کارپوریٹ امور کی وزارتت
مالی سال 20-2019 کے لئے اے جی ایم کے انعقاد کی مدت میں توسیع کے لئے عام احکامات
Posted On:
08 SEP 2020 10:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 08 ستمبر؍ 2020 : کارپوریٹ امور کی وزارت ( ایم سی اے ) نے آج تقریباََ 12 لاکھ کمپنیوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے سالانہ جنرل میٹنگ ( اے جی ایم ) منعقد کرنے کے لئے آخری مدت کو 30 ستمبر سے بڑھاکر 31دسمبر کردیا ہے۔
ایم سی اے نے آراوسیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ باضابطہ درخواست اور فیس کی ادائیگی کے بغیر احکامات جاری کریں ۔یہاں تک کہ پہلے داخل کی جاچکی درخواستوں کو ، جن کی منظوری نہیں کی گئی یا جنہیں مسترد کردیا گیا ہے ،اس راحت کے تحت ان کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
ایم سی اے نے اس مدت میں توسیع کو وڈ-19 کے پیش نظر اور اے جی ایم کے نفاذ کے لئے وقت میں توسیع کی خاطر مختلف انجمنوں کے مطالبوںکو پورا کرتے ہوئے کی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب یہ راحت تمام کمپنیوںکو فراہم کی گئی ہے۔
*************
م ن۔ وا۔رم
(09-09-2020)
U- 5210
(Release ID: 1652556)
Visitor Counter : 270