سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے رانچی میں معذور افراد کے لئے مشترکہ علاقائی مرکز کا افتتاح کریں گے

Posted On: 16 JUN 2020 10:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،16جون2020:سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر تھاور چند گہلوت 17 جون 2020ء کو کووڈ-19 وبائی مرض کے درمیان ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے رانچی میں نامکُم  بلاک آفس، خجری میں واقع مشترکہ علاقائی مرکز (سی آر سی) کا افتتاح کریں گے۔ قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا، حکومت جھارکھنڈ کے وزیر محنت جناب ستیہ نند بھوگتا، رانچی کے رکن پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیملن، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پربودھ سیٹھ اور خجری ، رانچی کے ایم ایل اے جناب راجیش کچھپ ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سی آر سی رانچی کے افتتاح کے بعد یہ مرکز کام کرنے لگے گا اور ادویہ ، فیزیوتھراپی، پیشہ ورانہ تھراپی، آرڈیو لوجی اور قوت گویائی سے متعلق معالجہ، نفسیات، پروستھیٹکس اور آرتھوٹکس خصوصی تعلیم ، جلد از جلد دخل اندازی اور معالجہ وغیرہ پر مبنی خدمات، جھارکھنڈ اور قرب وجوار کے علاقوں کی معذور افراد کے لئے  فراہم کرے گا۔یہ مرکز تفویض اختیارات کے محکمے کی جانب سے معذور افراد کے لئے چلائی جانے والی مختلف النوع اسکیموں کے نفاذ میں بھی مدد دے گا۔ان اسکیموں میں جسمانی لحاظ سے معذورافراد کے لئے ترقیاتی پروگرام بھی شامل ہوں گے اور ان کی مدد سے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش جو بھارت کے وزیر اعظم کا نعرہ ہے، اسے عملی جامہ پہنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر مرکز نے اپنے آپ کو 46 وہیل چیئرس، یعنی پہیوں پر چلنے والی کرسیاں، 80 ٹرائی سائیکلیں، 64 بیساکھیاں، 40 اسمارٹ فون، سلائی کی دو مشینیں، دو لیپ ٹاپ اور موبائل کی مرمت کے دو کِٹ دویانگ جنوں کو اپنی طرف سے فراہم کرنے کا منصوبہ وضع کررکھا ہے۔ اس تقسیم کے دوران سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول و ضوابط پر عمل کیا جائے گا اور دویانگ جنوں کو درکار ضروری باز آبادکاری سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔

 مرکز،سوامی وویکا نند نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبی لیٹیشن ٹریننگ اینڈ ریسرچ ، کٹک، اُڈیشہ کے ایک توسیعی بازو کے طورپر کام کرے گا۔

 

 

********

 

م ن۔ ن ع

(17.06.2020)

(U: 3323)



(Release ID: 1632043) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Manipuri , Tamil