وزارت دفاع

کوچی کے بحریہ کے اڈے میں پلاسٹک فضلات کے بندوبست کی سہولتوں کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 AUG 2020 5:54PM by PIB Delhi

 

فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحری کمانڈ (ایس این سی)وائس ایڈمرل انیل کے چاؤلہ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم،این ایم،وی ایس ایم، اے ڈی سی نے 29 اگست 2020 کو کوچی کے بحریہ کے اڈے میں پلاسٹک فضلات کے بندوبست کی سہولتوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس این سی کوچی کے ذریعے ماحولیات کے موافق اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ‘‘کیلی ڈوسکوپ- فیڈرڈ فرینڈس@کٹاری باغ’’ کے نام سے ایک چڑیوں سے متعلق کتاب کا بھی اجراء کیا۔

اس پائلٹ پروجیکٹ کو کوچن شپ یارڈ لمیٹیڈ (سی ایس ایل) کے ذریعے ایک کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروجیکٹ کے طور پر ارناکلم ضلع انتظامیہ کے ذریعے 46 لاکھ روپئے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ کامیابی کے ساتھ لاگو کیا گیا ہے اور اسٹیل انڈسٹریز کیرل لمیٹیڈ (ایس آئی ایل کے ) کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے فی گھنٹے لگ بھگ 150 کلوگرام پلاسٹک کو ری سائیکلنگ کیاجاسکتا ہے اور اس کاآپریشن ایس این سی کے ایما پر آئی این ایس بندوروتھی  کے ذریعے کیا جائیگا۔ اس کی ملکیت بھی آئی این ایس بندوروتھی کے پاس ہی رہے گی۔ یہ سہولت نرم اور ٹھوس پلاسٹک فضلات کو کٹے ہوئے پلاسٹک کے طور پر پروسیسنگ کرنے میں اہل ہے جس کااستعمال مختلف ری سائیکلنگ متبادلوں کیلئے کیاجاسکتا ہے۔ ایس این سی کی یہ کوشش ہے کہ کوچی کے بحریہ کے اڈے سے کوئی بھی پلاسٹک کچرا باہر نہ جاسکے۔

ایس این سی کے ذریعے فطرت کا تحفظ کرنے کی سمت میں دیگر اقدامات کی بھی شروعات کی جارہی ہے اور ترغیبات فراہم کیے جارہے ہیں اور کٹاری باغ میں چڑیوں پر کتاب کا اجراء کرنے کامقصد کوچی میں ماحولیات کی صورتحال کے نظام  کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس موقع پر کمانڈر اِن چیف نے یہ تسلیم کیا کہ پلاسٹک فضلات ری سائیکلنگ پروجیکٹ کئی ایجنسیوں کے اشتراک کا نتیجہ ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی  کہ اپنے حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرکے ہمیں اپنے بھگوان کے اپنے ملک کی قدیم خوبصورتی کو بحال کرنے کی اجتماعی سطح پر ضرورت ہے۔ کیوں کہ ہم سبھی کیلئے کرۂ ارض صرف ایک ہی ہے۔ انہوں نے کمانڈر سیکروار کے ذریعے اس شعبے میں چڑیوں کو پالنے کی سمت میں کی گئی انتھک کوششوں کو ذاتی طور پر سراہا۔ انہوں نے اس سچائی کو پھر سے دوہرایا کہ اس طرح کے فضلات کے نپٹارے کے بندوبست کے ذریعے کوچی کے کٹاری باغ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو جس میں واتھوروتھی گاؤں بھی شامل ہے، ایک ماڈل وارڈ کے طور پر تبدیل کرنے کی مانگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ غیرمقیم تارکین وطن آبادی کو فائدہ پہنچانے کیلئے واتھوروتھی میں ایک سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے پر غور کریں۔

اس افتتاح کےموقع پر ریئر ایڈمرل ایم بی سریش اے وی ایس ایم، این ایم، چیف آف اسٹاف ، ایس ایم سی، جناب ایس سوہاس، آئی اے ایس ضلع کلکٹر، ارناکلم ، کوموڈور این اے جے جوسیف، وی ایس ایم، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس وندوروتھی اور کمانڈر پی سریش (ریٹائرڈ)،منیجنگ ڈائرکٹر، ایس آئی ایل کے کے علاوہ کچھ منتخب بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix2U3DP.jpg

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4925


(ریلیز آئی ڈی: 1649895) وزیٹر کاؤنٹر : 159
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil