امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گاندھی نگر ضلع اور شہر میں 15.01 کروڑ روپئے کے بقدر کی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کیا اور انہیں عوام کے نام وقف کیا


جناب امت شاہ نے 119.63 کروڑ روپئے کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا

مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ہم گاندھی نگر کو ایک مثالی لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب بنانے کی کوشش کریں گے۔‘‘

’’کورونا کے خلاف جنگ میں عوامی بیداری ہی واحد حل ہے‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے گاندھی نگر میں مصروف عمل اُن رضاکاران کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا جو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ضرورت مندوں کو راشن، ماسک، سنیٹائزرس اور ادویہ فراہم کرکے انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں

Posted On: 10 SEP 2020 7:06PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گاندھی نظر ضلع اور شہر میں 15.01 کروڑ روپئے کے بقدر کی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کیا اور انہیں عوام کے نام وقف کیا۔ انہوں نے 119.63 کروڑ روپئے کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس، باغات کی تجدید کاری، سڑکوں کی چوڑائی میں اضافے اور لڑکیوں کے اسکولوں میں نئے کلاس روم کی تمیعرجیسے کام شامل ہیں۔ یہ ترقیاتی پروجیکٹ گاندھی نگر کی ترقی کے عمل کو تقویت بہم پہنچائیں گے۔ گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ، جناب نتن پٹیل نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے روپال گاؤں سے اس تقریب میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NAOY.jpg

 

 

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے کہا، ’’مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی قیادت میں، ہم گاندھی نگر کو ایک مثالی لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب بنانے کی کوشش کریں گے۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ، ’’ملک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں کورونا وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی ساتھ، وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی کی قیادت میں گجرات میں کورونا کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں، شرح اموات میں تخفیف اور صحتیاب کی شرح میں بہتری نظر آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027W0P.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے خلاف عوامی بیداری ہی واحد حل ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ جناب امت شاہ نے گاندھی نگر میں سرگرم عمل اُن رضاکاران کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ضرورت مندوں کو راشن، ماسک، سینیٹائزرس اور ادویہ فراہم کرکے انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00377K1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T1WD.jpg

****

م ن۔ ا ب ن

U:5265


(Release ID: 1653223) Visitor Counter : 202