بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے جادھو ہولڈنگس ایل ایل سی کے ذریعے جیو پلیٹ فارمس میں 9.99 فیصد کے حصص کے حصول کے لیے منظوری دی

Posted On: 24 JUN 2020 7:20PM by PIB Delhi

 

بھارت کے مسابقتی کمیشن ( سی سی آئی) نے جادھو ہولڈنگس ایل ایل سی  کے ذریعے جیو پلیٹ فارموں میں 9.99 فیصد  کے حصص کے حصول کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ مجوزہ تجویز کے تحت جادھو ہولنڈنگس ایل ایل سی ( جادھو) جیو پلیٹ فارمس لمیٹیڈ (جیو پلیٹ فارم) میں مجموعی طور پر 9.99 فیصد کی ساجھے داری حاصل کرسکے گا۔

جادھو  بالواسطہ طور پر، نیز کلی طور پر فیس بک کی ذیلی ملکیت ہے۔  جادھو ایک نئی تشکیل کردہ کمپنی ہے، جس کا قیام مارچ 2020 میں  امریکہ میں اسٹیٹ آف ڈلویئر کے قوانین کے تحت عمل میں آیا تھا۔ یہ فیس بک عوامی پیمانے پر این اے ایس ڈی اے کیو  کے تحت ٹریڈ کمپنی کے طور پر فہرست بند ہے اور اس کے صدر دفاتر امریکہ میں کیلیفورنیا میں موجود ہیں۔ فیس بک کا قیام 2004 میں عمل میں آیا تھا۔ مقصد یہ ہے کہ عوام الناس کو  کمیونٹی  کی تشکیل کے اختیارات دیے جائیں اور دنیا کو مزید قریب لایا جائے۔ فیس بک گروپ مختلف مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے، جو عوام الناس کو اپنے دوستوں اور کنبوں سے مربوط ہونے میں مدد دیتی ہیں، یہ مختلف برادریوں کو تلاش کرتا ہے اور کاروبار کو فروغ دیتا ہے۔

جیو پلیٹ فارم ایک ایسی کمپنی ہے، جس کا وجود جمہوریہ بھارت کے قوانین کے تحت عمل میں آیا ہے اور یہ آرآئی ایل کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ جیو پلیٹ فارم براہ راست یا بالواسطہ طور پر ڈیجیٹل اپلی کیشن  چلاتا ہے اور چند ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں میں سرمایہ کاری پر بھی اپنا کنٹرول رکھتا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس ریلائنس جیو انفوکام لمیٹیڈ  (آر جے آئی ایل) میں سو فیصد غیرمعمولی  حصص پونجی کا حامل ہے۔ آر جے آئی ایل ایک پبلک لمیٹیڈ کمپنی ہے، جس کی تشکیل بھارت میں عمل میں آئی ہے اور یہ ایک لائسنس یافتہ ٹیلی مواصلات آپریٹر ہے، جو ملک بھر میں استعمال کنندگان کو ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کررہی ہے۔

سی سی آئی کی جانب سے ایک مفصل حکم نامہ علیحدہ سے جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3503

م ن۔   ت ع۔

 


(Release ID: 1634193) Visitor Counter : 182