نیتی آیوگ

بھارت-امریکہ کلیدی تونائی شراکت داری:


ہمہ گیر نمو ستون بھارت توانائی ماڈلنگ فورم کا آغاز2 جولائی 2020 کو

Posted On: 15 JUL 2020 5:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15جولائی 2020، ہمہ گیر نمو ستون بھات-امریکہ کلیدی توانائی شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے، جس کی مشترکہ صدارت نیتی آیوگ اور یو ایس اے آئی ڈی کے تحت ہے۔ ایس جی ستون کے تحت توانائی اعداد وشمار انتظام، توانائی ماڈلنگ اورنسبتاًکم  کاربن آمیز ٹیکنالوجیوں کا امتراج تین کلیدی سرگرمیوں کے طور پر شامل ہے۔ 2 جولائی 2020 کو، ہمہ گیر نمو ستون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ میٹنگ میں بھارت توانائی ماڈلنگ فورم کا آغاز کیا گیا۔ دنیا کے مختلف حصوں میں توانائی ماڈلنگ فورم موجود ہیں۔ امریکہ میں توانائی ماڈلنگ فورم (ای ایم ایف) کا قیام 1976 میں اسٹین فور یونیورسٹی میں اس غرض سے عمل میں آیاتھا کہ سرکردہ ماڈلنگ ماہرین اور فیصلہ سازوں کو حکومت، صنعت، یونیورسٹیوں اور دیگر تحقیقی اداروں سے مربوط کردیا جائے۔ یہ فورم توانائی اور ماحولیات سے متعلق ہم عصر موضوعات پر تبادلہ خیالات کے لیے ایک غیرجانبدار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

بھارت میں رسمی طور پر یا ایک باقاعدہ نظام کے تحت ماڈلنگ فورم کا فقدان تھا۔ تب بھی مختلف النوع مفکر/ محقق ادارے  مثلاً ٹی ای آرآئی، آئی آر اے ڈی ای، سی ایس ٹی ای پی، سی ای ای ڈبلیو، این سی اے ای آر وغیرہ لگاتار منظر نامے وضع کرتے آئے ہیں اور ماڈلنگ مطالعات اور تجزیات کے ذریعے ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کو درکار اِن پٹ فراہم کرتے آئے ہیں،ساتھ ہی ساتھ نیتی آیوگ سمیت دیگر وزارتوں کو بھی اِن پٹ فراہم کرتے آئے ہیں۔

بھارت توانائی ماڈلنگ فورم اس کوشش کو مہمیز کرے گا اور اس کے مقاصد درج ذیل ہیں۔

*        ایک ایسے پلیٹ فارم کی فراہمی، جہاں اہم توانائی اور ماحولیاتی موضوعات کا جائزہ لیا جاسکے۔

*        بھارتی حکومت کے لیے فیصلہ سازی کے عمل کی اطلاع کا ایک ذریعہ فراہم کرنا۔

*        ماڈلنگ ٹیموں، حکومت اور نالج پارٹنر، سرمایہ فراہم کرنے والوں کے مابین تعاون میں اضافہ کرنا۔

*        نظریات و خیالات کے باہم تبادلے کا راستہ ہموار کرنا، اعلی عمدگی کے حامل مطالعات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا۔

*        مختلف سطحوں اور مختلف شعبوں میں  علمی فاصلے کی شناخت۔

*        بھارتی اداروں کی صلاحیت سازی۔

نیتی آیوگ ابتداً اس فورم کی سرگرمیوں میں تال میل پیدا کرے گا اور اس کے انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دے گا۔ اس فورم میں نالج پارٹنر، ڈاٹا ایجنسیاں اور متعلقہ سرکاری وزارتیں شامل ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4022

م ن۔  ت ع۔



(Release ID: 1639892) Visitor Counter : 183