وزارت خزانہ
جولائی 2020 کا جی ایس ٹی آر2-بی اب پورٹل پر دستیاب
Posted On:
29 AUG 2020 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی29،اگست 2020
جی ایس ٹی کونسل نے 14 مارچ 2020 کو منعقدہ اپنی 39 ویں میٹنگ میں جی ایس ٹی آر-3 بی اور جی ایس ٹی آر1 داخل کرنے کے موجودہ نظام کو جوڑنے اور دیگر اہم تبدیلیوں جیسے کہ جی ایس ٹی آر-2 اے میں اضافہ اور اسے جی ایس ٹی آر-3 بی سے جوڑنے کی انٹرنیشنل اپروچ کو اپنانے اور نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔ کونسل نے یہ سفارش کی تھی کہ ایک خود بخود تیار کئے گئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) تفصیل دستیاب کرایا جائے، جو ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دینے، یقین کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ہر ٹیکس دہندہ کے لئے دستیاب ہوگا۔
جی ایس ٹی آر-2 بی ہی اس طرح کا ایک خود بخود تیار آئی ٹی سی تفصی ہونے جارہا ہے، جسے ہر رجسٹرڈ شخص کے لئے تیار کیا جائے گا جو اس کے سپلائرس کے ذریعے اپنے متعلقہ جی ایس ٹی آر-5,1 (غیر ریزیڈنٹ ٹیکس ایبل تشخص) اور 6 (ان پٹ سروس ڈسٹریبویٹر ) میں دی گئی جانکاریوں پر مبنی ہوگا۔ یہ ایک اسٹیٹک اسٹیمینٹ ہے اور اسے ہر ماہ کے لئے دستیاب کرایا جائے گا۔اسے ٹھیک اگلے مہینے کے 12 ویں دن فراہم کرایا جائے گا۔
یہ امید کی جاتی ہے کہ جی ایس ٹی آر 2-بی ریٹرن تیار کرنے میں لگنے والے وقت کو کم کرنے، غلطیوں کو کم کرنے، صلح یا مصالحت میں مدد کرنے اور ریٹرن داخل کرنے سے متعلق تعمیل کو آسان بنانے میں مدد کرے گا۔
جولائی 2020 کے جی ایس ٹی آر-2 بی کو آزمائشی بنیاد پر کامن پورٹل پر دستیاب کرایاگیا ہے۔
چونکہ پہلی بار اسٹیمینٹ پیش کیا جارہا ہے، اس لئے ٹیکس دہندگان کو شلاح دی جاتی ہے کہ وہ صرف فیڈ بیک کے مقصد سے جولائی 2020 کے جی ایس ٹی آر-2بی کا ریفرینس لیں۔
سبھی ٹیکس دہندگان سے اپیل کی جاتی ہےکہ جولائی 2020 کے اپنے جی ایس ٹی آر-2بی کو غور سے پڑھیں اور جولائی 2020 میں اپے ذریعے لیے گئے کریڈٹ کے ساتھ اس کا موازنہ کرنے کے بعد سیلف سروس پورٹل (https://selfservice.gstsystem.in/)پر خود ہی پہل کرکے جی ایس ٹی آر2- بی کے کسی بھی پہلو پر فیڈ بیک (اگر کوئی ہو) فراہم کریں۔
ٹیکس دہندہ اپنے جی اسی ٹی آر-2بی کو اس وسیلے سے حاصل کرسکتے ہیں۔ جی ایس ٹی پورٹل پر لاک ان کریں۔ <ریٹرن ڈیش بورڈ>ریٹرن مدت کو چنے> جی ایس ٹی آر-2 بی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-4911
(Release ID: 1649935)
Visitor Counter : 261