وزارت خزانہ

‘جی ایس 2022 کے 5.09 فیصد’ کے لیے فروخت (اجراء نو) کی نیلامی، ‘جی ایس 2030 کے 5.79 فیصد’ کی فروخت (اجراء نو) کے لیے نیلامی،‘نیو جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بونڈ 2033’ کی فروخت (اجرا) کی نیلامی، ‘جی ایس 2060 کے 7.19 فیصد’ کی فروخت (اجراء نو کے لیے) نیلامی

Posted On: 15 JUN 2020 10:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جون،             بھارت سرکار نے ان اسٹاکوں کے لیے فروخت(اجرا / اجراء نو) کا اعلان کیا ہے۔ (1) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم3000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘گورنمنٹ اسٹاک 2022 کے5.09 فیصد’ (2) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 18000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘سرکار اسٹاک 2030 کے 5.79 فیصد’ (3)پھیلی ہوئی نیلامی پر مبنی مشتہر شدہ رقم 4000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘نیو جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بونڈ 2033’ (4) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 5000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے ‘سرکاری اسٹاک 2060 کے7.19 فیصد’ کے لیے۔ بھارت سرکار کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ مندرجہ بالا کسی ایک یا ایک سے زیادہ سکیورٹیز کے لیے 2000 کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن برقرار رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی  ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ممبئی کے ذریعے 19 جون 2020 (جمعہ)کے دن کئی قیمتوں والے طریقے کو استعمال کرکے انجام دی جائے گی۔

اسٹاک کی فروخت کے لیے مشتہر شدہ رقم کا 5 فیصد تک مجاز افراد اور اداروں کو  الاٹ کیا جائے گا۔ یہ کام سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی کے سلسلے میں غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولت کی اسکیم کے تحت  انجام دیا جائے گا۔

نیلامی کے سلسلے میں مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی بولیوں کو  19 جون 2020 کو ریزرو بینک آف انڈیا  کور بینکنگ سولیوشن (ای –کبیر) نظام پر داخل کیا جائے گا۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے صبح گیارہ بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان لگائی جاسکیں گی۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 19 جون 2020 (جمعہ) کے دن کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو ادائیگی22 جون 2020 (پیر) کو کرنی ہوگی۔

یہ اسٹاک ‘‘وین ایشوڈ’’ ٹریڈنگ کے ذریعے ریزرو بینک آف ا نڈیا کے ذریعے جاری سرکولر نمبر آر بی آئی / 2018-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018 اور وقتاً فوقتاً ترمیم کردہ ‘وین ایشوڈ ٹرانزیکشن ان سینٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز’ کے رہنما خطوط کے مطابق فراہم ہوں گے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3302



(Release ID: 1631876) Visitor Counter : 192


Read this release in: Hindi , English , Tamil