کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت کی غیر ملکی تجارت: جولائی - 2020
Posted On:
14 AUG 2020 6:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی:14 اگست ، 2020:
بھارت کی مجموعی برآمدات (اشیاء اور خدمات کو شامل کرکے ) ماہ اپریل ۔ جولائی -21-2020 * کا تخمینہ 141.82 بلین امریکی ڈالر کے بقدر لگایا گیا ہے۔ اس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران کی گئی بر آمدات کے مقابلے میں 21.99 فیصد کی منفی نمو کا اظہار ہوتا ہے۔ اپریل سے جولائی 21-2020 کی مجموعی در آمدات کا تخمینہ 127.76 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ہے، جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران حاصل کی گئی نمو کے مقابلے میں منفی 40.66 فیصد کی نمو کا اظہار ہوتا ہے۔
*نوٹ: آئی) آر بی آئی نے ماہ جون 2020 کے لئے خدمات کے شعبے کا تازہ ترین ڈاٹا جاری کردیا ہے۔ جولائی 2020 کے لئے ڈاٹا ایک تخمینہ ہے جس پر آر بی آئی کی جانب سے بعد ازاں کے اجراء کے مطابق ترمیم درکار ہوگی (قوصین میں دی گئی اعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں نمو کی شرحوں کا اظہار کرتی ہیں۔
1- اشیاء پر مبنی تجارت
بر آمدات ( ازسر نو بر آمدات سمیت)
- جولائی 2020 میں بر آمدات 23.64 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تھیں، جب کہ جولائی 2019 میں یہ بر آمدات 26.33 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تھیں۔ اس طریقے سے منفی 10.21 فیصد کی نمو کا اظہار ہوتا ہے۔ روپے کے معاملے میں بر آمدات جولائی 2020 میں 177305.79 کروڑ روپے کی بقدر تھیں، جبکہ جولائی 2019 میں یہ بر آمدات 181190.34 کروڑ روپے کے بقدر تھی، جن سے 2.14 فیصد کی منفی نمو کا اظہار ہوتا ہے۔
- اہم اشیاء جنہوں نے جولائی ، 2019 کے مقابلہ میں جولائی ، 2020 کے دوران مثبت نمو درج کی ان میں دیگر اناج (204.99فیصد)، چاول (47.99فیصد)، آئرن اوور (39.61فیصد)، تیل کے بیج (32.61فیصد)، تیل کا کھانا (28.44فیصد) ، گوشت ، دودھ اور پولٹری کی مصنوعات (22.14فیصد) ، پھل اور سبزیاں (21.01فیصد) ، دوائیں اور دواسازی (19.53فیصد) ، کافی (14.27فیصد) ، اناج کی تیاری اور متفرقہ پروسیسڈ اشیاء (12.92فیصد) ، سیرامک مصنوعات اور شیشے کے برتن (9.72فیصد) ، انجینئرنگ سامان (8.46فیصد) ، سوتی دھاگے / فیب / میک اپ ، ہینڈلوم مصنوعات وغیرہ (7.44فیصد) ، جوٹ مصنوعات سمیت فلور کوورنگ (6.77فیصد) ، پلاسٹک اور لینولیم (3.72فیصد) اور قالین (1.96فیصد) شامل ہیں۔
- اہم اشیا ء گروپ جنہوں نے جولائی 2019 کے مقابلے جولائی 2020 کے دوران منفی شرح نمو درج کی ہے ان میں پیٹرولیم مصنوعات (-51.54فیصد) ، ہیرا اور جواہرات (-49.61فیصد) ، چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات (-26.96فیصد) ، انسانی کے ذریعے تیار کردہ یارن / فیبس وغیرہ (-23.33فیصد) ، سبھی کپڑوں کاآر ایم جی (-22.09ف) ، کاجو (-21.25فیصد) ، سمندری مصنوعات (-20.14فیصد) ، تمباکو (-19.49فیصد) ، الیکٹرانک سامان( -17.42فیصد) ، مصالحے ( -11.38فیصد) شا مل ہیں۔
- اپریل –جولائی 21-2020 کی مدت کیلئے برآمدات کا مجموعی قیمت 74.96 بلین امریکی ڈالر (566322.06 کروڑ روپئے) رہا جو اپریل – جولائی 20-2019 کی مدت کے دوران 107.41 بلین امریکی ڈالر (745174.85 کروڑ روپئے) کا تھا۔ ڈالر کے سلسلے میں منفی 30.21 فیصد کی منفی شرح نمو درج کی گئی۔
- جولائی 2020 میں غیر پیٹرولیم اور غیر ہیرااورجواہرات اور زیرات کی برآمدات کی قیمت 20.37 بلین امریکی ڈالر رہی جو جولائی 2019 میں یہ 19.70 بلین امریکی ڈالر تھا اور اس میں 3.40 فیصد کی مثبت شرح نمو درج کی گئی ہے۔ اپریل سے جولائی 2020-21 میں غیر پٹرولیم اور غیر ہیرا اورجواہرات کے برآمدات 64.29 بلین امریکی ڈالر کا تھا جو20-2019 میں اسی مدت کے دوران 79.81 بلین امریکی ڈالر کا تھا۔ اس طرح سے اس میں منفی 19.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
درآمد:
- جولائی 2020 میں 28.47 بلین امریکی ڈالر (213499.56 کروڑ روپے) کی درآمدات ہوئی درآمد کیا گیا جو جولائی 2019 میں 39.76 بلین امریکی ڈالر(273579.71 کروڑ روپے) کے مقابلے ڈالر کے لحاظ سےمنفی 28.40 فیصد کم اور روپئے کے لحاظ سے بھی 21.96 فیصد کم ہے۔ اپریل ، جولائی 2020-21 میں کُل ملاکر 88.91 ملین امریکی ڈالر (671894.74 کروڑ روپئے) کی درآمدات ہوئی۔ اپریل –جولائی 20-2019 میں ہوئی درآمدات 166.80 بلین امریکی ڈالر (1157232.64 کروڑ روپئے) رہی۔ دونوں مالی برسوں کے مقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے منفی 46.70 فیصد منفی شرح نمو درج کی گئی ہے اور روپئے کے لحاظ سے منفی 41.94 فیصد منفی شرح نمبر درج کی گئی ہے۔
- جولائی 2020 میں جن اہم اشیاء کے گروپ کی درآمدات میں پچھلے برس کی اسی مدت کےمقابلے میں منفی شرح نمو درج کی گئی ہے ان میں درج ذیل شامل ہیں:
خام تیل اور غیرپٹرولیم درآمدات:
جولائی 2020 میں تیل کی درآمدات 6.53بلین امریکی ڈالر (48975.09 کروڑ روپئے) تھی جو کہ جولائی 2019 میں 9.60 بلین امریکی ڈالر (66056.77 کروڑ روپئے) کےمقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے 31.97 فیصد کم (روپئے میں 25.86فیصد کم) تھا۔
جولائی 2020 میں غیرپٹرولیم کی درآمدات کا تخمینہ 21.94 بلین امریکی ڈالر (164524.47کروڑ روپئے) تھا جو کہ جولائی 2019 میں 30.16 بلین امریکی ڈالر (207522.94 کروڑ روپئے) کے مقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے 27.26 فیصد کم (روپئے میں 20.72 فیصدکم) تھا۔
خدمات کی تجارت:
برآمدات (وصولی)
ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے ذریعے 14 اگست 2020 کوجاری تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق جون 2020 میں برآمدات 17.00بلین امریکی ڈالر (128697.70 کروڑ روپئے)کی ہوئی جو جون 2019 کے مقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے منفی 8.39 فیصد کی منفی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ جولائی 2020* میں خدمات کی برآمدات 16.65 بلین امریکی ڈالر کا ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
درآمدات(ادائیگیاں)
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعے 14 اگست2020 کو جاری تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق جون 2020 میں درآمدات 9.96 بلین امریکی ڈالر (75423.89 کروڑ روپئے) کی ہوئی جو جون 2019 کے مقابلے میں ڈالر کےلحاظ سے 15.29 فیصد کی مفی شرح نمو کو ظاہر کرتاہے۔ جولائی 2020* میں خدمات کی درآمدات 9.65 بلین امریکی ڈالر کا ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
تجارتی توازن
سامان:جولائی 2020 میں تجارتی خسارہ 4.83 بلین امریکی ڈالر رہنے کااندازہ لگایا گیا ہے جبکہ جولائی 2019 میں یہ تجارتی خسارہ 13.43 بلین امریکی ڈالر کا ہوا تھا۔
خدمات: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعے 14 اگست جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جون 2020 کے دوران خدمات میں تجارت کا توازن (مجموعی خدمات کی برآمدات)7.04 بلین امریکی ڈالر رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
مجموعی تجارتی توازن: سامان اور خدمات دونوں کو ہی ملانے پر اپریل –جولائی 21-2020* میں کُل ملاکر 14.06 بلین امریکی ڈالر کامجموعی تجارتی خسارہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اپریل-جولائی 20-2019 میں تجارتی خسارہ 33.50 بلین امریکی ڈالر کا ہوا تھا۔
نوٹ: آر بی آئی کے ذریعے جاری کیا گیا خدمات کے شعبے سے منسلک تازہ ترین اعداد وشمار جون 2020 سے متعلق ہے۔ جولائی 2020 سے متعلق اعداد وشمار صرف ایک اندازے کے مطابق ہے جس میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر ترمیم کی جائیگی۔
سامان کی تجارت
برآمدات اور درآمدات: (بلین امریکی ڈالر)
|
عارضی
|
|
جولائی
|
اپریل- جولائی
|
برآمدات بشمول دوبارہ برآمدات
|
|
|
2019-20
|
26.33
|
107.41
|
2020-21
|
23.64
|
74.96
|
فیصد شرح نمو 2020-21/ 2019-20
|
-10.21
|
-30.21
|
درآمدات
|
|
|
2019-20
|
39.76
|
166.80
|
2020-21
|
28.47
|
88.91
|
فیصد شرح نمو 2020-21/ 2019-20
|
-28.40
|
-46.70
|
تجارتی توازن
|
|
|
2019-20
|
-13.43
|
-59.39
|
2020-21
|
-4.83
|
-13.95
|
|
|
|
برآمدات اور درآمدات (کروڑ روپئے)
|
|
(عارضی)
|
|
|
جولائی
|
اپریل- جولائی
|
برآمد (بشمول دوبارہ برآمدات
|
|
|
2019-20
|
1,81,190.34
|
7,45,174.85
|
2020-21
|
1,77,305.79
|
5,66,322.06
|
فیصد شرح نمو 2020-21/ 2019-20
|
-2.14
|
-24.00
|
درآمدات
|
|
|
2019-20
|
2,73,579.71
|
11,57,232.64
|
2020-21
|
2,13,499.56
|
6,71,894.74
|
فیصد شرح نمو 2020-21/ 2019-20
|
-21.96
|
-41.94
|
تجارتی توازن
|
|
|
2019-20
|
-92,389.37
|
-4,12,057.79
|
2020-21
|
-36,193.77
|
-1,05,572.68
|
خدمات کی تجارت
برآمدات اور درآمدات (خدمات): بلین امریکی ڈالر
|
عارضی
|
جون 2020
|
اپریل-جون 21-2020
|
برآمدات
(وصولی)
|
17.00
|
50.21
|
درآمدات
(ادائیگی)
|
9.96
|
29.20
|
تجارتی توازن
|
7.04
|
21.01
|
|
|
|
برآمدات اور درآمدات (خدمات) (کروڑ روپئے)
|
عارضی
|
جون 2020
|
اپریل- جون 2020-21
|
برآمدات
(وصولی)
|
1,28,697.70
|
3,80,958.13
|
درآمدات
(ادائیگی)
|
75,423.89
|
2,21,522.27
|
تجارتی توازن
|
53,273.80
|
1,59,435.86
|
ماخذ:آر بی آئی کی 14 اگست 2020 کو جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق
|
|
جولائی 2020 کیلئے منتخبہ اہم اشیاء
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 4544
(Release ID: 1646232)
Visitor Counter : 386