جل شکتی وزارت

قومی جل جیون مشن سیکٹر ساجھیداروں کے ساتھ کام کریگا

Posted On: 27 AUG 2020 7:50PM by PIB Delhi

عالی مرتبت وزیراعظم نریندر مودی کے قوم کے نام  خطاب میں اعلان کردہ  جل جیون مشن(جے جے ایم) کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ ساجھیداری میں لاگو کیا جارہا ہے۔ اس مشن کا مقصد 2024 تک ملک کے ہر ایک دیہی کنبے کو گھریلو نل کنکشن دستیاب کرانا ہے۔ جے جے ایم ایک وقت کا پابند مشن موڈ پروگرام ہے جو گھریلو سطح پر خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے،مناسب مقدار اور مقررہ معیار کے مطابق باقاعدگی سے اور طویل مدتی بنیاد پر پانی فراہم کرنا ہے۔ اس مشن کا مقصد چیلنجوں کو جامع طریقے سے حل کرنا ہے۔ پانی کے وسائل کی کمی میں بہتری لانا، پانی کے معیار میں اضافہ کرنا، گاؤں کی بنیادی سہولتوں کی کمی کو ختم کرنا، خراب انتظام وانصرام اور رکھ رکھاؤ میں سدھار لانا اور وسائل کی کمی کو ختم کرنا اور مختلف علاقوں کی طرف سے پانی کی مانگوں کو پورا کرنا ہے۔

جل جیون مشن کا ہدف ہے کہ وہ لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی یقینی بناتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائے۔ یہ مشن صرف طبعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کے سلسلے میں نہیں ہے بلکہ جے جے ایم کو باقاعدگی سے نافذ کرنے کیلئے مختلف تنظیموں کے ساتھ ساجھیداری بھی کرنا ہے۔

اس طرح پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت (ڈی ڈی ڈبلیو اے ایس) ، جل شکتی کی وزارت نے مشن کے سیکٹر معاونین کی شکل میں اداروں،ٹرسٹوں، غیرسرکاری تنظیموں، کمیونٹی پر مرکوز تنظیموں(سی بی او)، وی او وغیرہ کی جانب سے مشن کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے دلچسپی دکھانے کی مانگ کرتا ہے۔ اس مشن کے ساتھ پانی، صفائی ستھرائی اورسوچھتا، قدرتی وسائل کے بندوبست ، معاشرتی اشتراک، صلاحیت سازی، بیداری، تعلیم، صحت، قبائلیوں کی ترقی، جنس اور مساوات وغیرہ جیسے شعبوں میں سرگرم طریقے سے کام کرنے والی تنظیموں اور باقاعدہ رسائی اور اثرات کے حامل اداروں کا سرگرمی کے ساتھ جوڑنے کی امید ہے۔ اس مشن کےلئے خواہشمند ایجنسیوں کو اپنی دعویداری پر غور وخوض کرنے کیلئے 16ستمبر 2020 تک اپنی درخواستوں کو آن لائن جمع کرنا ہوگا۔ تفصیلاتhttps://jalshakti-ddws.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔

سیکٹر معاون مشن کے وسیع علاقوں میں کام کرکے مشن ریاستوں کو تعاون فراہم کریں گے جس سے کام کرنے والی معاون ایجنسیوں کاانتخاب، ریاستی جل اور سوچھتا مشن کےساتھ ساجھیداری کرنا،تعلیمی اداروں، غیرسرکاری تنظیموں، شہری سماج کو ایک ساتھ لانا اور پانی کے معیار پر خصوصی دھیان دینے کے ساتھ ساتھ پانی کے وسائل کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنان کیلئے ریاستوں کو مناسب او اینڈ ایم میکینزم اپنانے میں تعاون فراہم کرنا شامل ہیں۔ مزید برآں سیکٹر پارٹنر کے کام کے دائرے میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کے درمیان صلاحیت سازی کرنے میں تعاون فراہم کرنا بھی شامل ہوگا، ردعمل کیلئے معاشرتی جڑاؤ میں کامیاب ماڈلوں کی شناخت سماجی رابطے کو سمجھنے کیلئے علاقائی دورہ، سماجی آڈٹ/ نگرانی وغیرہ بھی شامل ہیں۔

کئی ایسی تنظیمیں اور افراد ہیں جو کہ پانی کے شعبے میں پہلے ہی سے کام کررہے ہیں اور انہوں نے جل جیون مشن میں شراکت دار بننے کیلئے حقیقی دلچسپی دکھائی ہے۔ اس طرح علاقائی ساجھیداروں کو شامل کرنے کے ساتھ جے جے ایم کا مقصد صفائی تنظیموں (وی او )، غیرسرکاری تنظیموں (این جی او) سماجی خدمت اور چیریٹی اداروں اور پینے کے پانی کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو شامل کرکے مقامی برادری کی عظیم صلاحیت کو بڑھانا ہے جو مشن کے ہدف کے حصول کیلئے برادریوں کی صلاحیت کو جٹانے اور بڑھانے کی سمت میں کام کرنے کیلئے خواہشمند ہیں۔

اس مشن کامقصد گرام پنچایت اور / یا اس کی ذیلی کمیٹی اور گرام جل اور سوچھتا کمیٹی  (وی ڈبلیو ایس سی ) پانی کمیٹی کیلئے بندوبست، تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں پر صلاحیت سازی کرنا ہے جس سے وہ گاؤں میں پانی کی سپلائی کی نفاذ کی اسکیم، بندوبست، انتظام وانصرام اور رکھ رکھاؤ کا کام کرسکیں۔ برادریوں کو فیلڈ ٹیسٹ کٹ (ایف ٹی کے) کے ذریعے معیار کی جانچ کیلئے ہر ایک گاؤں میں پانچ افراد، خواتین کو فوقیت، کو تربیت فراہم کرتے ہوئےسپلائی کئے گئے پانی کے معیار کی نگرانی کرنے میں بھی اہل بنانا ہے۔ ان سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کیلئے دیہی علاقوں میں کام کرنے والی تنظیموں کا رول خصوصی طور سے معاشرے کو اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کرنے میں نہایت اہم ہوگا۔

زندگی کو بدل دینے والے اس مشن کی کامیابی کیلئے یہ ضروری ہے کہ سرکاری اور نجی /کارپوریٹ سیکٹر بشمول رضاکارانہ اور فلاحی تنظیمیں مناسب آؤٹ پُٹ حاصل کرنے کیلئے تال میل بنانے کیلئےایک ساتھ ہاتھ ملائیں۔ پانی کو ہر کسی کا موضوع بنانے کیلئے یہ مشن سبھی کیلئے پینے کے پانی کی سیکورٹی دستیاب کرانے کاکام کرنے کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ ملکر ساجھیداری قائم کرنے اور اس سمت میں کام کرنے کیلئے کوشش کرتا ہے۔

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 4859


(Release ID: 1649115) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil