عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مشن کرم یوگی کا مقصد عام آدمی کی "زندگی آسان بنانا" ہے


مشن نئے بھارت کے مستقبل کے لئے سول سروس تیار کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

مشن کرم یوگی سول سروسیز میں دنیا کی سب سے بڑی اصلاح

یہ ذاتی طور پر صلاحیت سازی کے نظام میں جامع اصلاح

عوامی خدمات کی موثر فراہمی کے لئے ادارہ جاتی اور عمل کی سطح: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Posted On: 02 SEP 2020 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی 02ستمبر     :   

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم دفتر، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے منظور کردہ مشن کرم یوگی جو کہ سول سروسز صلاحیت سازی کا ایک قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) ہے، وہ ایک نئے بھارت کے نئے مستقبل کو تیار کرنے کے لئے سول سروس کو بنانے میں بیحد کامیاب ہو گا۔ میڈیا کو بریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سول سروسز کو حقیقی کرم یوگی کی شکل دی جائے جو تخلیقی ، تعمیری ، بیحد فعال اور تکنیکی طور پر بااختیار ہو تاکہ مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد بند کمروں( سائلوس) میں کام کرنے کی ثقافت کو ختم کرنا اور تربیت کے ماڈیول کی کثرت پر قابو پانا بھی ہے۔

11.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گذشتہ چھ سالوں کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں انقلابی گورننس اصلاحات شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا ، 19 اگست ، 2020 کو قومی بھرتی ایجنسی کی تاریخی منظوری کے بعد مشن کرم یوگی گہرائی اور پھیلاؤ کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا سول سروسز ریفارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسط کیریئر کی تربیت تمام زبانوں میں اور تمام سطحوں پر تمام خدمات کو دستیاب ہوگی اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے حکومت ہند کی تمام سطحوں پر خدمات کی پیشہ ورانہ فراہمی میں مدد ملے گی۔

22.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ضابطہ خاص سے لے کر رول خاص تک ادارہ جاتی صلاحیت سازی کی تربیت ، ہنرمندیوں کی مستقل طور پر تازہ کاری ، سائلوس میں کام کرنے کی ثقافت کا خاتمہ اس اصلاحی عمل کی کچھ اہم خصوصیات ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مشن کرم یوگی کا حتمی مقصد عام آدمی کی "زندگی آسان بنانا" ، "آسانی سے کاروبار کرنا" اور شہری مرکزیت کو یقینی بنانا ہے جو حکومت اور شہریوں کے مابین فرق کو کم کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ تقرری کرنے والے حکام کے پاس صحیح ملازمت کے لئے صحیح امیدوار کے انتخاب کے لئے تیار ڈیٹا موجود ہوگا۔

Click here to see the detailed note on Mission Karmayogi in English

Click here to see the detailed note on Mission Karmayogi in Hindi

 

                                          **************

 

م ن۔ن ا ۔م ف  

U:5030



(Release ID: 1650855) Visitor Counter : 173