عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی شروعات تمام تعلیمی بے ضابطگیوں کی اصلاح کے لئے ایک بڑا فیصلہ ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’قومی تعلیم پالیسی 2020: صحت کی تعلیم کے نقطہ نظر سے ‘ کے بارے میں ویبینار سے خطاب کیا
Posted On:
04 SEP 2020 6:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 ستمبر 2020، شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 ملک کے تعلیمی نظام میں موجود کئی بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کےلئے مودی حکومت کا ایک بڑا قدم ہے۔
آج یہاں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ( اگنو) کے تعاون سے شری وشو کرما اسکل یونیورسٹی (ایس وی ایس یو)، ہریانہ کے ذریعہ منعقدہ ’قومی تعلیم پالیسی 2020: صحت کی تعلیم کے نقطہ نظر سے ‘ کے بارے میں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کی مضبوط سیاسی قوت ارادی کی وجہ سے قومی تعلیم پالیسی 2020 کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پالیسی نظام میں موجودہ سابق بے ضابطگیوں کی اصلاح کرے گی۔

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اعلی تعلیم میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں 2035 تک 50 فیصد مجموعی داخلے کے تناسب کا نشانہ اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ملٹیپل اینٹری اور ایکزٹ کے ضابطے شامل ہیں۔
صحت کی تعلیم کے نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کورونا (کووڈ۔ 19) عالمی وبا نے ہمیں سکھایا ہے کہ صحت کی تعلیم میں ایمانداری کی اہمیت پر کس طرح غور کیا جانا چاہیے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ صحت کی تعلیم کا تعلق چونکہ انسانی زندگی سے ہوتا ہے اس لئے اس کے نصاب میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کرنا ایک جاری رہنے والا عمل ہے۔ ملک میں غیر تعلیم یافتہ میڈیکل پریکٹیشنرز کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قانوناً میڈیکل پریکٹیشنرز کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور ان کے سلسلے میں مناسب کارروائی کی جانی چاہیے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی (این آر اے) قائم کرنے کا حکومت کا فیصلہ بھرتی کے شعبے کی کایا پلٹ کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف حکمرانی کی اصلاح ہوگی بلکہ سماجی اقتصادی اصلاحات بھی ہوگی اور بھرتی گاؤں اور قصبوں میں پہنچے گی۔
مرکزی کابینہ کے ذریعہ سول سروسز کی صلاحیت سازی کے لئے ایک قومی پروگرام مشن کرم یوگی منظور کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا نئے بھارت کےلئے سول سروس کو ایک نئے مستقبل کے لئے تیار کرنے میں اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سول سروسز کو حقیقی کرم یوگی بنانے کی یہ ایک کوشش ہے، جس کا مقصد علیحدہ علیحدہ کام کرنے کے کلچر کو ختم کرنا اور ٹریننگ موڈیولز کے تنوع پر قابو پانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 اگست 2020 کو نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی کی تاریخی منظوری کے بعد مشن کرم یوگی گہرائی اور پھیلاؤ کے معاملے میں سول سروس کی دنیا کی سب سے بڑی اصلاح ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر تمام خدمات کے لئے کیریئر کے درمیان تربیت کی سہولت تمام زبانوں میں دستیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت ہند کی تمام سطحوں پر خدمات کی پروفیشنل طریقے سے فراہمی میں مدد ملے گی۔
ویبینار میں شرکت کرنے اور اس سے خطاب کرنے والوں میں اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ ، ایس وی ایس یو ہریانہ وائس چانسلر جناب راج نہرو، ایس او اے یونیورسٹی بھوبنیشور کے پرو وائس چانسلر ، پروفیسر امت بنرجی، اگنو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد داس ، ایس وی ایس یو ہریانہ کے رجسٹرار اور ڈین ڈاکٹر آر سلہن اور پروفیسر آر ایس راٹھور شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5102
(Release ID: 1651450)
Visitor Counter : 124