سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی این اے ای نے اینوویٹیو اسٹوڈنٹ پروجیکٹس ایوارڈ 2020 کے لئے نامزدگیاں مدعو کیں
نامزدگیاں قبول کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020 ہے
Posted On:
24 JUN 2020 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24/جون 2020 ۔ حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے ایک خودمختار ادارہ انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ (آئی این اے ای) نے اینوویٹیو اسٹوڈنٹ پروجیکٹس ایوارڈ 2020 کے لئے نامزدگیاں مدعو کی ہیں۔
یہ نامزدگیاں اینوویٹو اسٹوڈنٹ پروجیکٹس ایوارڈ 2020 کے لئے مدعو کی گئی ہیں۔ تین زمروں کے طلبہ کے پروجیکٹس اس ایوارڈ کے لئے حصہ لینے کے اہل ہیں جن میں بی ای، بی ٹیک یا بی ایس سی (انجینئرنگ) کے آخری سال (چوتھے سال) کے وہ پروجیکٹ جو تعلیمی سال 2019-2020 کے لئے 31 جولائی 2020 تک، ایم ای یا ایم ٹیک، ایم ایس سی (انجینئرنگ) کی وہ تھیسس جن کی جانچ یکم جولائی 2019 سے 31 جولائی 2020 تک تعلیمی سال 2019-2020 کے دوران ہوئی ہو اور پی ایچ ڈی کی تھیسس جو یکم جون 2019 سے 31 مئی 2020 تک ایوارڈ کے لئے جانچ گئی ہو اور جسے منظور کیا گیا ہو یا جس کے لئے سفارش کی گئی ہو، شامل ہیں۔
آئی این اے ای نے اینوویٹو اسٹوڈنٹ پروجیکٹ ایوارڈ کی شروعات 1998 میں کی تھی تاکہ انجینئرنگ اداروں میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹورل سطح کے طلبہ کے ذریعے کئے گئے اختراعاتی اور تخلیقی ریسرچ پروجیکٹوں کی نشان دہی کی جاسکے۔ یہ ایوارڈ خاص طور پر صنعت، ریسرچ لیباریٹری اور تعلیمی اداروں میں مشترکہ پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس کوشش کا مقصد نوجوان صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے کاموں کا اعتراف اور انھیں مراعات دینا ہے۔ اگرچہ گزشتہ 22 برسوں کے دوران اس ایوارڈ کے تعلق سے رسپانس انتہائی حوصلہ افزا رہا ہے، اکیڈمی کی خواہش یہ ہے کہ متعدد کمیونٹیوں اور پیشہ ور شعبوں تک وسیع رسائی ممکن ہو۔
ضروری ہے کہ یہ نامزدگیاں ان انجینئرنگ کالجوں اور اداروں کے پرنسپل، ڈین، ہیڈ، رجسٹراار یا ڈائریکٹر کے ذریعے کی جائیں جہاں امیدواروں نے ڈگری ایوارڈ کئے جانے کے لئے اپنے پروجیکٹ / تھیسس تیار کئے ہوں، نہ کہ یہ نامزدگی ان اداروں کے ذریعے بھیجی جائیں جہاں امیدوار فی الحال کام کررہا ہے۔ نامزدگیاں انجینئرنگ کالجوں / اداروں سے بیچلرس، ماسٹرس یا ڈاکٹورل سطح کے متعلق پروجیکٹوں / تھیسس کے لئے مدعو کی جاتی ہیں۔ نامزدگیاں قبول کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020 ہے۔
(خواہش مند طلبہ مزیدتفصیلات کے لئے آئی این اے ای کی ویب سائٹ www.inae.in دیکھ سکتے ہیں اور نامزدگی فارم لنک www.inae.in/innovative-student-projects-award/ سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں)۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3500
24.06.2020
(Release ID: 1634145)
Visitor Counter : 210