ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون نے مزید پیش قدمی کی اور مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے مزید علاقوں تک پہنچا


مشرقی بھارت پر بارش کی شدت میں مزید تیزی کا امکان

شمالی خلیج بنگال اور اس کے نواحی علاقوں میں 19 جون  کے آس پاس ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے

اگلے دو دن میں مغربی راجستھان کی الگ الگ جگہوں پر گرمی کی لہر کا امکان

Posted On: 16 JUN 2020 8:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16جون  2020  /  بھارت کے محکمہ موسمیات کے نئی دلی کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز / موسمیات کے علاقائی مرکز کے مطابق :

  • جنوب مغربی مانسون نے مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ مزید علاقوں ، مشرقی مدھیہ پردیش کے زیادہ تر علاقوں اور مشرقی اتر پردیش کے کچھ اور علاقوں تک پیش قدمی کی ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد اب کاندلہ، احمد آباد، اندور، رائے سین، کھجوراہو، فتح پور  اور بہرائچ سے تجاوز کر گئی ہے۔
  • مشرقی اتر پردیش اور نواحی علاقوں پر سمندری طوفان جیسی گردش وقوع پذیر ہے جو سمندر کی اوسط سطح سے اوپر 3 اعشاریہ 6 کلو میٹر تک بڑھ گئی ہے اور جنوب مغربی راجستھان سے ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے پار مشرقی اتر پردیش پر سمندری طوفان جیسی گردش  کی طرف بڑھنے کا امکان ہے جو سمندر کی اوسط سطح سے اوپر 0.9 کلو میٹر  تک جا سکتی ہے۔ ان دونوں حالات کے زیر اثر :
  • اگلے دو دن کے دوران کونکن اور گوا پر الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش اور الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔  نیز مدھیہ مہاراشٹر پر الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • 17 سے 19 جون 2020 کے دوران مشرقی بھارت پر بارش کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے اور اگلے پانچ دن میں مغربی بنگال اور سکم کے ذیلی  ہمالیائی علاقوں  پر الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • اگلے پانچ دن کے دوران آسام  و میگھالیہ اور تریپورہ و میزورم پر بڑے پیمانے پر بارش ہو سکتی ہے اور الگ الگ جگہوں پر بہت بھاری بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ اگلے تین دن کے دوران مغربی آسام و میگھالیہ پر الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • 19 جون کے آس پاس شمالی خلیج بنگال اور اس کے نواحی علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں :

  • اگلے دو دن کے دوران مغربی راجستھان پر الگ الگ جگہوں پر گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
  • اگلے تین دن کے دوران ملک کے زیدہ تر علاقوں پر زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T69V.png

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

3313U –

 



(Release ID: 1632143) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil