امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نومبر تک پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا میں توسیع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے، اس یوجنا سے غریبوں کو مفت راشن فراہم ہوگا


پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا میں نومبر تک توسیع وزیر اعظم کے غریبوں کی فلاح وبہبود کے تئیں عزم اور حساسیت کی عکاسی ہوتی ہے:وزیر داخلہ کا بیان

اس اسکیم کی وجہ سے کوئی بھی بھوکا نہیں سوئے گا: امت شاہ، وزیر داخلہ نے اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

امت شاہ نے ملک کے جفاکش اور محنتی کسانوں اور ایماندار ٹیکس دہندگان کے تئیں بھی شکریہ کا اظہار کیا

Posted On: 30 JUN 2020 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی01،جولائی 2020

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا میں نومبر تک توسیع کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے۔ اس اسکیم سے غریبوں کو مفت راشن فراہم ہوگا۔

 قوم کے نام وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپنےٹوئٹس میں وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ملک کے جفاکش کسانوں اور ایماندار ٹیکس دہندگان کے تئیں اپنے شکریہ کا اظہار کیا، جن کی سخت محنت اور جاں فشانی سے اس بحران کے دور میں ضرورت مند لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے نومبر تک پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا میں توسیع کئے جانے سے غریبوں کی فلاح وبہبود کے تئیں ان کے عزم اور حساسیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب امت شاہ نے اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، جو ملک میں کسی بھی شخص کو بھوکا نہ سونے کو یقینی بنائے گی۔

 

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3617


(Release ID: 1635576) Visitor Counter : 162