وزارت دفاع

پروجیکٹ 17-اے کے تیسرے لڑاکا جنگی جہاز کی تعمیر کے کام کا آغاز

Posted On: 10 SEP 2020 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍ستمبر،ہندوستانی بحریہ کے سی او ایم اور سی ڈبلیو  پی  اینڈ اے ،نائب ایڈمیرل ایس آر شرما، (دفاعی پیداوار)  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وی ایل کنتھا راؤ نے پروقار پی-17 اے  زمرے کے تیسرے  جہاز (یارڈ- 12653) لڑاکاجنگی  جہاز کی تعمیر کے کام کا 10 ستمبر 2020  کو  آغاز کیا۔ اس کارروائی کا انعقاد،چیف آف اسٹاف، ایچ کیو ڈبلیو این سی،  نائب ایڈمیرل آر بی پنڈت، وائس ایڈمیرل نرائن پرساد (ریٹائرڈ) – سی ایم ڈی، ایم ڈی ایل کی موجودگی میں ایک ای- پلیٹ فارم کے ذریعے کیا۔

پی-17 اے کے سلسلے کے تحت، 7 جنگی جہازوں کی تعمیر کی جائے گی جن میں سے 4 کی تعمیر ،ایم ڈی ایل  میں ،جبکہ ایک قائد  یارڈ کے طور پر ایم ڈی ایل کے ساتھ تین کی تعمیر ،جی آر ایس ای میں کی جائے گی۔ پی -17 اے طرز کے جنگی جہاز اندرون ملک تیار فولاد کا استعمال کرتے ہوئے کی جارہی ہے اور  ان میں مربوط پلیٹ فارم انتظامیہ نظام  کے ساتھ ساتھ ہتھیار اور سینسر بھی فٹ کئے جارہے ہیں۔

پی-17 اے جہازوں کی تعمیر، جہاز بنانے کے عام تصور سے مختلف ہے۔ اس میں مربوط تعمیر (آئی سی) کی  جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے، جس میں بلاکس کو جوڑنے سے پہلے باہر ہی تیار کرلیا جاتا ہے، جس کا مقصد جنگی جہازوں کو تعمیر کرنے کی مدت میں تخفیف کرنا ہے۔ جب ان جہازوں کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا تو ہندوستانی بحریہ کے  بیڑے کی جنگجویانہ صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

اس تقریب میں جن لوگوں نے شرکت کی ، ان میں ریئر ایڈمیرل جی کے ہریش، ڈی جی این ڈی، ڈائریکٹر (سی پی اینڈ پی)، ایم ڈی ایل، کموڈور ٹی وی تھامس (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر (جہاز سازی) ریئر ایڈمیرل اے کے سکسینہ (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر (ایس اینڈ ایچ ای) ایم ڈی ایل کمانڈر جسبیر سنگھ (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر (مالیات) ، ایم ڈی ایل جناب سنجیو سنگھل، سی وی او، ایم ڈی ایل جناب مہیش چندر کے ساتھ ساتھ ایم ڈی ایل اور بحریہ کے سینئر ایگزیکیٹو شامل تھے، جنہوں نے جنگی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے ساتھ ای- تقریب کے ذریعے شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا ع- ق ر)

U-5268



(Release ID: 1653276) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi , Manipuri