عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اودھم پور اور ڈوڈہ اضلاع میں دیویکا اور پُنیجا پلوں کا افتتاح کیا

Posted On: 24 JUN 2020 5:44PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،24 جون  / شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور اودھم پور اضلاع میں  بالترتیب  پُنیجا اور دیویکا ، دو اہم پلوں کا ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے افتتاح کیا ۔

image001VACB.jpg

 

          بی آر او کے ڈی جی  لیفٹننٹ جنرل  ہرپال سنگھ کی موجودگی میں اودھم پور ضلعے  میں   10 میٹر طویل دیویکا پُل کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی  70 سال پرانی مانگ  پوری ہو گئی ہے  اور یہ خطے کے  ٹریفک کے لئے  ایک بڑی تبدیلی لانے والا پُل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے  اور اودھم پور شہر کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ   فوج کے قافلوں اور گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت میں بھی مدد کرے گا ۔  انہوں نے کہا کہ  تقریباً 75 لاکھ روپئے کی لاگت سے دیویکا پل  ایک سال کے وقت میں  تیار کیا گیا ہے  اور  اس کے لئے  سرحدی سڑک تنظیم  ، بی آر او  ستائش کی حقدار ہے کیونکہ اُس نے  لاک ڈاؤن ، مزدوروں کی کمی اور  عالمی وباء کے دوران  مختلف مقامی  مسائل کے باوجود   کم مدت میں  یہ کام مکمل کیا ہے ۔

image002IMO6.jpg

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ  پل کے پروجیکٹ کا  ورچوول  افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو اجاگر  کرتا ہے   کہ عوامی بہبود کے پروجیکٹوں کو  کسی سرکاری رسم و رواج کا انتظار کئے بغیر جلد از جلد  عوام کے لئے کھولا  جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او نے  پچھلے 4 – 5 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اٹل سیتو کیبل برج سمیت خطے میں  200 سے زیادہ پل تعمیر کئے ہیں ۔ 

          مرکزی وزیر نے  ڈوڈہ ضلع کے بھدروا میں  4 کروڑ روپئے کی لاگت سے  بی آر او کے ذریعے تعمیر کردہ  50 میٹر طویل  پنیجا  پل کا بھی افتتاح کیا ۔  بسولی – بَنی – بھدروا سڑک  ڈوڈہ  ، کشت واڑ ، بھدروا اور کشمیر وادی کے لئے پٹھان کوٹ کے خطے سے جموں  اور اودھم پور  سے گزرے بغیر  ایک اہم  متبادل  سڑک ہے ۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ نئی کنکٹیوٹی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ  ڈوڈہ کو ترقی کا ایک  نیا مرکز   بنائیں گے ۔ 

image003UF8N.jpg

          پچھلے پانچ – چھ برسوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالج ، ریڈیو اسٹیشن  ، بلندی  پر پیدا  ہونے والی  ادویات کی جڑی بوٹیوں  کے  قومی ادارے کے علاوہ  سڑکوں اور پلوں  کے پروجیکٹ   جیسے  بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اِن سب پروجیکٹوں سے  جناب نریندر مودی حکومت   کے ترقی کے نئے  دور کا اظہار ہوتا ہے ۔

          اس موقع پر  بی آر او  کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل ہرپال سنگھ  ، اودھم پور اور ڈوڈہ کے میونسپل کمشنر اور  ڈی سی  ، سول سوسائٹی کے ارکان اور  بی آر او اور دیگر  دفاتر کے عہدیدار موجود تھے ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-06-2020)

U. No.  3495



(Release ID: 1634130) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu