سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ جانچ آئی - لیب کے لیے ڈی بی ٹی – اے ایم ٹی زیڈ موبائل تشخیص یونٹ کا آغاز کیا
‘‘اس موبائل جانچ سہولت کو ڈی بی ٹی جانچ مرکزوں کے ذریعے کووڈ جانچ کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں میں استعمال کیا جائے گا’’ : ڈاکٹر ہرش وردھن
آئی – لیب ، آندھرا پردیش کی میڈ –ٹیک ٹیم نے ڈی بی ٹی کی مدد سے آٹھ دن کے ریکارڈ ٹائم میں تیار کی ہے
یہ یونٹ دو طرح کی حفاظتی سہولت سے لیس ہے اور اس سے آر ٹی – پی سی آر نیز ایلیزا جانچ بھی کی جا سکتی ہے
Posted On:
18 JUN 2020 7:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18جون 2020 / سائنس و ٹکنالوجی ، زمینی علوم اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارت کے دیہی اور ناقابل رسائی علاقوں میں کووڈ جانچ کے لیے بھارت کی پہلی آئی – لیب (انفیکشن والی بیماری کی تشخیص کی لیب) کا افتتاح کیا۔ بایو ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آندھرا میڈ ٹیک زون کے سی ای اور نیتی آیوگ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سینئر افسران ، دیگر وزارتوں ، آئی سی ایم آر ، ڈی ایس ٹی اور سی ایس آئی آر کے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
آئی – لیب کا افتتاح کرنے پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنی خوشی کا اظہار کیا انہوں نے اس سہولت کو دیہی بھارت میں کووڈ جانچ کی فراہمی کے طور پر وقف کیا۔ اس موبائل جانچ سہولت کو کووڈ جانچ کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈی بی ٹی جانچ مرکز کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کوڈ وبا سے نمٹنے میں ڈی بی ٹی کی کوششوں پر مبارکباد دی اور تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی بی ٹی نے کووڈ جانچ میں اضافے میں کافی بڑا تعاون دیا ہے۔ اب ملک میں 20 سے زیادہ مراکز ہیں جن میں 100 جانچ لیباریٹریز ہیں۔ ان لیبارئیٹریز میں دو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ سب ڈی بی ٹی – اے ایم ٹی زیڈ، کووڈ کمان کنسورشیا کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ یہ ملک میں موجودہ صورتحال سے نمٹا جا سکا، اور خود کفالت کے اہم مرحلے تک پیش رفت کی جا سکی ۔ آئی لیب کا استعمال کرتے تھے، دور دراز کے علاقوں میں اندرونی جگہوں کے لیے کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے آندھرا میڈ ٹیک زون تین کو سراہا کہ انہوں نے منفرد انداز کی یہ اختراعی سہولت ملک کے لیے تیار کی جو لاک ڈاؤن پریڈ کے اندر اندر انتھک محنت اور پرعزم کوششوں کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔
ڈاکٹر رینو سوروپ نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی سائنسدانوں کی مربوط کوششوں کی وجہ سے ملک میں تقریباً پانچ لاکھ جانچ کٹیں روزانہ تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔ جبکہ 31 مئی 2020 تک ایک لاکھ جانچ کٹیں تیار کرنے کا نشانہ تھا۔ انہوں نے خاص طور پر ذکر کیا کہ اس آئی لیب کو نیشنل بائیو فارما مشن کے تحت ڈی بی ٹی کی مدد سے آندھرا پر دیش میڈ ٹیک زون ٹیم نے آتھ دن کے ریکارڈ وقت میں تیار کیا ہے۔ اس مشن پر سرکاری شعبے کا بی آئی آر اے سی عمل درآ مد کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔06۔19
U – 3362
(Release ID: 1632627)
Visitor Counter : 245