مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم سوا نِدھی پورٹل لانچ ( بیٹا ورژن )
Posted On:
29 JUN 2020 7:05PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 جون / ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے آج ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں ، بینکوں ، ادائیگی والی کمپنیوں اور دیگر فریقوں کی موجودگی میں وزیر اعظم کے خوانچہ فروشوں کے آتم نربھر نِدھی کےبیٹا ورژن ‘‘ پی ایم سوا نِدھی ’’ پورٹل کو لانچ کیا ۔ ڈجیٹل ٹیکنا لوجی کو استعمال کرتے ہوئے یہ پورٹل اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنے والوں کو شروع سے آخر تک مربوط آئی ٹی انٹرفیس فراہم کرتا ہے ۔
یکم جون ، 2020 ء کو پی ایم سوا ندھی کے لانچ کے بعد سے وزارت نے مختلف قرض دینے والوں ، جیسے بینک ، ایم ایف آئی اور این بی ایف سی کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا ہے ۔ موصولہ سفارشات کو دھیان میں رکھتے ہوئے قرض دینےو الوں کے لئے تفصیلی رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں ، جو آج جاری کئے جائیں گے ۔ امید ہے کہ جلد ہی تمام قرض دینے والے اپنے فیلڈ افسران کو اسکیم کو بلا رکاوٹ نافذ کرنے میں سہولت کے لئے تفصیلی رہنما خطوط جاری کریں گے ۔
اسکیم انتظامیہ کے لئے مکمل حل فراہم کرنے کی خاطر ایک مربوط آئی ٹی پلیٹ فارم (pmsvanidhi.mohua.gov.in) سڈبی کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے ، جو پی ایم سوا ندھی کے نفاذ کا ساجھیدار ہے ۔ یہ پورٹل اسکیم کے مختلف کاموں میں سہولت فراہم کرے گا ، جس میں قرض کے لئے درخواستوں کی موصولی ، موبائل ایپ ، درخواست گزاروں کی ای – کے وائی سی ، یو آئی ڈی اے آئی کو مربوط کرنا ، اڈیا میمترا ، این پی سی آئی ، پیسا ، قرض دینے والے ، ریاستیں ، یو ایل بی اور دیگر فریق شامل ہیں ۔
اسکیم کی اہم خصوصیات میں فیض حاصل کرنےو الوں کو ڈجیٹل ادائیگی کرنے والوں کے ساتھ ڈجیٹل لین دین میں شامل کرنا ہے ۔ وزارت کو ، اُن سب کی طرف سے بہترین ردّ عمل حاصل ہوا ہے ۔ ایچ یو اے کے سکریٹری نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ امیزن پے ، ایف ٹی کیش ، ایم سوائپ ، پے ٹی ایم ، پے سویفٹ اور فون پے نے اپنی جانب سے اخراجات کو خود برداشت کرکے وینڈرس کو شامل کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ امید ہے کہ دیگر بھی ، اِس عمل کو اپنائیں گے ۔
اس کے علاوہ ، بینکوں کے پہلے ہی اِس میں شامل ہونے کے ساتھ 15 ایم ایف آئی نے بھی پورٹل میں شامل ہونے کو کہا ہے اور امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید شامل ہوں گے ۔ کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے پورٹل کو مسلسل اَپ گریڈ کیا جائے گا ۔
پی ایم سوا نِدھی پورٹل 2 جولائی سے خوانچہ فروشوں سے قرض کی درخواستیں وصول کرنا شروع کرے گا ، جو براہ راست یا سی ایس سی / یو ایل بی / ایس ایچ جی کی مدد سے درخواست دے سکتے ہیں ۔ ای – کے وائی سی ماڈیول کے ساتھ موبائل ایپ کو بھی قرض کے درخواست گزار استعمال کر سکتے ہیں اور اُن کے ایجنٹ درخواست بھیج سکتے ہیں ۔ مختلف قرض دینے والوں سے مربوط پورٹل ، اِس ہفتے شروع ہو جائے گا اور امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں تمام بڑے قرض فراہم کرنےو الوں کےساتھ اِس کو مربوط کر دیا جائے گا ۔ خوانچہ فروشوں کو سفارشی خط ( ایل او آر ) کے لئے براہ راست درخواست دینے کے لئے یو ایل بی 10 جولائی ، 2020 ء تک تیار ہو جائے گی ۔
ایچ یو اے کے سکریٹری نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ یہ پورٹل اگلے 21 مہینوں کے دوران اسکیم نافذ کرنے میں مدد کرے گا بلکہ خوانچہ فروشوں کی ، جو ہمارے شہری ماحول میں اہم رول ادا کرتے ہیں ، امیدوں اور خواہشوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-06-2020)
U. No. 3599
(Release ID: 1635275)
Visitor Counter : 175