وزارات ثقافت

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے برکس وزرائے ثقافت کی 5ویں میٹنگ میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی


ثقافت انسان کے بنائے ہوئے سبھی دائروں سے اوپر رشتوں کو جوڑنے والی ایک طاقت ہے اور لوگوں کو محبت اور ہم آہنگی کے ذریعے جوڑتی ہے : جناب پٹیل

Posted On: 04 SEP 2020 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  ستمبر ، 2020  / ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت( آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  نے برکس کے وزرائے ثقافت کی 5ویں میٹنگ میں 3 ستمبر 2020 کو ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔  برکس کے وزرائے ثقافت کی میٹنگ روسی فیڈریشن کی صدارت کے تحت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوئی۔ برازیل کی وفاقی جمہوریہ ، روسی فیڈریشن ، جمہوریہ بھارت ، پیپل ریپبلک آف چائنا اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کی ثقافت سے متعلق وزارتوں کے مندوبین نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Description: MKS_2300.JPG

 

میٹنگ کے دوران برکس ملکوں میں ثقافتی شعبے میں وبائی صورتحال کے اثرات پر بات چیت کی گئی اور برکس ملکوں کے مابین مشترکہ ثقافتی آن لائن پروجیکٹوں پر ممکنہ عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ثقافت کے وزیر مملکت نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کیا اور برکس ملکوں کے درمیان  ثقافتی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے بھارت کا نظریہ پیش کیا۔

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ – 19 ہمارے لیے ایک افسوسناک تجربہ ہے۔ لیکن اس نے ایک بار پھر دکھا دیا ہے کہ قدرت ملکوں کے مابین تفریق نہیں برتتی ۔ یہ لوگوں کو ذات اور نسل کی بنیاد پر نہیں الگ کرتی۔ انسانوں نے ملکوں کو بانٹا ہے اور باڑ لگا کر سرحدیں بنائی ہیں لیکن ثقافت انسانوں کے بنائے ہوئے سبھی دائروں سے اوپر ایک جوڑنے والی طاقت ہے اور یہ لوگوں کو محبت اور ہم آہنگی کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔04

U – 5099

 

 


(Release ID: 1651498) Visitor Counter : 236


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi