وزارات ثقافت
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے 17ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ثقافتی وزراء کی میٹنگ میں آج ورچوولی شرکت کی
ہندوستان کا قومی میوزیم اس سال ’ساجھا بودھ وراثت ‘پر ایس سی او کی پہلی نمائش منعقد کرنے کے عمل پر کارفرما ہے- وزیر ثقافت
ساہتیہ اکیڈمی ایس سی او کی زبانوں ، روسی اور چینی زبان، میں 10 ہندوستانی ادبی شاہکاروں کا ترجمہ کررہی ہے، جس کا مقصد ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستانی ادب کو ساجھا کرنا ہے- جناب پٹیل
ہندوستان 2021 کو ’ایس سی او کا ثقافت کا سال‘ منانے کی تجویز کی حمایت کرتا ہے جو کہ ایس سی او کی 20ویں سالگرہ تقریبات کے لئے ہوگا
Posted On:
10 SEP 2020 6:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10؍ستمبر،ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے 10 ستمبر 2020 کو منعقدہ ’17ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ثقافتی وزراء‘ کی میٹنگ میں شرکت کی۔
عالمی وبائی ماحول کے دوران ثقافت کے رول اور مقام پر تبادلہ خیال کیا گیا ،نیز ایس سی او کے مابین فروغ پاتے ہوئے کثیر جہتی ثقافتی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ثقافت کے وزیر مملکت نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کیا اور موجودہ صورت حال میں رسم ورواج ، ثقافت اور روایات کے ضمن میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو معلومات کو پھیلانے اور بیداری پیدا کرنے کے ایک مؤثر ذریعے کے طور پر ایس سی او کے اندر ثقافتی تعاون کو مستحکم کرنے سے متعلق ہندوستانی نظریئے کو پیش کیا۔
اپنے بیان میں ہندوستانی ثقافتی وزیر نے کہا کہ اس طرح کی بیماری کے دورانئے میں، جب ہم بدترین صورت حال کے ساتھ جد وجہد میں مصروف ہیں ، ایسے وقت میں ہماری میٹنگ ہماری مقدس نیت کا بھی آئینہ دار ہے۔
وزیر ثقافت نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور متحد کرنے کا ایک اہم پہلو بودھ منطق اور آرٹ کا ساجھا سرمایہ ہے۔ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کا قومی میوزیم اس سال ساجھا بودھ وراثت کے موضوع پر پہلی ایس سی او نمائش منعقد کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ یہ نمائش اس سال سربراہان حکومت کی ایس سی او کونسل کے صدر نشین کے طور پر ہندوستان کو اجاگر کرے گی۔ موجودہ جاری وبائی صورت حال کی وجہ سے اس نمائش کا انعقاد ڈیجیٹل طریقے پر کیا جائے گا۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ میں ایک ایسے معاملے پر بہترین قسم کی نمائش کے لئے پر امید ہوں، جو کہ خطے کو ایک صدی پرانی تاریخی روابط کو اور مضبوط کرتی ہے۔
جناب پٹیل نے اس بات سے بھی مطلع کیا کہ ساہتیہ اکیڈمی نے 10 ہندوستانی ادبی شاہکاروں کا ایس سی او کی زبانوں، روسی اور چینی زبان ، میں ترجمہ کررہی ہے جس کا مقصد ایس سی او کے اپنے ساتھی ملکوں کے ساتھ ہندوستانی ادب کو ساجھا کرنا ہے۔ یہ ترجمے 2020 میں ہندوستان کے ذریعے منعقدہ سرابراہان حکومت کی کونسل کی آئندہ میٹنگ کے دوران جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جدید آرٹ کی قومی گیلری، ورچوول نمائشوں پر مبنی ذخیرے ، میوزیم کے پروفیشنل اور آرٹسٹوں کے ساتھ آن لائن آرٹ ورکشاپ منعقد کرنے ،اور مذاکرات جیسے بنیادی موضوعات پر شراکتی پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ ہماری ساجھیداری اور زیادہ مستحکم ہو۔ علاوہ ازیں اس کا مقصد میوزیم نیز اداروں کے رول کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔
مرکزی ثقافتی وزیر نے کہا کہ سال 2021 اس تنظیم کی تشکیل کا 20 واں سالگرہ برس ہے اور ہندوستان سن 2021 کو ، اس موقع کو منانے کے لئے ’ایس سی او کا ثقافت کا برس‘ قرار دینے کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔ آئی سی سی آر میلے، ہندوستانی ثقافت کی کارکردگیوں، کانفرنس نیز سیمیناروں اور ہندوستانی مقررین کی سرپرستی کے ذریعے سن 2021 کے ایس سی او سال کا ایک حصہ بننے کی خواہش رکھتا ہے، جو کہ ایس سی او کی رکن ملکوں میں تقریبات کا ایک حصہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع کو اور زیادہ مزین کرنے کے لئے ہم ایک فلم فیسٹول منعقد کرنے میں بہت زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔
اپنے خطاب میں جناب پرہلاد پٹیل نے ان اقدامات کو ساجھے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو ہم اپنے اپنے ملکوں میں ثقافت کے شعبے میں کررہے ہیں، ان کا مقصد ہمارے تعلقات کو مزید تقویت دینا اور آج کی صورت حال میں امید اور اتحاد کے پیغام کو پھیلانا بھی ہے۔ یہ تھیٹر اور اس سے منسلک آرٹس نیز ایس سی او ممالک کے ثقافتی اداروں کے اندر کے دیگر ادبی اور معلوماتی پروگراموں کے تبادلوں کے ذریعے ای- جریدوں، ای- رسالوں، ای- کتابوں کے توسط سے ممکن ہوسکتا ہے۔
ایس سی او کے وزرائے ثقافت کی 17 ویں میٹنگ کے اختتام پر میٹنگ کےایک پروٹوکول پر ممبر ممالک کے تمام نمائندوں نے اتفاق کیا اور اس پر دستخط بھی کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- ق ر)
U-5267
(Release ID: 1653273)
Visitor Counter : 148