ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حکومت نے ملک میں جنگلات کے معیار اور شجر کاری میں اضافے پر توجہ دی ہے : جناب پرکاش جاوڈیکر
ملک کے دریاؤں اور سمندروں میں ڈولفن کے تحفظ کے لیے پروجیکٹ ڈولفن جلد ہی شروع کیا جائے گا : وزیر ماحولیات
Posted On:
17 AUG 2020 6:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17 اگست ، 2020 / ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت ، جنگلات کے معیار اور شجرکاری میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ بات ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے نئی دلی میں منعقدہ ریاستوں کے جنگلات کے وزیروں کی کانفرنس میں کہی۔ ماحولیات کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو وزارت میں دیگر افسران ، اروناچل پردیش اور گوا کے وزرائے اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلیٰ اور مختلف ریاستوں کے 24 وزرائے جنگلات نے اس چار گھنٹے طویل میٹنگ میں شرکت کی جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کی گئی۔
جناب جاوڈیکر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پالیسیوں اور پروگراموں میں یکسر تبدیلی لانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں، نیز بہت سی اسکیموں پر عملدرآمد کیا ہے۔ جن میں بڑے پیمانے پر شجرکاری ، نگر وین اسکیم کے ذریعے شہری جنگلات کاری کو فروغ دینا ، 13 بڑے دریاؤں کے طاس پر مبنی نظارہ سازی ، مٹی کی نمی کے تحفظ کے پروجیکٹوں کے لیے جنگلاتی علاقوں کا ایل آئی ڈی اے آر پر مبنی سروے اور جنگلاتی اشیاء کو بلارکاوٹ لانے لے جانے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نیشنل ٹرانزٹ پورٹل کا آغاز شامل ہے۔
جناب جاوڈیکر نے کہا کہ یہ کوششیں جنگلات سے متعلق قومی پالیسی ، قومی سطح پر کیے گیے عزائم اور خراب ہوتی ہوئی جنگلاتی زمین کی بحالی کے تحت ہمارے قومی اور بین الاقوامی نشانوں کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی کے اپنے تقریر میں پروجیکٹ لائن اور پروجیکٹ ڈولفن کے آغاز کا اعلان کیا تھا ۔ ماحولیات کے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک کے دریاؤں اور سمندروں میں ڈولفن کی حفاظت کے لیے 15 دن کے اندر اندر ایک مجموعی پروجیکٹ ڈولفن شروع کرے گی۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت پروجیکٹ لائن کی جانب کام کر رہی ہے جس کے ذریعے ایشیائی شیروں کا تحفظ کیا جائے گا اور اس کی منظرکاری قلی اعتبار سے کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ سے انسانی زندگی اور جنگلاتی زندگی کے درمیان تصادم کو ختم کیا جائے گا اور اس میں آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے مقامی لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ نیز اُن کو گزر بسر کے موقعے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
میٹنگ میں جناب جاوڈیکر نے زور دے کر کہا کہ ریاستوں کو جنگلات کاری اور شجر کاری کے لیے کیمپا فنڈز کو استعمال کرنا چاہیے۔ ماحولیات کے مرکزی وزیر نے میٹنگ کے دوران کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ جنگلات کاری کا 80 فیصد فنڈ محض جنگلات کاری یا شجرکاری پر استعمال کیا جائے گا اور بقیہ 20 فیصد صلاحیت سازی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مرکز نے اگست 2019 میں مختلف ریاستوں کو جنگلات کاری کے لیے 45436 کروڑ روپے کے کیمپا فنڈز سےجاری کیے تھے۔ وزارت جلد ہی اسکول نرسری اسکیم پر عمل درآمد کا اعلان کرنے والی ہے۔
نگر وین اسکیم جس کا اعلان 200 نگر وین کی تخلیق کے لیے ماحولیات کے عالمی دن کے موقعے پر کیا گیا تھا۔ میٹنگ کے دوران اس پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ابتدائی طور پر وزارت باڑ لگانے اور مٹی کی نمی کے لیے امداد دے گی۔ جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن والے شہروں میں جنگلاتی علاقہ تشکیل دیا جائے جو شہروں کے لیے پھیپھڑوں کا کام کرے گا۔
اس میٹنگ کا انعقاد قومی اور بین الاقوامی نشانوں کو پورا کرنے کے حکومت ہند کے مختلف اقدامات کی جانب سبھی ریاستوں کو لے جانے کے لیے شرکت اور تال میل کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
4597U –
(Release ID: 1646600)
Visitor Counter : 228