وزارت خزانہ

‘نئے سرکاری اسٹاک 2025’ کی فروخت(اجرا) کے لیے  نیلامی، ‘6.19 فیصد سرکاری اسٹاک 2034’ کی فروخت (اجرائے نو) کے لیے نیلامی اور ‘7.16 فیصد سرکاری اسٹاک 2050’ کی فروخت (اجرائے نو) کے لیے نیلامی

Posted On: 08 JUN 2020 6:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جون، 2020،                 بھارت سرکار نے ان سرکاری اسٹاکوں کی فروخت (اجرا / اجرائے نو) کے لیے نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ (1) ‘نئے سرکاری اسٹاک 2025’ کے لیے نتائج دینے والی نیلامی پر مبنی مشتہر شدہ رقم12000 کروڑ روپئے (برائے نام) کے لیے،  (2) ‘6.19 فیصد سرکاری اسٹاک 2034’ کے لیے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 11000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی فروخت، (3) ‘7.16 فیصد سرکاری اسٹاک 2050’ کے لیے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے مشتہر شدہ رقم 7000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی فروخت۔ بھارت سرکار کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا ایک یا ایک سے زیادہ سکیورٹیز کے لیے 2000 کروڑ روپئے تک کا فاضل سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھ سکتی ہے۔ نیلامی کی کارروائی ریزروبینک آف ا نڈیا، ممبئی آفس ، فورٹ ممبئی کے ذریعے 12 جون 2020 (جمعہ) کو کئی قیمت والے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے انجام دی جائے گی۔ اسٹاک کی فروخت کی مشتہرشدہ رقم کا 5 فیصد تک مجاز افراد اور اداروں کو ا لاٹ کیا جائے گا۔ یہ کارروائی سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی کے معاملے میں غیر مقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے مطابق انجام دی جائے گی۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی بولی لگانے کی دستاویزات الیکٹرانک طریقے پر 12 جون 2020 کو ریزروبینک آف انڈیا کوربینکنگ سولیوشن (ای- کبیر) اپلوڈ کی جاسکتی ہیں۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کی دستاویزات صبح ساڑھے دس بجے اور گیارہ بجے کے دوران جبکہ مقابلہ جاتی بولیوں کی دستاویزات صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کے دوران اپلوڈ کی جاسکیں گی۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 12 جون 2020 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیابی بولی لگانے والوں کو ادائیگی 15 جون 2020 (پیر) کو کرنی ہوگی۔

یہ اسٹاک ریزروبینک آف انڈیا کی طرف سے سرکولر نمبر آر بی آئی /218-19/ 25 مورخہ 24 جولائی 2018 اور وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ  کے مطابق ‘وین اشوڈ ٹرانسیکشن ان سینٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز’ پر رہنما خطوط کے مطابق ‘‘وین اشوڈ’’ کے لیے فروخت کے مجاز ہوں گے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3146



(Release ID: 1630425) Visitor Counter : 132


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil