وزارات ثقافت

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کل اسادھا پورنیما پردھماچکرا دن کی تقریبات کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو پیغام کے ذریعہ تقریب سے خطاب کریں گے

Posted On: 03 JUL 2020 9:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی04،جولائی 2020

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل نئی دلی میں راشٹرپتی بھون سے اسادھا پورنیما تقریب کا جو دھما چکرا دن کے طور پر منایا جارہا ہے، افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس موقع پر ویڈیو کے ذریعہ ایک خصوصی خطاب کریں گے۔ منگولیا کے صدر عالی جناب کھل تمگاجن بتولگا کا خصوصی پیغام بھی راشٹرپتی بھون میں کل کی تقریب میں پڑھ کر سنایا جائے گا۔ یہ پیغام بھارت میں منگولیا کے سفیر پڑھ کر سنائیں گے۔

حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کے اشتراک سے انٹرنیشنل بدھست کنفیڈریشن کے ذریعے دھما چکرادن کی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن اور ثقافت کی وزارت کی جانب سے 7سے 16 مئی 2020 تک ورچوئل ویساک اور گلوبل پریروویک کی ایک کامیاب میزبانی کی جائے گی۔

ثقات کے وزیر (آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد پٹیل اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

تقریب کے باقی پرورام مولاگندھا کٹی وہارا وسارناتھ اور بودھ گیا کے مہابودھی مندر سے دکھائے جائیں گے۔ یہ پروگرام مہابودھی سوسائٹی آف انڈیا اور بودھ گیا مندر مینجمنٹ کمیٹی کے اشتراک سے دکھائے جائیں گے۔ ان پروگراموں کو https://youtu.be/B5a2n1iX0M8  پر دیکھا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014U08.jpg

بدھسٹ سنگھاس کی شاہی ، سپریم سربراہان اور دنیا اور انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے ممتاز ماسٹرس اور اسکالرس شرکت کریں گے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

04-07-2020

U-3686



(Release ID: 1636589) Visitor Counter : 101