ارضیاتی سائنس کی وزارت

ٓئندہ 4-5 دنوں کے دوران جنوبی جزیراتی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کے امکان کے ساتھ بہت وسیع سے وسیع بارش


آئندہ 2-3 دنوں کے دوران شمال مشرق اور متصلہ مشرقی علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم اور آسام و میگھالیہ میں بھی بھاری بارش کا امکان

Posted On: 27 JUN 2020 8:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جون 2020 ۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے قومی موسم پیش گوئی مرکز / علاقائی موسمی سائنس مرکز، نئی دہلی نے کہا ہے کہ:

  • وسطی سمندری سطح کے اوپر 3.1 کلومیٹر اور 5.8 کلومیٹر کے درمیان ایک مشرقی – مغربی شیئر زون تقریباً 11 ڈگری شمالی عرض البلد کے ساتھ چلتا ہے اور کرناٹک کے ساحل سے لکشدیپ – مالدیپ تک سمندر کی وسطی سطح پر بھی ساحل سے دور ایک شیئر زون ہے۔ ان نظامات کے اثر کے تحت آئندہ 4-5 دنوں کے دوران جنوب جزیرہ جاتی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • شمال مشرق اور ملحقہ مشرقی ہندوستان میں خلیج بنگال سے شمال کی جانب پانی کے بہاؤ کا رخ منتقل ہونے اور مضبوط جنوبی / جنوب مغربی ہواؤں کے سبب شمال مشرقی اور متصلہ مشرقی ہندوستان میں آئندہ 2-3 دنوں کے دوران بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، آسام اور میگھالیہ کے اوپر انتہائی بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔
  • 28-29جون کے دوران مغربی اترپردیش اور آئندہ 3-4 دنوں کے دوران مشرقی اترپردیش میں بڑے پیمانے پر بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

پورے ہندوستان میں موسم کا خلاصہ

  • سطح سمندر پر مانسون trough کا مشرقی حصہ امرتسر، کرنال، بریلی اور گورکھپور سے ہوکر گزرے گا اور اس کا مشرقی حصہ ہمالیہ کی تلہٹ کے قریب واقع ہے۔
  • مرکزی پاکستان اور پڑوسی علاقوں کے اوپر گردابی سرکولیشن جو کہ سمندر کے وسط میں 1.5 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، برقرار ہے۔
  • شمال مشرقی مدھیہ پردیش سے مراٹھ واڑہ تک پورے ودربھ میں وسطی سطح سمندر پر 3.1 کلومیٹر کی سطح پر  troughبرقرار ہے۔
  • شمالی اندرونی کرناٹک اور متصلہ علاقوں میں سائیکلونک سرکولیشن 0.9 کلومیٹر اوپر تک پھیلا ہوا ہے۔
  • سمندر کے وسط سے 3.1 کلومیٹر سے لے کر 5.8 کلومیٹر کے دوران 11 ڈگری شمالی عرض البلد کے آس پاس شمال مغربی شیئر زون برقرار ہے۔
  • کرناٹک کے ساحل سے لے کر لکشدیپ مالدیپ علاقے تک وسطی سمندر کے اوپر آف شور trough برقرار ہے۔
  • کیرالہ کے ساحل سے 7.6 کلومیٹر دور وسط سمندر کی سطح کے اوپر سائیکلونک سرکولیشن برقرار ہے۔
  • سمندر کے وسط سے 1.5 کلومیٹر اور 3.1 کلومیٹر کے درمیان مغربی مرکزی بحر عرب اور متصلہ علاقوں میں سائیکلونک سرکولیشن جو کہ اونچائی کے ساتھ جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے، برقرار ہے۔

مشاہدات:

27.06.2020 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

  • چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور وسطی مہاراشٹر میں کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمولی سے زیادہ (3.1 ڈگری سیلسیس سے 5.0 ڈگری سیلسیس) سے زیادہ ہے۔ معمول کے اوپر (1.6 ڈگری سیلیس سے 3.0 ڈگری سیلسیس) گجرات، کوکن اور گوا، اڈیشہ اور داخلی کرناٹک کے زیادہ تر مقامات پر، مغربی اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، گنگا کے علاقے والا مغربی بنگال، رائل سیما، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ودربھ اور تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل اور مشرقی راجستھان میں کچھ مقامات پر۔ اور آسام و میگھالیہ کے زیادہ جگہوں پر معمول (-1.6 ڈگری سیلسیس سے -3.0 ڈگری سیلسیس) سے نیچے ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم، انڈمان و نیکوبار جزائر اور اروناچل پردیش میں متعدد مقامات پر، مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی اترپردیش کے کچھ مقامات پر، اور ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور ملک کے باقی حصوں میں زیادہ تر مقامات پر۔ کل بیکانیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IUT6.png

آئندہ 5 دنوں تک موسم سے متعلق انتباہ:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028K6X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M4X5.jpg

تازہ ترین اطلاعات کے لئے ویب سائٹ www.imd.gov.in پر جائیں۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3572



(Release ID: 1634939) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi , Tamil