کارپوریٹ امور کی وزارتت

کارپوریٹ امور کی وزارت نے بزنس رسپانسبلٹی رپورٹنگ سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ جاری کردی

Posted On: 11 AUG 2020 8:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍اگست،کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری  جناب راجیش  ورما نے بزنس رسپانسبلٹی رپورٹنگ ( بی آر آر) سے متعلق  کمیٹی کی رپورٹ آج یہاں جاری کردی۔

آئی آئی سی اے  کے ڈی جی  ڈاکٹر سمیر شرما  ، سیبی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر  جناب امر جیت سنگھ  ، آئی سی اے آئی کے صدر جناب اتل گپتا ، آئی سی ایس آئی  کے صدر جناب آشیش گرگ اور ٹاٹا کیمیکلس کے چیف ایگزیکیٹو افسر جناب  آر مکندن کی موجودگی میں  بی آر آر  رپورٹ  جاری کی گئی ۔ علاوہ ازیں  سی آئی آئی ، ایف آئی  سی سی آئی ، ایسوچیم  کے نمائندے  اور  کاروباری ، تعلیمی اور  عام معاشرتی  تنظیموں کے انفرادی  اراکین  بھی موجود تھے۔

 رپورٹ جاری کرتے ہوئے  کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری  جناب  راجیش ورما نے  خاطر خواہ رپورٹ تیار کرنے کے فریم ورک  کی تجویز  پیش کرنے کی کمیٹی  کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ  کارپوریٹ امور کی وزارت  اس کے نفاذ کے لئے  سیبی کے ساتھ  قریبی تعاون کے تحت کام کرے گی۔ انہوں نے  اس بات پر بھی زور دیا کہ  ہندوستانی کمپنیاں عالمی پیمانے پر  قدم جمانے  کی خواہش رکھتی ہیں، اس لئے  وہ  کارپوریٹ گورننس یعنی  ذمہ دارانہ تجارت کے  ابھرتے ہوئے رجحان سے صرف نظر نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے  پیشہ ورانہ اداروں اور تجارتی انجمنوں  پر اس بات کے لئے زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ اراکین کے لئے بی  آر ایس آر  کے حق میں وکالت کی مہم چلائیں۔

 ماحولیات ، سماجیات  اور  گورننس (ای ایس جی)  کی سماجی سرمایہ کاری  کے اعداد وشمار  اور رجحانات  پر روشنی ڈالتے ہوئے سیبی کے  ایگزیکیٹو ڈائریکٹر  جناب امر جیت سنگھ نے کہا کہ ای ایس جی سرمایہ کاری  کے بڑھتے رجحانات کے پیش نظر   غیر سرمایہ  کارانہ رپورٹنگ کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ بی آر ایس آر فریم  ورک  اس  رُخ پر  پائیدار سرما یہ کاری  کی راہ ہموار کرے گا۔

ذمہ دارانہ تجارت کے شعبے میں حالیہ  قومی اور بین الاقوامی  تبدیلیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی آئی سی اے  کے ڈی جی  ڈاکٹر سمیر شرما نے کہا کہ  آئی آئی سی اے  اس پہل کو آگے بڑھا رہا ہے اور  اگست 2020  سے  رسپانسبل بزنس کنڈکٹ (آر وی سی)  سے متعلق  ایک سرٹیفکٹ کورس  شروع کرنے جا رہا ہے۔

بی آر آر  سے متعلق کمیٹی  کے سربراہ کی حیثیت سے  کارپوریٹ امور کی وزارت  کے جوائنٹ سکریٹری  جناب  گیانیشور کمار  سنگھ  نے  کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلی کا ذکر کیا ، جس کا تناظر شیئر ہولڈر سے اسٹیک ہولڈ رکی طرف ہوگیا ہے۔ غیر سرمایہ کارانہ رپورٹنگ کی اہمیت  بھی انہوں نے نمایاں کی۔ انہوں نے  کمیٹی  کی  اہم  سفارشات  سے بھی   لوگوں کو آگاہ کیا اور  کمیٹی کے آراکین کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

کمیٹی کی رپورٹ کارپوریٹ امور کی وزارت کی ویب سائٹ:www.mca.gov.in.پر دستیاب ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن- ع س- ق ر)

U-4772



(Release ID: 1648156) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil