وزارت دفاع

ہندستانی فضائیہ نے فضائیہ کی اکیڈمی میں منعقدہ کمبائنڈ گریجویشن  پریڈ میں  نوجوان فوجیوں کے ایک اور بیچ کوشامل کیا

Posted On: 20 JUN 2020 3:59PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی،20جون 2020/فضائیہ کے سربراہ  ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ نے 20 جون  2020 کو فضائیہ اکیڈمی ، ڈنڈی گل میں منعقدہ   کمبائنڈ گریجویشن  پریڈ (سی جی پی) کا معائنہ کیا۔ انہوں نے باقاعدہ  یا رسمی طور پر 123  فلائٹ کیڈٹس کو  پریزینڈنٹ کمیشن  اور ہندستانی بحریہ اور ہندستانی سرحدی  دستے کے 11 افسران کو ونگس عطا کئے۔ نئے حاصل شدہ کمیشن میں سے61  افسران فلائنگ  ونگ (برانچ)  میں اور 62 افسران ہندستان میں سے 61 افسران ہندستای فضائیہ  کے گراؤنڈ ڈیوٹی شاخوں میں شامل کئے  گئے۔ ان میں 19 خواتین افسران  بھی  شامل ہیں۔ ویتنام  فضائیہ کے دو فلائنٹ کیڈٹس نے بھی اے ایف اے میں اپنی پروازی تربیت کامیابی کے ساتھ پوری کی اور انہیں معائنہ افسرا کے ذریعہ ونگس اعزاز عطا کیا گیا۔

سی جی پی  میں آمد (شامل)  ہونے پر ایئر مارشل اے ایس بوٹولا، ایئیر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ٹریننگ کمانڈ اور ایئر مارشل جے چلتی، کمانڈنیٹ ، فضائیہ اکیڈمی نے فضائیہ کے سربراہ کا خیر مقدم کیا۔ کووڈ پروٹوکول کے مطابق اعمال /ایکشنز میں مناسب ترمیم  کے ساتھ پریڈ نے پینٹنگ تقریب سے پہلے فضائیہ کے  سربراہ نے ایک عام سلامی  پیش کی  ۔جس میں فلائٹ کیڈٹس کو فلائنگ افسران کا درجہ دیا گیا۔  مختلف  موضوعات میں اعلی مظاہرہ پیش کرنے  والے ٹریننز کو ٹرافی عطا کی گئی۔ فلائنگ برانچ کے فلائنگ افسر انوراگ نین کو پائلٹ کورس میں میرٹ کی مجموعی تربیت میں پہلے مقام پر رہنے کے لئے سورڈ آف آنر، اور صدر لوح سے سرفراز کیا گیا۔ فلائنگ آفیسر آنچل گنگوال کو گراؤنڈ ڈیوٹی برانچ میں قابلیت کی مجوعی  تربیت میں اول مقام پر رہنے کے لئے ’’صدر لوح‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔

پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے سب سے پہلے ان بہادر  فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کی، جنہوں نے گلوان وادی میں ایل اے سی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی سب سے اعلی قربانی دی۔ انہوں نےنوجوان افسران اور انعام  یافتگان کو مبارک باد  دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے انتخابی میدان مہارت حاصل کرنے اور قابلیت حاصل کرنے کےلئے سخت محنت  کرنی چاہئے۔

انہوں نے سخت کووڈ پروٹوکول کا سامنا کرتے ہوئے مشکل حالات میں تربیت کو وقت پرپورا کرنے کے لئے فضائیہ کے تمام ٹریننگ اداروں کے تربیت کاروں اور تعلیمی  اسٹاف کی ستائش کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے والدین اور رشتے داروں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے فوج میں شامل ہونے کے لئے  اپنے  بچوں کےفیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے آئی اے ایف  کے ساتھ اپنے  خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان مرد  اور خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے  افسران کو یاد دلاتا ہے کہ ہمارے علاقے کا حفاظتی  منظر نامہ یہ بتاتاہے کہ ہماری مسلح افواج  ہر وقت تیار اور لرٹ رہنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ لداخ میں ایل اے سی  پر ہوا اور واقعہ  ایک چھوٹا سا اسنیپ شاٹ تھا،جس سے  یہ پتہ چلتا ہے کہ قلیل مدت میں حاصل ہوئی  خبر پر حالات کو سنبھالنے  کےلئے مسلح افواج  کے لئے کیا ضروری ہے ۔ سی اے ایس نے یکجہتی کے جذبے پرزور دیا گریجویٹ افسران سےکہا کہ وہ اس بات کو بھی اسی فخر کے ساتھ عمل  میں لائیں جس طرح وہ اپنی نیلی وردی پر فخر کرتےہیں۔ آخر  میں انہوں نے گریجویٹ افسران کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو نبھاتے وقت ان کے ذریعہ  اٹھائے گئے  حلف ان کے رہنما اصول ہونے چاہئیں۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4010

 



(Release ID: 1633205) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu