وزارتِ تعلیم

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ۔2020 کے چوتھے ایڈیشن ( سوفٹ ویئر) کا گرانڈ فینالے اختتام پذیر


1000سے زائد تخمینہ لگانے والوں نے تین دنوں کے لئے تخمینہ اور مینٹورنگ کے بڑے
عمل میں شرکت کی

10000سے زیادہ شرکانے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ۔2020کے چوتھے ایڈیشن میں 36گھنٹے تک مقابلے میں حصہ لیاجو قطعی طورپرآن لائن منعقد ہواتھا

Posted On: 04 AUG 2020 9:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،4 اگست  : اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ۔2020کے چوتھے ایڈیشن ( سوفٹ ویئر)  کا گرانڈ فینالے 4اگست ، 2020کو اختتام پذیرہوگیا۔

یہ ہیکاتھون یکم اگست سے 4اگست ،2020تک ملک بھرکے 40ورچوول نوڈل مرکزوں میں ایک ساتھ منعقد ہواتھا ۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یکم اگست ، 2020کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ دنیا میں اب تک سب سے بڑے ہیکاتھون کے گرانڈفینالے سے خطاب کیا۔ انھوں نے آتم نربھربھارت تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ نئی ایپلیکیشنز کے اختراع کی نوجوانوں کی کوششوں کے لئے ان کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے  آئی پی ایس ٹریننگ اکیڈمی حیدرآباد کے ساتھ ورچوول پولیس اسٹیشن اور جرم کا پتہ لگانے کے لئے اے آئی کا استعمال کررہے ریئل ٹائم ٹریکنگ  اورالرٹ نظام  پر کام کرنے والی تین ٹیموں کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔وزیراعظم نے کہاکہ کسی بھی شخص کو فیلڈ پر عوام کے ساتھ جڑناچاہیئے جو پروڈکٹ کا استعمال کرنے والے کو دوست بنانے میں مدد کرے گی اورعوام میں وہ پروڈکٹ ایک بہتررسائی دیگی ۔

تعلیم کے مرکزی وزیرجناب رمیش پوکھریال نشنک نے یکم اگست ، 2020کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ۔2020کے گرانڈ فینالے ( سوفٹ ویئر ایڈیشن ) کا افتتاح کیاتھا۔ تعلیم کے وزیرمملکت جناب سنجے شمراو دھوترے اور تعلیم کی وزارت میں سکریٹری امیت کھرے بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ افتتاح کے دوران جناب پوکھریال نے کہاکہ اسمارٹ انڈیاہیکاتھون ایک جانباز کے طورپر کھڑا رہنے کے لئے طلباء میں اعتماد پیداکرتاہے اور ایک ایسے راستے کا فیصلہ کرتاہے جو وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ اس اسمارٹ انڈیاہیکاتھون کے دوران نظرآنے والے نظریات بنیاد ی سطح پر لاگو کئے جائیں گے ۔

کووڈ ۔19عالمی وباء کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسمارٹ انڈیاہیکاتھون کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورچوولی طورپر گرانڈفینالے کا اہتمام کیاگیا جس نے مخصوص طورپرتعمیرکئے گئے جدید اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون پلیٹ فارم پر ملک بھر کے تمام شرکاء کو ایک جگہ جمع کیا۔ تقریبا 10ہزارممبروں نیز وفود طلباء جیوری کے ارکان نوڈل سینٹرکمیٹی اور منتظمین 1080ٹیموں اور 705مینٹرس سمیت اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ۔2020کے ساتھ شریک  رہے ۔ جنھوں نے بھارت میں 40مختلف سینٹروں میں 36گھنٹے تک مقابلے میں حصہ لیا۔

70تنظیموں نے اس سال ہیکاتھون میں شرکت کی ۔اسرو اسمارٹ انڈیاہیکاتھون ۔2020پروبلم اسٹیٹ مینٹس میں سب سے بڑا تعاون دینے والا رہاہے ۔ وہ طلباء کی ٹیموں کے ذریعہ کئے گئے کام سے کافی متاثراور اتنامطمئن تھاکہ اسپیس ایپلی کیشن  سینٹراسرو کے ایسوسی ایٹ ڈائرکٹرنے تین ٹیموں کے لئے 25ہزارروپے کے اضافی سرپرائز انعام کا اعلان کیا۔ اسرو کے نوڈل آفیسرجناب نلیش دیسائی نے اس کا م کی کوالٹی اورکوششوں پران کی تعریف کی جو شرکت کرنے والی ٹیموں کی طرف سے انجام دیاگیاتھا۔

*************

 ( م ن  ۔  ح ا۔ع آ)

U-4327

 



(Release ID: 1643505) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Tamil