وزارت خزانہ

5.22فیصدجی ایس 2025 کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنو اجرا)


6.19فیصد جی ایس 2034 کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنو) اور 7016فیصد جی ایس 2050کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنواجرا)

Posted On: 06 JUL 2020 7:29PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی07 جولائی 2020۔حکومت ہند نے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے توسط سے 12 ہزار کروڑروپے کی نوٹفائڈ رقم (برائے نام ) کے لئے (1) 5.22فیصد سرکاری اسٹاک 2025  کی فروخت (ازسرنواجرا) ، (2) 6.19فیصد سرکاری اسٹاک 2034  برائے نوٹیفائڈ رقم 11ہزارکروڑروپے ( برائے نام )، قیمتوں پر مبنی نیلامی کے توسط سے فروخت کرنے ، اور (3)قیمتوں پر مبنی نیلامی کے توسط سے 7ہزارکروڑروپے  کی نوٹیفائڈ رقم (برائے نام ) کے لئے  7.16فیصد کے سرکاری اسٹاک  2050  کی فروخت   کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت ہند نے مذکورہ کسی  بھی ایک تمسک یا ایک سے زائد تمسکات  کے سلسلے میں  2 ہزارکروڑروپے کے اضافی زرتعاو ن کو  اپنے تحت باقی رکھنے کا متبادل  بھی باقی ر کھا ہے۔مذکورہ نیلامیاں 10 جولائی 2020  کو (بروزجمعہ ) بذریعہ  ملٹی پل پرائز میتھیڈ کے توسط سے ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ،فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ   عمل میں لائی جائیں گی۔

          5 فیصد تک کی اسٹاکوںکی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم، مستحق افراد اور اداروں  کو، سرکاری تمسکات کی نیلامی  سے متعلق  غیر مسابقتی  بولیاں  لگانے کی اسکیم  کے تحت،  الاٹ کی جائے گی۔

          دونو ں طرح کی بولیاں  یعنی  نیلامی سے متعلق مسابقتی اور غیر مسابقتی بولیوں  کو 10  جولائی  2025  کو ریزرو بینک آف انڈیا کے  کوربینکنگ سولیوشن  ( ای –کبیر ) نظام کےتحت  الیکٹرانک فارمیٹ میں داخل کی جانی چاہئیں۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے دوران اور مسابقتی بولیوںکو صبح ساڑھے دس بجےسے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران داخل کرنا لازم ہوگا۔

          نیلامی کے نتائج کا اعلان دس  جولائی  2020  (بروز جمعہ )  کو کردیا جائے  گا اور کامیاب طور سے  بولی لگانے والے افراد کے ذریعہ ادائیگیاں  13  جولائی  2020  ( بروز پیر ) کے روز کرنی لاز م ہوں گی۔

          مذکورہ اسٹاک  ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلرنمبر آربی آئی / 2018 -19  /25  مورخہ  24 جولائی  2018  اوروقتاََ فوقتاََ اس میں ہونے والی   ترامیم  کے بموجب  مرکزی حکومت سے متعلق تمسکات،’’جب جاری کئے گئے ہوں‘‘  کی لین دین   سے متعلق رہنما خطوط  کے بموجب   ’’جب جاری کئے گئے  ہوں‘‘  کےتجارتی استحقاق کے ساتھ دستیاب  ہوں گے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔رم

07-07-2020

U-3740



(Release ID: 1636944) Visitor Counter : 131