بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے 91 اسٹریٹس میڈیا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ(91 اسٹریٹس)، ایسنٹ ہیلتھ اینڈ ویلنس سولیوشنز پرائیویٹ لمٹیڈ(ایسنٹ )، اے پی آئی ہولڈنگز پرائیویٹ لمٹیڈ(اے پی آئی)، آہان کمرشیل پرائیویٹ لمٹیڈ(آہان)اور لوک پرکاش ودیا پرائیویٹ لمٹیڈ(لوک پرکاش)میں لائٹ اسٹون گلوبل فنڈ(ایل جی ٹی)کی طرف سے لائٹ اسٹون فنڈ ایس اے کے ذریعے کچھ ایکویٹی حصے داری کی تحویل کو منظوری دی
Posted On:
26 AUG 2020 5:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،26اگست2020: ہندوستانی کمپٹیشن کمیشن(سی سی آئی)نےکمپٹیشن ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت نے 91 اسٹریٹس میڈیا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمٹیڈ(91 اسٹریٹس)، ایسنٹ ہیلتھ اینڈ ویلنس سولیوشنز پرائیویٹ لمٹیڈ(ایسنٹ )، اے پی آئی ہولڈنگز پرائیویٹ لمٹیڈ(اے پی آئی)، آہان کمرشیل پرائیویٹ لمٹیڈ(آہان)اورلوک پرکاش ودیا پرائیویٹ لمٹیڈ(لوک پرکاش)میں لائٹ اسٹون گلوبل فنڈ(ایل جی ٹی)کی طرف سے لائٹ اسٹون فنڈ ایس اے کے ذریعے کچھ ایکویٹی حصے داری کی تحویل کو آج منظوری دی۔
لائٹ اسٹون فنڈ ایس اے کی تشکیل ایک محفوظ متبادل سرمایہ کاری فنڈکے طورپر کی گئی ہے اور شروع میں اسے ایک امبریلا فنڈ اسٹرکچر کے طورپر قائم کیا گیا تھا، جس کا ایک ذیلی فنڈ، لائٹ اسٹون گلوبل فنڈ ہے۔لائٹ اسٹون فنڈ ایس اے کا نظم اس کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ منیجر یعنی ایل جی ٹی کیپٹل پارٹنرز(آئرلینڈ)لمٹیڈ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
91 اسٹریٹ بھارت میں شامل کی گئی ایک کمپنی ہے، جو براہ راست یا اپنی معاون کمپنیوں کے توسط سے پورے بھارت میں کاروبار چلاتی ہے۔ 91 اسٹریٹس ای-کامرس پلیٹ فارم (ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ موبائل ایپلی کیشن) تیار کرنے کے لئے ضروری تکنیک اور اینٹیلیکچوئل پراپرٹی کی مالک ہے، جو مستند لائسنس کے ساتھ خوردہ فروشوں ؍خوردہ فارمیسی فروشوں کے ذریعے دواؤں اور نیوٹرا سیوٹکلس کی فروخت پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور تیسرے فریق کے لیب کے ذریعے معالجاتی جانچ پیکیج کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔یہ ٹیلی میڈیکل کنسلٹیشن پلیٹ فارم کے مالک ہےاور اسے فروغ بھی دیتی ہے۔اس کے علاوہ 91 اسٹریٹس کی معاون کمپنیاں تھوک (بزنس ٹو بزنس، بی 2بی) فارما سیوٹکل اشیاء کی فروخت اور تقسیم میں لگی ہوئی ہیں، بھارت میں فارماسیوٹکل ریٹیلرز کو ان اشیاء کی فروخت کرتی ہیں اور لاجسٹکس ڈیلیوری اور ٹرانسپورٹ سروس کے کاروبارمیں بھی ہیں۔
ایسنٹ بھارت میں شامل کی گئی ایک کمپنی ہے، جو براہ راست یا اپنی معاون کمپنیوں کے توسط سے ملک گیر سطح پر کام کررہی ہے۔یہ تھوک بی 2بی فروخت اور دوا کی تقسیم (آن لائن کے ساتھ ساتھ آف لائن)، ایف ایم سی جی اور نیوٹراسیوٹکل پیداوار کو نقدم کی بنیاد پر فروخت کرنے کا کاروبار کرتی ہے اور ایپلی کیشن تیار کرنے کے کام میں بھی لگی ہوئی ہے، جو فارماسیوٹکل صنعت میں بی 2بی فروخت کی سہولت کے لئے ایک آرڈر مینجمنٹ سسٹم ہے۔
اے پی آئی بھارت میں شامل کی گئی ایک کمپنی ہے اور کوئی کاروبار نہیں کرتی ہے۔مالی سال 2021 میں اے پی آئی میں اپنی معاون کمپنی کے توسط سے انسٹنکٹ اینوویشن پرائیویٹ لمٹیڈ میں حصے داری حاصل کی، جو طبی خدمات کے ساتھ ساتھ غیر طبی خدمات کے شعبے میں سافٹ ویئر اور انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سولیوشن تیار کرنے کے کاروبار میں لگی ہوئی ہے۔غیر طبی خدمات کے کام میں خوردہ فارمیسیوں کے لئے کسٹمائز ایپلی کیشن سروسز تیار کرنا ، جن پر فروخت بھی کی جاسکتی ہے، شامل ہیں۔
آہان اور لوک پرکاش کسی بھی کاروباری سرگرمیوں میں شامل نہیں ہیں اور ان کی کوئی معاون کمپنیاں بھی نہیں ہیں۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(U: 4839)
(Release ID: 1648904)
Visitor Counter : 131