شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگما نے نئی دہلی میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکز ی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور مختلف مرکزی اسکیموں کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا

Posted On: 10 SEP 2020 6:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10ستمبر  : میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگمانے نائب وزیراعلیٰ پریسٹون ٹنسانگ اور سینیئر وزیروں کی ایک ٹیم کے ساتھ آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکز ی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ سے ملاقات کی اور ریاست میں مرکزی فنڈ سے چلنے والے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  جناب سنگمااور ان کی ٹیم کو بتایاکہ مودی حکومت شمال مشرقی خطے کوسب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے اورمیگھالیہ کو اس کے خطے کے فنڈ دیئے جارہے ہیں اورنئے پروجیکٹوں کو منظوری دی جارہی ہے ۔ انھوں نے اس بات کو دوہرایاکہ لاک ڈاون شروع ہونے سے پہلے انھوں نے جس شمال مشرقی ریاست کادورہ کیاتھا وہ میگھالیہ ہی تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HZFO.jpg

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے وزیراعلیٰ کو یہ بات بتائی کہ ان کی درخواست پرریاستی حکومت کے ذریعہ تجویز کردہ پروجیکٹوں کا ترجیح کی بنیاد پرتعین کیاجارہاہے ۔

انھوں نے کہاکہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت جل ابھیان کے تحت ہرگھرمیں نل کے ذریعہ صاف پانی فراہم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جل شکتی کی وزارت کے ساتھ قریبی تعاون کررہی ہے ۔

جناب سنگمانے ڈاکٹرجتیندرسنگھ کا شکریہ اداکیاکہ وہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بھیجی گئی تجاویز کے لئے ہمیشہ مدد کرتے رہے ہیں ۔ انھوں نے ریاست میں جاری پروجیکٹوں کے لئے اضافی فنڈ کی منظوری کے لئے وزیرموصوف کی مداخلت کے لئے درخواست کی ۔

جناب سنگمانے وزیروں کے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹرجتیندرسنگھ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیاجس میں اسے شیلانگ انٹرنیشنل سینٹرفارپرفارمنگ آرٹ اینڈ کلچر کی تعمیر کی خاطر این ایل سی پی آرکے تحت اضافی رقم منظورکرنے کی درخواست کی ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے جناب سنگماکو یقین دلایاکہ وہ ان تجاویز کا تجزیہ کرائیں گے ۔ البتہ انھوں نے کہاکہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اورشمال مشرقی کونسل میں رواں مالی سال کے لئے میگھالیہ کے لئے مختص فنڈ ریاست کو پہلے ہی دستیاب کرادیئے گئے ہیں ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے شیلانگ ہوائی اڈے کو جدیدبنانے کے معاملے پربھی وزیراعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ بات بہت اہم ہے کہ اس خوبصورت منظروالے علاقے کو سیاحتی امکانات کے لئے پوری طرح استعمال کیاجائے ۔

***************

( م ن۔ وا۔  ع آ)

(11.09.2020)

U-5272



(Release ID: 1653249) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu