نیتی آیوگ

میتی – نیتی نے وزیراعظم کے ڈیجیٹل بھارت کے ویژن – آتم نربھر بھارت کے حصول کے لئے ڈیجیٹل انڈیا آتم نربھر بھارت ہے اختراعی چیلنج کا آغاز کیا

Posted On: 04 JUL 2020 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،04 جولائی: بھارتی ایپس کے ایک مضبوط ماحول کی تعمیر اور امداد کے مقصد سے میٹ وائی نے نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن کی ساجھیداری میں بھارت کی تکنیکی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے لئے ڈیجیٹل انڈیا  آتم نربھر بھارت ایپس اختراعی چیلنج کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد وزیراعظم کے ایک ڈیجیٹل انڈیا کی تعمیر اور  آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ویژن کو حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

یہ چیلنج دو ٹریکس میں ہوگا جس میں موجودہ ایپس کا فروغ اور  نئی ایپس کی تیاری شامل ہے۔

 ایپ اختراعی چیلنج کے ٹریک ون میں، جس کا آغاز کیا جارہا ہے، ایسے بہترین ایپس کی نشاندہی کرنا شامل ہے جو شہریوں کے ذریعے پہلے ہی استعمال کئے جارہے ہیں اور ان میں اپنے اپنے زمروں میں عالمی سطح کا  ایپ بننے کی صلاحیت ہے۔ ایپس کو لیڈر بورڈس میں شامل کرنے کی خاطر اس اختراعی چیلنج کے لئے کئی نقد ایوارڈ اور مراعات  دی جائیں گی۔ اس کا مقصد ایک ایسا ماحول قائم کرنا ہے جہاں بھارتی صنعت کار اور اسٹارٹ اپس کو  ایسے تکنیکی  سالیوشن کا نظریہ پیش کرنا، انہیں تعمیر کرنا، فروغ دینا اور پائیدار  بنانا شامل ہے، جن سے نہ صرف بھارت میں شہریوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے بلکہ دنیا بھر میں  استعمال کیا جاسکے۔ اس کا منتر ہے میک ان انڈیا برائے بھارت اور برائے دنیا، یہ چیلنج ایک مہینے میں مکمل کیا جائے گا۔

ایپ اختراعی چیلنج کے ساتھ ہی حکومت آتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج کے ٹریک-2 کا بھی آغاز کرے گا، جس میں بھارتی اسٹارٹ اپس ؍ صنعتوں ؍ کمپنیوں کی نشان دہی کی جائے گی، انہیں نیا نظریہ پیش کرنے، انہیں  پروان  چڑھانے، بہتر نقل فراہم کرنے اور  ایپلی کیشن شروع کرنے پر زور دیا جائے گا۔ یہ ٹریک زیادہ مدت تک جاری رہے گی، جس کی تفصیلات علیحدہ فراہم کی جائیں گی۔

آتم نربھر بھارت ایپ اختراعی چیلنج ٹریک -1  مندرجہ 8 بڑے زمروں میں شروع کیا جارہا ہے:

  1. دفتری کارکردگی اور گھر سے کام۔
  2. سوشل نیٹ ورکنگ
  3. ای- لرننگ۔
  4. تفریح۔
  5. صحت وتندرستی۔
  6. ایگری ٹیک اور فن ٹیک سمیت کاروبار۔
  7. خبریں۔
  8. کھیل

ہر زمرے میں کئی ذیلی زمرے  بھی ہوسکتے ہیں۔

اختراعی چیلنج 4 جولائی 2020 سے: innovate.mygov.in/app-challenge پر دستیاب ہوگا۔ تجاویز داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 جولائی 2020 ہے۔ درخواست گزاروں کو: www.mygov.in. پر رجسٹریشن اور لاگنگ کے ذریعے اپنی تجاویز آن لائن داخل کرنی ہوں گی۔

ہر ٹریک کے لئے خصوصی جیوری ، جس میں پرا ئیویٹ سیکٹر اور  تعلیم کے شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے،  موصولہ تجاویز کا تجزیہ کرے گی۔ منتخب ایپس کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور شہریوں کی معلومات کے لئے انہیں لیڈر بورڈ میں شامل کیا جائے گا۔ حکومت بھی انہیں جی ای ایم کی فہرست میں شامل کرے گی۔

ان کی جانچ کے کچھ اہم پیمانوں میں استعمال میں آسانی (یو آئی ؍ یو ایکس)  سکیورٹی اور  وسعت وغیرہ شامل ہوں گی۔

************

 

(م ن ۔   وا- ق ر )

)07.07.2020)

U-3741



(Release ID: 1636945) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Manipuri