محنت اور روزگار کی وزارت

جناب گنگوار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای پی ایف اور ایم پی قانون ، 1952کے تحت  غیر عدالتی معاملات میں ورچوئل سماعت  کی سہولت کا آغاز کیا


ای پی ایف کی  سی بی ٹی 227ویں میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 09 SEP 2020 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  08  ستمبر ، 2020  / ای پی ایف کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی 227ویں میٹنگ کا آج انعقاد کیا گیا۔ یہ میٹنگ محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کی چیئرمین شپ اور ایل اینڈ ای کے سکریٹری جناب ہیرا لال سمریا کی  نائب چیئرمین شپ کے تحت منعقد کی گئی ہے۔ سینٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر جناب سنیل برتھوال نے سی بی ٹی، ای اپی ایف کے رکن سکریٹری کی حیثیت سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ کی نظامت کی۔

سینٹرل بورڈ کی میٹنگ کی کچھ باتیں مندرجہ ذیل ہیں :

1        جناب گنگوار نے ای پی ایف اور ایم پی قانون، 1952 کے تحت غیر عدالتی معاملات میں ورچوئل سماعت کی سہولت کا آغاز کیا۔ انہوں نے  ڈیسک ٹاپ / لیپ ٹاپ / موبائل فون کی مطابقت والے محفوظ آئی ٹی اپلیکشن کا استعمال کر کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہ آغاز کیا۔ اس کا مقصد مقدمے کی سماعت کرنے والے افسران کے سامنے فریقین کے سامنے بہ نفس نفی حاضر ہونے کی زحمت کو دور کرنا ہے جس سے آجر ین اور ملازمین  کو یہ سہولت فراہم ہو جائے گی کہ وہ دور دراز کی اپنی پسند کی جگہ سے سماعت میں پیش ہو سکتے ہیں۔ اس نظام سے فریقین کے وقت کی بچت ہوگی ، انہیں سفر نہیں کرنا پڑے گا اور خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سہولت سے کووڈ وبا کے دوران ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے کے اصول کی بھی یقین دہانی ہوگی ۔

2        مرکزی بورڈ نے ملازمین کی ڈیپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم  1976کے پیراگراف نمبر 22 (3) کی ترمیم کو بھی منظوری دی ہے، تاکہ اشیورنس کے زیادہ سے زیادہ فائدے کو بڑھا کر 7 لاکھ روپے کیا جا سکے جو فی الحال زیادہ سے زیادہ چھ لاکھ روپے ہے۔ اس ترمیم سے ملازم کی موت کی صورتحال میں اس کے کنبے کے افراد اور اس پر انحصار کرنے والے افراد کو اضافی رقم مل سکے گی۔ بشرطیکہ مرنے والا شخص سروس کی مدت میں ہو۔

3        کووڈ – 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناظر میں شرح سود سے متعلق ایجنڈے پر مرکزی بورڈ نے نظرثانی کی اور سفارش کی کہ یہ 8.50 فیصد کی شرح پر ہو جو مرکزی حکومت کے مساوی ہے۔

4        مرکزی بورڈ کو ای پی ایف او کی طرف سے کیے گیے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا گیا، جو کووڈ -19 عالمی وبا کے دوران متعلقہ فریقوں کو بلا رکاوٹ خدمات کی فراہمی کے لیے کیے گیے ہیں۔ بورڈ ارکان نے ان اقدامات کو سراہا  اور سبھی متعلقہ فریقوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری کے لیے مشورے دیے۔ مرکزی بورڈ کو مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ راحت اقدامات سے بھی واقف کرایا گیا جو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت اداروں اور ارکان کے لیے کیے گیے ہیں اور جن پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ای پی ایف او نے کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کیا ہے۔

5        مرکزی بورڈ نے ای پی ایف او کو بغیر کاغذ والے کام کاج کی تنظیم بنانے سے متعلق ایک نقش راہ کے ساتھ حالیہ آئی ٹی اقدامات پر بھی غور کیا۔ بورڈ ارکان نے اس حقیقت کو سراہا کہ ای پی ایف او تازہ ترین رجحانات اور ٹکنالوجی استعمال کر رہا ہے اور دیگر سرکاری محکموں کے موجودہ اقدامات کر کے دستیاب فائدوں سے بہرہ مند ہو رہا ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5223


(Release ID: 1652878) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu