ارضیاتی سائنس کی وزارت

25 اور 26 تاریخ کو اڑیسہ میں اور 27 اگست 2020 کو چھتیس گڑھ میں بہت زیادہ تیز بارش ہونے کا امکان



اڑیسہ،مغربی بنگال اور جھار کھنڈ میں 28 اگست تک شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ 26 سے 28 اگست کے دوران مدھیہ پردیش اور مغربی راجستھان میں بھی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے
25 اگست کو ریاست گجرات اور جنوب مغربی راجستھان میں بہت زیادہ بھاری بارش ہوسکتی ہے

شمال مغربی ہندوستان میں 28 اگست 2020 تک بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان

Posted On: 25 AUG 2020 2:23PM by PIB Delhi

 

ہندوستان کے محکمہ موسمیات( آئی ایم ڈی)، نئی دہلی، کے موسم کی پیش گوئی  کرنے کی قومی مرکز اور علاقائی  موسمیاتی مرکز کے مطابق:

25 اگست 2020 کے لئے موسم کی معلومات(وسط دن)

شمالی بنگال کی کھاڑی کے اوپر ہوا کا دباؤ کم رہے گا جبکہ اطراف میں اسی خطے میں ہوا کانمایاں کم دباؤ جاری ہے۔توقع ہے کہ یہ اگلے چار پانچ دنوں میں مغرب۔ شمال مغرب کی جانب منتقل ہوجائے گا۔

اس کے اثرات کے تحت:

اڑیسہ  مغربی بنگال کے گنگا کے طاس کے علاقے،جھاڑ کھنڈ میں 28 اگست تک شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔جبکہ 26 سے 28 اگست کے دوران چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور مغربی راجستھان میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

ایک اور کم ہوا کا دباؤ اس وقت جنوب مغربی راجستھان اور اس سے متصل پاکستان کے اوپر بنا ہوا ہے۔ امکان ہے کہ اگلے دو روز کے دوران یہ گرمی کے دباؤ سے تحلیل ہوجائے گا۔

 مندرج بالا نظام کے اثرات کے تحت:

 25 اگست کو گجرات میں کچھ مقامات پر بڑے پیمانے پر بارش ہوگی جو کہ شدید سے شدید ترہوسکتی ہے اور جنوبی مغربی راجستھان میں بھی  شدید بارش ہونے کاامکان ہے۔

موسم کی سختی جاری ہے اور یہ اپنے معمول کے مقام سے جنوب کے جانب قائم ہے:

توقع ہے کہ اگلے دو تین دن  کے دوران یہ بدستورفعال رہے گا۔اس کے علاوہ بحرہ عرب سے آنے والی جنوب مغربی کم  سطحی ہوائیں   شمال مغربی ہندوستان پر 28 اگست تک محیط رہے گی جس کے نتیجے میں، شمال مغربی ہندوستان میں کچھ مقامات پر 28 اگست 2020 تک بڑے پیمانے پر بارش ہوسکتی ہے جو شدید سے شدید تر ہوگی۔

آئندہ پانچ دنوں کے لئے موسم جاتی وارننگ:

25 اگست( پہلا دن)

چند مقامات پر شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے جس میں اڑیسہ میں بہت زیادہ شدید بارش ہونے کا امکان ہے مغربی راجستھان کے کچھ مقام پر شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے جبکہ جموں وکشمیر ، لداخ، گلگت بلتستان،  مظفر آباد، ہماچل پردیش ، اترا کھنڈ، شمالی پنجاب، چھتیس گڑھ ، جھاڑ کھنڈ،مغربی بنگال کے طاس کے علاقے، آسام اور میگھالیہ، ناگا لینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ، گجرات، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم اور اندرون تاملناڈو کے کچھ مقامات پر شدید بارش ہونے کاامکان ہے۔

مغربی راجستھان ، جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال کے طاس کے علاقے آسام اور میگھالیہ، ناگا لینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، تلنگانہ، تملناڈو  ، پانڈیچری اور کرائکل اور کیرالہ اور ماہی کے کچھ مقامات پر اوسط درجہ کی گرج کے ساتھ طوفان اور تیز بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

 جنوبی مغربی اور  متصل   مغربی مرکزی  بحرہ عرب  پر تیز ہوائیں(50 سے60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے کا امکان)چلنے کا امکان ہے: گجرات ساحل سے  دور  شمالی بحرہ عرب اور اس کے ساتھ کے علاقوں اور اڑیسہ۔ مغربی بنگال کے ساحلوں سے دور شمالی بحرہ بنگال  میں( 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے کاامکان) تیز ہوا چلنے کاامکان ہے۔ ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے وہ ان علاقوں میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں۔

26 اگست( دوسرا دن)

اڑیسہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ بہت تیز بارش ہونے کاامکان ہے۔جبکہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور جھاڑ کھنڈ کے بعض مقامات پر شدید سے شدید تر بارش ہوسکتی ہے نیز جموں وکشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، پنجاب ، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی ، اترپردیش، مغربی راجستھان ، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، بہار، مغربی بنگال اور سکم ، آسام اور میگھالیہ، تلنگانہ اور تملناڈو، پانڈویچری اور کرائکل کے کچھ مقامات پر بھی شدید بارش ہوسکتی ہے۔

جموں وکشمیر ، لداخ، گلگت بلتستان،  مظفر آباد، ہماچل پردیش ، اترا کھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، اترپردیش اور راجستھان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے  اور بجلی کےساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ بہار، جھاڑ کھنڈ  آسام اور میگھالیہ، ناگا لینڈ ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، تلنگانہ، تملناڈو، پانڈویچری اور کرائکل اور کیرالہ اور ماہی میں بجلی گرج کے ساتھ  اوسط درجہ کا طوفان  کا امکان ہے۔

 جنوبی مغربی اور  متصل  مغربی مرکزی بحرہ عرب  میں تیز ہوائیں(50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار) چلنے کاامکان ہے: اڑیسہ ۔ مغربی بنگال کے ساحلی سے دور اور مغربی بنگال کی کھاڑی کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہے ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں ماہی گیری کے نہ جائیں۔

27 اگست ( تیسرا دن)

توقع ہے کہ شمالی چھتیس گڑھ کے کچھ مقامات پر شدید سے شدید  تر بارش ہوسکتی ہے جبکہ اترا کھنڈ، اترپردیش اور مشرقی مدھیہ پردیش کے کچھ مقام پر بھی شدید بارش ہونے کاامکان ہے۔ ادھر جموںو کشمیر ، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، پنجاب و ہریانہ، چنڈی گڑھ ،دہلی، مغربی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، جھاڑ کھنڈ، اڑیسہ اور گجرات خطے میں تیز بارش ہونے کاامکان ہے۔

 جموںوکشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، اترپردیش، راجستھان کے بعض مقامات گرج چمک کے ساتھ اوسط سے شدید طوفان آنے کی توسع ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش اور ینم ، تملناڈو اور پانڈویچری  میں گرج و چمک کے ساتھ اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے۔ اڑیسہ۔ مغربی بنگال کے ساحلوں سے دور شمالی بحرہ بنگال  میں( 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک) تیز ہوا چلنے کاامکان ہے۔

28 اگست(چوتھا دن)

اترا کھنڈ، اترپردیش،گجرات خطے اور مدھیہ پردیش کے کچھ مقامات پر شدید سے شدید بارش ہونے کاامکان ہے جبکہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی ، راجستھان اور ودربھ ، چھتیس گڑھ اروناچل پردیش،  آسام اور میگھالیہ، ناگا لینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

راجستھان اور تملناڈو، پانڈویچری اور کرائکل کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اوسط درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔  مغربی مرکزی بحرہ عرب  اور متصل  جنوب مغربی خطے میں 50 سے 60 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار تک کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اسی دوران ماہی گیروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں  ماہی گیری کے لئے نہ جائیں۔

29 اگست ( پانچواں دن)

مشرقی راجستھان اور گجرات خطے میں چند مقامات پر شدید سے شدید تربارش جبکہ اتراکھنڈ، مغربی اترپردیش، مغربی راجستھان، مدھیہ پردیش ، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، سوراشٹراور کچ، کونکن اور گوا نیز تملناڈو، پانڈویچری اور کرائکل کے کچھ علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

راجستھان اور تملناڈو ، پانڈویچری اور کرائکل کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی طوفان  اور بارش آنے کاامکان ہے۔

 مغربی مرکزی بحرہ عرب  اور اس سے متصل جنوب مغرب علاقے میں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B9SN.png

                                      ٹیبل۔I

آئندہ پانچ دنوں کے لئے محکمہ موسمیات کی سب ڈویژن وائز وارننگ

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EECK.png

 اڑیسہ میں شدید بارش کے باعث  ہونے والے متوقع اثرات:

 مندرجہ بالا خطے میں شاہراہوں کا مقامی طور پر زیرآب ہونے کاامکان، نشیبی علاقوں میں پانی بھرنا اور  خاص طورپر شہری علاقوں میں  انڈر پاس کا بند ہونے کاامکان۔

شدید بارش کے باعث گاہے بہ گاہے حد نگاہ میں کمی واقع ہونے کاامکان۔سڑکوں پر پانی بھرنے کے باعث بڑے شہروں میں ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑنا جس کے باعث سفری مدت میں توسیع  ہونے کاامکان۔

کچی سڑکوں کو کچھ نقصان پہنچنے کاامکان۔

 خستہ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کاامکان۔

مقامی طور پر مٹی کے تودے گرنے کاامکان۔

 سیلاب کے باعث کچھ علاقوں میں   باغبانی ، پیڑ پودوں اورکھڑی ہوئی فصلوں کو نقصان پہنچنا۔

کچھ دریاؤوں کے طاس کے علاقوں میں دریائی سیلاب آنے کاامکان( دریائی سیلاب  سے متعلق  معلومات حاصل کرنے کے لئے مرکزی آبی کمیشن کی ویب سائٹ وزٹ کریں (http://www.cwc.gov.in/))

خصوصی  متاثرہ ضلع  وار  ہوئے اثرات  کے لئے  برائے مہربانی آئی ایم ڈی کی ریاستی سطح کےموسمیات کے مرکز کی  اور  قومی ویب سائٹ وزٹ کریں:

(https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/departmentalweb.php)

(https://mausam.imd.gov.in/).

مجوزہ اقدامات:

 اپنی منزل  کی  جانب روانگی سے قبل اپنے روٹ پر ٹریفک جام کی صورتحال کو چیک کرلیں۔

 اس سلسلے میں جاری کسی بھی طرح کی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

 ایسے علاقے میں  جانے سے گریز  کریں جن میں اکثر پانی بھر جاتا ہو۔

خستہ عمارتوں میں نہ رہیں۔

گجرات ، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں پر متوقع اثرات:

سمندری صورتحال خراب سے خراب تر رہے گی۔

تقریباً 45 سے 55 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مجوزہ اقدامات:

ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ان علاقوں میں ماہی گیری کے لئے نہ جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XXN0.jpg

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 (م ن۔اع ۔ رض (

U-4818

 



(Release ID: 1648684) Visitor Counter : 209