کوئلے کی وزارت
بوائلر میں دھماکے کے حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے
Posted On:
04 JUL 2020 7:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 جولائی، یکم جولائی 2020 کو این ایل سی آئی ایل کے تھرمل پاور اسٹیشن –II کے یونٹ V کے ایک بوائلر میں دھماکے کے اسباب کا جس میں جانی نقصان ہوا، این ٹی پی سی کے ریٹائرڈ ڈائرکٹر (ٹیکنیکل) جناب پی کے مہاپاتر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔اس تحقیقات میں حادثے کی وجہ کا پتہ لگایا جائے گا۔ ڈائرکٹر سطح کے افسر کی سربراہی میں ایک داخلی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ ٹی پی ایس-II کے یونٹ ہیڈ کو معطل کردیا گیا ہے اور اور ٹی پی ایس-II اسٹیج-II میں ہر ایک کے 210 میگاواٹ کے دیگر 4 یونٹوں کو حفاظتی جانچ کےلیے بند کردیا گیا ہے۔این ایل سی آئی ایل کے ڈائرکٹر (پاور) کو پر تحقیقات کا نتیجہ نکلنے تک فوری طورپر چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3705
(Release ID: 1636679)
Visitor Counter : 116