ارضیاتی سائنس کی وزارت

یکم جون 2020 کو کیرالہ پر اپنے آغاز کے ساتھ ہی جنوب مغربی مانسون پورے کیرالہ ، تمل ناڈو، کرناٹک ، گووا، پڈوچیری ، تلنگانہ ، آندھراپردیش، شمال مشرقی ریاستوں ، اڈیشہ ، مغربی بنگال سکم اور مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں 12 جون 2020 کو مانسون سرگرم ہوگیا


شمالم مشرقی ریاستوں کے علاوہ مذکورہ بالا خطوں کے بیشتر حصوں میں اس کی معمول کے مطابق پیش رفت رہی، شمال مشرقی ریاستوں میں یہ 6 دن کی تاخیر سے پہنچا

جنوب مغربی مانسون کی مزید پیش رفت کے لئے بھی حالات سازگار ہورہے ہیں

Posted On: 12 JUN 2020 9:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12جون 2020/ہندستان کے محکمہ موسمیات کے نئی دہلی میں واقع قومی موسمیاتی پیش گوئی مرکز/علاقائی محکمہ  موسمیات  کے مطابق درج ذیل پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • جنوب مغربی مانسون 2020 کی 17 جون 2020 تک پیش رفت
  • 12 جون  2020 تک مانسون  کی پیش قدمی/رفت

جنوب مغربی مانسون  کے یکم جون 2020 کو کیرالہ پر ( اس کی معمول کے مطابق تاریخ کے ساتھ) دستک دے دی تھی۔ اس کے بعد اس نےتمام کیرالا، تمل ناڈو، کرناٹک،  گووا ، پڈوچیری ، تلنگانہ ، آندھراپردیش ، شمال مشرقی  ریاستوں اڈیشہ کے بیشتر حصوں کا احاطہ کیا اور 12 جون 2020 تک مغربی بنگال، سکم ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں تک پہنچ گیا۔

مانسون   کی شمالی حد (این ایل ایم) عرض البلد 18 ڈگری این کا طول البلد 70 ڈگری مشرق سے گزرتے ہوئے ہر نئی بارامتی بیڑ، وردہ، رائے پور،  سمبل پور،  بارپیڑ، بردھمان سے ہوتے ہوئے سلیگوڑی عرض البلد این 27 ڈگری اور طول  البلد 85.5 ڈگری ای، 12 جون 2020 کو پہنچ گیا ہے۔ ضمیمہ

علاقے

اصل بارش (ایم ایم)

معمول کے مطابق  بارش (ایم ایم)

ایل پی اے محکمہ سے

پورے ملک میں

55.8

41.6

34 فی صد

شمال مغربی ہندستان

23.1

16.3

42 فی صد

وسطی ہندستان

61.0

31.3

95 فی صد

جنوبی پنیسولا

62.1

48.6

28 فی صد

مغرب اور شمال مغربی ہندستان

99.9

103.6

4- فی صد

 

 

شمال مشرقی ریاستوں کے  علاوہ ، مذکورہ بالا خطے کے بیشتر حصوں میں یہ معمول کی پیش رفت رہی ہے جبکہ اس میں 6 دن کی تاخیر ہوئی ہے۔

جنوب مغربی مانسون 11 جون 2020 تک:

مجموعی طور پر تمام ملک میں، 11 جون  2020 تک اس سال جنوب مغربی  مانسون کے دوران موسمی مجموعی  بارش کا طویل  مدتی اوسط (ایل پی اے)  34 فی صد سے زائد ہے۔ یہ شمال مغرب، وسطی اور جنوبی جزیرہ نما  ہندستان میں بالترتیب  42 فی صد، 95 فی صد اور 28 فی صد سے زیادہ ہے۔ ہندستان کے 4 وسیع جغرافیائی  علاقوں میں بارش  کی تفصیلات  (ضمیمہ 2) میں دی گئی ہیں۔

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G7GR.png

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YXAP.png

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3252



(Release ID: 1631348) Visitor Counter : 115


Read this release in: Hindi , English , Tamil