وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اورمائی گونے مشترکہ طورپر آن لائن مضمون مسابقت کا انعقاد کیا


یوم آزادی کی علامت کے طورپر ‘ آتم نربھربھارت ۔ آزادہندوستان ’ کے موضوع پر مضمون مسابقت

Posted On: 06 AUG 2020 2:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6 اگست  : ملک میں یوم آزادی تقریب کے موقع پرمائی گوکے ساتھ ساجھیداری میں انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت ملک بھر میں اسکولی طلباء ( 9ویں سے لے کر 10ویں یا سیکنڈری سطح ) اور 11ویں سے لے کر 12ویں یا ہائر سیکنڈری سطح  کے مخصوص عمر زمرے کے لئے ایک آن لائن مضمون تحریری مسابق کا انعقاد کررہاہے ۔ اس  مسابقت کا انعقاد  این سی ای آرٹی  کی نوڈل ایجنسی کرےگی ۔

تحریری مضمون کے لئے اہم موضوع یعنی ، ‘‘آتم نربھربھارت ۔ آزاد ہندوستان ’’ کے تحت  ذیلی مضمون اس طرح ہیں :

1۔ آتم نربھربھارت کے لئے ہندوستانی قانون اور ہمار ی جمہوریت سب سے بڑے حمایتی ہیں ۔

2۔75سال کا بھارت :آتم نربھربھارت کی جانب بڑھتا ملک ۔

3۔ایک بھارت شیشٹھ بھارت کے توسط سے آتم نربھربھارت :تنوع میں وحدت میں کثرت ہونے پراختراعات پھلتاپھولتاہے ۔

4۔ڈیجیٹل انڈیا :کووڈ ۔19 اور اس کے بعد موقع ۔

 5۔آتم نربھربھارت :قومی  ترقی میں طلباء کا کردار۔

6۔ آتم نربھربھارت :صنف ، ذات اور ذات سے متعلق اصلیت سے نجات

7۔آتم نربھربھارت حیاتیاتی گوناگونی اور کھیتی کو مالامال بناکر نئے بھارت کی تعمیر

8۔ جب میں اپنے حقوق کا استعمال کرتاہوں تومجھے آتم نربھربھارت کی تعمیر میں اپنے فرائض پرعمل کرنے کو فراموش نہیں کرناچاہیئے ۔

9۔ میری جسمانی تندرستی ہی میری دولت ہے جو آتم نربھربھارت کے لئے انسانی سرمائے کی تعمیر کرے گی ۔

10۔آتم نربھربھارت کے لئے سمندرسے لے کر ہریالی کا تحفظ کریں ۔

مضامین کا انتخاب دو سطحوں پر کیاجائے گا۔ سب سے پہلے ریاست /مرکز کے زیرانتظام کی سطحوں پر مضامین کو منتخب کیاجائے گا ۔ دوسری ، ہرایک ریاست منتخب 10مضامین سے این سی ای آرٹی کے ذریعہ طے ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ قومی سطح پرآخری انتخاب کے لئے منتخب مضامین کا پول بنے گا ۔ این سی ای آرٹی کے ذریعہ ہرایک زمرے یعنی میانہ زمرے اوراعلیٰ وسط زمرے میں 30مضامین کا انتخاب کیاجائے گا۔ جلد ہی قومی سطح کے کامیابی پانے والوں کے لئے انعامات کااعلان کیاجائے گا۔

طلباء 14 اگست ، 2020تک نیچے دیئے گئے رابطے پراپنی درخواستیں جمع کرسکے ہیں ۔

https://innovate.mygov.in/essay-competition

*************

 ( م ن  ۔  ع آ)

U-4385

 


(Release ID: 1644039) Visitor Counter : 134