خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار2021 کے لئے نامزدگی مطلوب

Posted On: 26 AUG 2020 5:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،26اگست2020: خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2021 کے لئے بچوں، افراد اور اداروں سے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ملک کے قابل بچوں ، افراد اور اداروں کو انعام دینے کے لئے شروع کیاگیا تھا۔یہ انعامات دو زمرے دیئے جاتے ہیں-بال شکتی پُرسکار اور بال کلیان پُرسکار۔

انعامات صدر جمہوریہ کے ذریعے ہر سال راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں یومیہ جمہوریہ سے ایک ہفتہ قبل دیئے جاتے ہیں۔بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم بھی ان افراد کو انعامات سے نوازتے ہیں۔ بال شکتی پُرسکار حاصل کرنے والے 26 جنوری کو نئی دہلی کے راج پتھ پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

بال شکتی پُرسکار کا مقصد جہاں ایک طرف اُن بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جنہوں نے نئی دریافت ، تعلیم، کھیل، فن و ثقافت، سماجی خدمت اور شجاعت جیسے متعدد میدانوں میں نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں، وہیں بال کلیان پُرسکار اُن افراد اور اداروں کو جاتا ہے، جنہوں نے بچوں کی ترقی، بچوں کے تحفظ اور بچوں کی بہبود کے شعبے میں نمایاں خدمات فراہم کی ہیں۔

اس کی تفصیلی گائیڈ لائنس مخصوص پورٹل ؍ایوارڈز کی ویب سائٹس www.nca-wcd.nic.in.پر دیکھی جاسکتی ہے۔صرف ان ہی درخواستوں کو ہی توجہ دی جائے گی، جنہیں آن لائن بھرا گیا ہے۔کسی اور طریقے سے بھرے گئے فارم پر انعام کے لیے غور نہیں کیا جائے گا۔ پورٹل تک رسائی حاصل کرنے میں اگر کسی قسم کی دقت پیش آرہی ہو تو وزارت کو اس بابت مطلع کیا جاسکتا ہے۔اس سال درخواست فارم جمع کی کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 15 ستمبر 2020 کردیا گیا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ایک پرائیویٹ تنظیم کے ذریعے آئی سی سی ڈبلیو نے نیشنل بریوری ایوارڈز کے نام پر تقسیم کئے گئے کچھ انعامات وزارت سے منظور شدہ نہیں ہے اور یہ کسی بھی طریقے سے اس سے وابستہ نہیں ہے۔

 

********

 

م ن۔ق ت۔ن ع

(U: 4836)


(Release ID: 1648895) Visitor Counter : 186