ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ایم ایس ڈی ای – آئی بی ایم کی شراکت داری میں مفت ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ’’اسکلس بلڈ ری اگنائٹ‘‘ کا آغاز کیا گیا تاکہ ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے متلاشیوں تک پہنچا جاسکے اور کاروبار کے مالکان کو نئے وسائل فراہم کرائے جاسکیں
اسے ملک میں ہنرمندی سے متعلق موجودہ خلا کے تدارک کے لئے بنایا گیا ہے
طلبہ کے لئے دس ہفتے کے دورانیے پر مشتمل اسکلس بلڈ اینوویشن کیمپ کا اعلان کیا گیا، تاکہ انھیں براہ راست پروجیکٹ سے متعلق تجربات سے روبرو کرایا جائے، سیکھنے کے عمل کو بہتر بنایا جائے اور حصول روزگار کے امکانات میں اضافہ ہوسکے
Posted On:
24 JUN 2020 5:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24/جون 2020 ۔ فروغ ہنرمندی و صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے زیر سایہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) اپنے تربیتی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹورک کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو طویل مدتی ادارہ جاتی تربیت کے نفاذ کے لئے ذمہ دار ہے۔ یہ پیشہ ورانہ تربیتی اسکیموں کے نفاذ اور ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے۔
حالیہ جائزوں سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ڈیجیٹل ایوولوشن کی شرح ڈیجیٹل ایڈاپشن سے زیادہ ہے۔ نوجوان طلبہ کو اب زیادہ اسپیشلائزڈ اسکل کی ضرورت ہے، تاکہ وہ ایڈوانسڈٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرسکیں اور ’نیو- کالر جابس‘ کے تحت دستیاب متنوع مواقع کا فائدہ اٹھاسکیں۔ لہٰذا نئے دور کی ہنرمندیوں جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بگ ڈیٹا، 3ڈی – ٹیکنالوجی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی وغیرہ جو کہ انڈسٹری 4.0 کی ضرورتوں سے ہم آہنگ ہیں، کی ٹریننگ سے نوجوان ہندوستان کو لیس کرنا ڈی جی ٹی کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز ہوگیا ہے۔
اسی خیال کے پیش نظر، ڈی جی ٹی نے گزشتہ ایک برس کے دوران ڈیجیٹل انڈسٹری کے متعدد پیش رو کمپنیوں (فرنٹ لائنر)، جیسے آئی بی ایم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، مائیکرو سافٹ کارپوریشن (انڈیا) لمیٹڈ، ایس اے پی انڈیا، سسکو سسٹمز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، اسینچیور سالیوشنز اینڈ کوئیسٹ الائینس، ایڈوب انڈیا وغیرہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے، تاکہ طلبہ صنعتی ضرورتوں کے مطابق خود کو تیار کرسکیں۔ یہاں تک کہ کووڈ-19 کے موجودہ منظرنامے میں بھی، ڈی جی ٹی صنعتی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کررہا ہے، تاکہ طلبہ / ٹرینیز / ٹرینرس اور ایڈمنسٹریٹرز کے لئے ملٹی میڈیا اور ایسے ہی ڈیجیٹل وسائل کی مدد سے بلینڈیڈ / ای-لرننگ کا کام انجام دیا جاسکے۔ اس کے لئے یہ اپنے بھارت اسکلس لرننگ پلیٹ فارم (https://bharatskills.gov.in) کی سہولت دے رہا ہے، جس کے آن لائن ڈیجیٹل کانٹینٹ سے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
ایسے ہی مضبوط اور ابھرتی ایک شراکت داری ڈی جی ٹی اور آئی بی ایم انڈیا کے درمیان رہی ہے، جس میں اپنی نوعیت کے کچھ منفرد اور اوّلین قسم کے پروگراموںکو جگہ دی گئی۔ آئی بی ایم نے ملک بھر کے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس ٹی آئی) اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی) میں طلبہ اور تربیت دہندگان کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں کثیر جہتی ڈیجیٹل اسکل ٹریننگ دینے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اظہار کیا ہے۔
اب ملک میں ہنرمندی سے متعلق موجودہ خلا کو دور کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت آئی بی ایم اور اس کے شراکت دار آج اسکلس بلڈ ری اگنائٹ اور اسکلس بلڈ اینوویشن کیمپ متعارف کرارہے ہیں۔
اسکلس بلڈ ری اگنائٹ کا مقصد مفت آن لائن کورس ورک تک رسائی دے کر روزگار کے متلاشی افراد اور صنعت کاروں کی مدد کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے کیریئر اور اپنے کاروبار کو ازسرنو شروع کرسکیں۔ کوئی بھی روزگار کا متلاشی، انفرادی کاروبار کے مالکان، صنعت کار اور کوئی بھی ایسا شخص جس کے اندر سیکھنے کا جذبہ ہو وہ اب مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ، ڈیٹا اینالیسس اور سکیورٹی جیسے موضوعات پر متعلقہ مواد سے مفت فائدہ اٹھا سکتا ہے، تاکہ وہ خود کو ازسرنو ہنرمند بناسکے یا اپنی ہنرمندی میں اضافہ کرسکے۔ اس میں چھوٹے کاروبار کے مالکان کے لئے کورسیز بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر فائیننشیل مینجمنٹ، بزنس اسٹریٹیجی، ڈیجیٹل اسٹریٹیجی، لیگل سپورٹ اور بہت کچھ۔ مزید برآں آئی بی ایم کے رضاکار 100 کمیونٹیز میں 30000 اسکلس بلڈ یوزرس کے لئے مینٹر کے طور پر کام کریں گے، جن میں پوری دنیا کے کم از کم 5 بڑے خطے شامل ہیں۔
اسکلس بلڈ اینوویشن کیمپ 10 ہفتے پر مشتمل ایک پروگرام ہے جو 100 گھنٹے کی اسٹرکچرڈ لرننگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ ایسے لرنرس کے لئے ہے جو ہینڈ آن پروجیکٹ کا تجربہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ وہ اپنی لرننگ کو بہتر بناسکیں اور جن کا ارادہ اپنا نیٹ ورک بنانا اور حصول روزگار کے اپنے امکانات کو بڑھانا ہے۔ ماہرین کی رہنمائی میں آئی بی ایم کے رضاکار اور کوچ طلبہ کو ڈیزائن تھنکنگ پروسیز اینڈ لرن اسٹریٹیجک میتھڈ سے رہنمائی کریں گے، تاکہ وہ اپنے مسائل کو ایک اظہار دے سکیں، تخلیقیت کا تصور پیش کرسکیں، زیادہ تیزی کے ساتھ پیچیدہ مسائل کو حل کرسکیں، اینوویٹیو یوزر ایکسپرینس ڈیزائن کرسکیں اور کمپیلنگ اسٹوریز بیان کرسکیں۔
پس منظر:
نومبر 2019 میں، آئی بی ایم انڈیا نے حکومت ہند کی فروغ ہنرمندی و صنعت سازی کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) اور اپنے نفاذکار شراکت داروں کے اشتراک سے اسکلس بلڈ آن لائن لرننگ پلیٹ فارم بنایا، جو ڈی جی ٹی کے بھارت اسکلس (https://bharatskills.gov.in) کے توسط سے ہندوستانی طلبہ کے لئے دستیاب ہے۔ ہندوستان میں اس پلیٹ فارم پر طلبہ اور انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) اور ٹیکنیکل ایجوکیشن ایکو سسٹم کے انسٹرکٹروں کے لئے ڈیجیٹل کلاس روم دستیاب ہیں۔ ہندوستان میں اپنی تقرری کے پہلے 6 ہفتوں میں اس پروگرام سے 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4700 طلبہ کو فائدہ ہوا ہے، جو لاک ڈاؤن اور بندشوں کے باوجود اپنے سیکھنے کا عمل جاری رکھنے کے اہل ہوسکے ہیں۔ یہ حال ہی میں 14135 طلبہ پر اثرانداز ہوا ہے، جنھوں نے 40000 کورسیز اور 77000 گھنٹوں کی ای- لرننگ مکمل کی ہے۔ نیشنل اسکلس نیٹ ورک نے اسکلس بلڈ کو ہندوستان کے 10 چوٹی کے آن لائن لرننگ پلیٹ فارموں میں جگہ دی ہے۔ انڈیا اسکل رپورٹ (2019) کے مطابق، تعلیمی اداروں سے گریجویشن کرنے والے محض 45.6 فیصد نوجوان ایسے ہیں جنھیں روزگار ملنے کے امکانات ہیں۔ اس سے ملک میں ہنرمند افرادی قوت کی زبردست قلت کی عکاسی ہوتی ہے۔
اپنی اس مہم کے ذریعے ملک میں ہنرمندی سے متعلق خلا کو پر کرنے کے لئے شراکت داری پر مبنی ڈی جی ٹی اور آئی بی ایم انڈیا کی کوششوں کے لئے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے فروغ ہنرمندی و صنعت سازی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ آج ہم آئی بی ایم انڈیا کے اشتراک سے اسکلس بلڈ ری اگنائٹ اور اینوویشن کیمپ کے آغاز کے ذریعے کووڈ کے منفی اثرات سے ہندوستانی معیشت کے احیا کے عمل میں تیزی لانے کے لئے مرکز کی کوششوں کو تعاون دینے کی سمت میں ایک اہم سنگ میل طے کررہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اسکل انڈیا مشن کے تحت وزارت اسکلنگ ایکوسسٹم کو مضبوط کرنے اور کراس کولیبریشن اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارموں کے توسط سے سیکھنے کی نئی راہیں کھول کر نئے عہد کی ہنرمندی سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل کے لئے وزارت انتھک کوششیں کررہی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کثیر جہتی ڈیجیٹل اسکل ٹریننگ فراہم کرنے میں آئی بی ایم کی مہارت سے مقامی افرادی قوت کی بازیابی کی ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔
آئی بی ایم انڈیا کے رول کی ستائش کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب پروین کمار نے کہا کہ ہمارا مشن نئی نسل کو نئے عہد کی ہنرمندیوں سے لیس کرنا اور مستقبل کے لئے انھیں تیار کرنا ہے۔ آئی بی ایم کے ساتھ ہمارے اشتراک سے ملک میں ہنرمندی سے متعلق چوڑے ہوتے خلا کو دور کرنے اور ہنرمندی کو بہتر بنانے کے ساتھ کلچر تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی بی ایم کا اسکلس بلڈ ری اگنائٹ پلیٹ فارم درست ٹولس، اختراعاتی اپروچ اور منٹرس تک طلبہ کی رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اس مسابقتی ماحول میں خود کو تیار کرسکیں۔
ایم ایس ڈی ای کی ڈائریکٹر جنرل آف ٹریننگ محترمہ نیلم شمی راؤ نے کہا کہ ڈی جی ٹی کا مقصد بنیادی ڈھانچہ، طرز تدریس، نصاب اور ٹیکنالوجی مداخلتوں کے تناظر میں آئی ٹی آئی کے ایکوسسٹم کو مسلسل اپ گریڈ کرنا اور نیا بنانا ہے، تاکہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے سیکھنے کے وسیع مواقع ہوسکیں۔
آئی بی ایم انڈیا / جنوبی ایشیا کے جنرل منیجر سندیپ پٹیل نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی سے متعلق بدلتی ہوئی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کی جائے، تاکہ ہنرمندی سے متعلق خلیج کو پاٹا جاسکے۔ یہ اہم ہے کہ ہم افرادی قوت کو صنعتوں کی ضرورتوں اور بدلی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔ اسکلس بلڈ ری اگنائٹ پلیٹ فارم جاب کے متلاشی لوگوں کو ڈیجیٹل، پیشہ ورانہ ہنرمندیوں اور موزوں ٹریننگ سے لیس کرنے میں مدد کرتا ہے، تاکہ وہ ازسرنو افرادی قوت میں شامل ہوسکیں۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف اپنے کیریئر کو ازسرنو دریافت کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ کام کرنے کی اختراعاتی راہیں بھی دکھاتا ہے، تاکہ کاروبار سے متعلق حکمت عملیوں کو دوبارہ لانچ کرنے میں افراد کی مدد کرسکے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3497
(Release ID: 1634203)
Visitor Counter : 234