ارضیاتی سائنس کی وزارت

حالات سازگار ہو رہے ہیں کہ جنوب مغربی مانسون مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے کچھ اور حصوں میں، نیز اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں 23جون تک پیش رفت حاصل کرے گا


ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اورپنجاب کے بیشتر حصوں میں 24اور 25جون کے دوران پیش رفت کرے گا


آئندہ 5دنوں کے دوران مشرق اور قرب و جوار کے وسطی بھارت میں 2سے 3دنوں کے دوران دوردور تک اچھی خاصی بارش ہوگی، کہیں کہیں ازحد شدید بارش بھی ہو سکتی ہے

مغربی ہمالیائی خطہ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں 23جون سے آگے دوردور تک بڑے پیمانے پر بارش ہوگی،
کہیں کہیں ازحد شدید بارش ہو سکتی ہے

Posted On: 21 JUN 2020 8:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22جون، 2020،بھارت کے محکمہ موسمیات کے تحت قومی موسمیاتی پیشین گوئی مرکز ؍علاقائی موسمیاتی مرکز نئی دلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ:

  • مانسون کی شمالی حدود ، کاندھلہ، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور اور بہرائچ سے ہو کر گزر رہی ہیں۔
  • اڈیشہ کے داخلی حصوں اور قرب و جوا رمیں وسطی ٹوپوشیرک سطح کا طوفانی گرداب بنا ہوا ہے۔
  • شمالی پنجاب سے لے کر خلیج بنگال کے شمال مغربی حصے تک نیز ذیلی علاقوں میں نچلی سطحوں پر  جو حالات ہیں، وہ آئندہ 3دنوں کے دوران جنوب کی جانب بڑھیں گے، اس کے نتیجے میں مشرقی ہواؤں کو تقویت حاصل ہوگی اور خلیج بنگال سے زبردست رطوبت حاصل ہوگی، جس کا اثر شمالی ہند تک جائے گا۔
  • اس امر کے لئے حالات سازگار ہو رہے ہیں  کہ مدھیہ پردیش، اتراپردیش اور اتراکھنڈکے کچھ حصوں میں 23جون کے آس پاس جنوب مغربی مانسون مزید پیش رفت کرے گا۔ اسی طریقے سے کلی مغربی ہمالیائی خطے، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی  اور پنجاب کے بیشتر حصوں اور بحر ہند کے بقیہ حصون اور مدھیہ پردیش، ریاست گجرات، اترپردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں آئندہ 24-25جون کے دوران جنوب مغربی مانسون پیش رفت کرےگا۔
  •  شمال مشرقی بھارت میں آئندہ 5دنوں کے دوران اور مشرقی اور قرب و جوار کے کچھ حصوں میں آئندہ 2-3دنوں کے دوران دور دور تک بہت اچھی خاصی بارش ہوگی اور کہیں کہیں بہت زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
  • مغربی ہمالیائی خطے، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی ، اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں 23جون اور اس کے آگے دور دور تک اچھی خاصی بارش ہوگی۔ کہیں کہیں بہت زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DAZ7.png

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

(22-06-2020)

U- 3390

                      


(Release ID: 1633297) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil