جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے جل جیون مشن کیلئے گوا کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا
گوا میں آبی خدمات کی ڈیلیوری کی ہوگی سینسر پر مبنی نگرانی
ریاست 2021 تک 100 فیصد نل کنکشن مہیا کرائے گی
Posted On:
26 JUN 2020 5:24PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے گوا کے وزیراعلیٰ کو تحریر کردہ خط میں 2021 تک دیہی علاقوں کو 100فیصد فنکشنل گھریلو نل کنکشن(ایف ایچ ٹی سی) مہیا کرانے کی ریاست کی اسکیم پر خوشی کااظہار کیا ہے۔
پچھلے برس وزیراعظم کے ذریعے شروع کیے گئے جل جیون مشن کا مقصد ہر ایک دیہی کنبے کو تجویز کردہ معیاری پینے کے پانی کی مناسب مقدار میں سپلائی کی جائے جو کفایتی خدمات ڈیلیوری چارجز پر باقاعدگی کے ساتھ اور طویل مدتی بنیاد پر ہو۔ اس سے دیہی معاشرے کی زندگی کی سطح میں بہتری آئے گی۔ جل شکتی کی وزارت شراکت داری پر مبنی دیہی آبی سپلائی کی حکمت عملی ، پانی کے تحفظ اور پانی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ریاستوں کو بااختیار بنانے اور سہولت بہم پہنچانے میں امداد فراہم کرنے کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔ صاف پینے کے پانی تک رسائی سے یقینی طور پر دیہی معاشرے کی صحت میں بہتری آئے گی، خواتین اور لڑکیوں کی محنت اور مشقت میں یقینی طور پر کمی آئے گی۔
گوا 2021 تک ہر ایک دیہی کنبے کو 100فیصد ایف ایچ ٹی سی فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ 2.6 لاکھ ریاست کے کنبوں میں سے 2.29 لاکھ کنبے کو پہلے ہی پائپ والے پینے کے پانی کا کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) فراہم کیا جاچکا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں گوا نےسال 21-2020 کیلئے جل جیون مشن کے نفاذ کیلئے سالانہ ایکشن پلان پیش کیا جس میں گوا کے چیف سکریٹری نے 2021 تک 100فیصدی نل کنکشن فراہم کرنے کا یقین دلایا اور اس طرح گوا ان چند ریاستوں میں سے ایک بن جائیگا جس نے اس ہدف کو حاصل کیا ہے اور 100فیصد ہر گھر جل کی حامل ریاست بن جائیگا۔
مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو جل جیون مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن امداددینے کے تئیں عہد بند ہے۔ اس اسکیم میں حکومت ہند کے ذریعے فراہم کردہ ایف ایچ ٹی سی کے لحاظ سے کارکردگی کی بنیاد پر اور دستیاب مرکزی اور ریاستی حصے داری کے استعمال کی بنیاد پر فنڈس فراہم کرائے جاتے ہیں۔ وزیر موصوف نے اپنے خط کے ذریعے اس بات کا اظہار کیا کہ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کیلئے ایک قومی ترجیح ہے۔ 21-2020 میں گوا کیلئے مختص فنڈ 3.08 کروڑ روپئے سے بڑھا کر 12.40 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے اعتماد اور امید کااظہار کیا کہ جل جیون مشن کے جلد نفاذ سے دیہی علاقوں میں رہ رہے لوگوں کیلئے ان کے گھروں تک طویل مدتی بنیاد پر باقاعدگی کے ساتھ معیاری پینے کے پانی کی سپلائی یقینی ہوگی۔ اس طرح دیہی خواتین کیلئے بہترین، آسان زندگی اور باعزت زندگی یقینی ہوگی جس کےوہ حقدار ہیں۔ وزیر موصوف نے اپنے مکتوب میں ریاست کو اگلے 4 سے 6 مہینے کیلئے ایک مہم کی شکل میں کام کرنے اورسماج کے غریب نیز محروم طبقات کےگھروں میں نل کنکشن دینے کی صلاح دی۔ اس ہدف کو پانی کی سپلائی اسکیم کے تحت 378 گاؤں تک ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توسیع کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس اسکیم میں پانی کی کمی والے علاقوں، معیاری پینے کے پانی والے گاؤں، امنگوں والے اضلاع، ایس سی ایس ٹی کی اکثریتی آبادی والے گاؤوں/ بستیوں اور سانسد آدرش گرام یوجنا کے گاؤوں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔
مرکزی وزیر نے زور دیکر کہا کہ ریاست کو متعدد پروگراموں جیسے ایم جی نریگا، جے جے ایم، ایس بی ایم (جی)، پی آر آئی کیلئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے گرانٹس ضلعی معدنیاتی ترقیاتی فنڈ، سی اے ایم پی اے، سی ایس آر فنڈ، مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ سمیت مختلف پروگراموں کو ملاکر موجودہ وسائل کا اچھی طرح سے استعمال کرناچاہئے۔
سال 21-2020 میں گوا کو پنچایتی راج وسائل کیلئے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے گرانٹس کے طور پر 75 کروڑ روپئے حاصل ہو ں گے اور اس فنڈ کے 50فیصد حصے کو لازمی طور پر آبی سپلائی اور سوچھتا پر خرچ کرنا ہوگا۔ ایس بی ایم (جی) کے تحت دستیاب کرائی گئی رقم کو گھروں سے گرے واٹر کی صفائی اور دوبارہ اس کو استعمال کرنے سے متعلق کام میں استعمال کیاجانا ہے۔
جل شکتی کی وزارت نے وزیراعلیٰ سے سبھی گاؤں میں مستقل طور پر پانی کی سپلائی کی اسکیمیں بنانے، اس کے نفاذ، بندوبست، آپریشن اور رکھ رکھاؤ میں مقامی دیہی معاشرے / گرام پنچایت یا ذیلی کمیٹی یوزر گروپوں کو جوڑنے کی گزارش کی ہے۔ جے جے ایم کو عوامی تحریک بنانے کیلئے کمیونٹی کی سطح پر متحد ہونے کے ساتھ آئی ای سی مہم کی ضرورت ہوگی۔
ریاست کے جدید ترین کمانڈ اور کنٹرول نظام کے حامل ہیڈ کوارٹر سے ہر ایک گاؤں میں پانی کی سپلائی کی نگرانی کیلئے سینسر پر مبنی آئی او ٹی حل شروع کرنے کیلئے گوا ایک مثالی ریاست ہے جس سے ریئل ٹائم پر مبنی پانی کی سپلائی کی مقدار، معیار اور وقت کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔
موجودہ حالات میں جاری کووڈوبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس خط کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ یہ عوام کے رویے میں تبدیلی لانے کا ایک مناسب وقت ہے جس سے انہیں سماجی دوری اور مناسب سوچھتا میں تعاون مل سکے۔ جل جیون مشن سے نہ صرف پانی کے بحران سے راحت ملے گی بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار دینے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مرکزی وزیر نے اپنے خط میں مستقبل قریب میں وزیراعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جے جے ایم کے آپریشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے بھی اشارے دیے گئے ہیں۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3546
(Release ID: 1634693)
Visitor Counter : 155