وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے بھوپال میں تلاشی مہم چلائی

Posted On: 21 AUG 2020 8:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21/اگست 2020 ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے بھوپال میں متعدد مقامات پر 20 اگست 2020 کو تلاشی اور ضبطی مہم چلائی۔

جن گروپوں کے تعلق سے یہ تلاشی اور ضبطی مہم چلائی گئی ان میں کا ایک کلیدی شخص چوڑی کی دکان چلاتا تھا۔ ایک دوسرا شخص جو کہ پراپرٹی بلڈر / ڈیولپر ہے، وہ ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتا ہے۔ تلاشی مہم کے دوران تقریباً 100 پراپرٹیز سے متعلق دستاویزات برآمد ہوئے۔ یہ پراپرٹی پلاٹس، فلیٹس اور زرعی زمینوں کی شکل میں ہے، جن کی بازار میں قیمت تقریباً 105 کروڑ روپئے ہے۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ غیر اعلان شدہ نقدی کی ایک بڑی مقدار گزشتہ 6 برسوں کے اندر ان اثاثہ جات میں لگائی گئی تھی۔ زیادہ تر پراپرٹیز ان افراد کے نام پائی گئی جن کے پاس کچھ نہیں۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ پراپرٹیز بے نامی ہیں۔ تلاشی مہم کے دوران تقریباً 1.8 کروڑ روپئے کی نقدی اور جویلری ضبط کی گئی ہے۔

مزید برآں، تلاشی مہم کے دوران جو دستاویزاتی ثبوت جمع کئے گئے ان سے اشارہ ملتا ہے کہ ان بے نامی اثاثہ جات میں کچھ سبک دوش سرکاری ملازمین کی شراکت داری / تعلق ہے۔

جانچ پڑتال اب بھی جاری ہے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4729

21.08.2020


(Release ID: 1647820) Visitor Counter : 98