ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون مزید آگے بڑھا


جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے لئے حالات موافق ہورہے ہیں
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطی خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ قائم ہونے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کے مغرب شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور مزید نمایاں ہونے کا امکان

Posted On: 07 JUN 2020 8:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 جون 2020، ہندوستان کے محکمہ موسمیات   کے  موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز / علاقائی موسمیات کے مرکز ، نئی دہلی نے بتایا ہے کہ:

  • جنوب مغربی مانسون ، جنوب اندرونی کرناٹک   کے چند مزید حصوں ، رائل سیما کے چند حصوں ،  تمل ناڈو کے زیادہ تر حصوں ، پورے جنوب مغربی خلیج بنگال، مغربی وسطی خلیج بنگال کے چند مزید حصوں، پورے مشرقی وسطی خلیج بنگال اور شمال مغرب کے کچھ حصوں  اور شمال مشرقی خلیج بنگال کے  کچھ مزید حصوں  میں  آگے بڑھ گیا ہے ۔
  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) اب کاروار، شموگا، تموکورو، چتوڑ، چنئی سے گزر رہا ہے۔
  •  جنوب مغربی مانسون کے  وسطی بحیرہ عرب ، گوا  کے چند مزید حصوں، کونکن کے چند حصوں، کرناٹک رائل سیما کے  چند مزید حصوں ، تمل ناڈو کے بقیہ حصوں ساحلی آندھرا پردیش  کےکچھ حصوں ، وسطی اور شمالی مغربی بنگال کے چند مزید حصوں اور  شمالی مشرقی ریاستوں کے  چند مزید حصوں میں   آئندہ دو تین روز میں  آگے بڑھنے کے لئے حالات موافق ہور ہے ہیں۔
  • جنوب مغربی مانسون کے  مہاراشٹر کے چند مزید حصوں، کرناٹک  کے چند مزید حصوں، تلنگا نہ کے کچھ حصوں، ساحلی آندھرا پردیش کے چند مزید حصوں، خلیج بنگال کے بقیہ حصوں اور شمال مشرقی ریاستوں  سکم ، اوڈیشہ اور  گنگا کے کنارے  کے مغربی بنگال  کے کچھ حصوں میں آئندہ دو روز میں مزید  آگے بڑھنے کے لئے حالات موافق ہونے کا امکان ہے۔
  • آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران  مشرق وسطی خلیج بنگال میں  کم دباؤ کا علاقہ قائم ہونے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں  اس کے  مغرب  شمال مغرب کی جانب بڑھنے  اور مزید نمایاں ہونے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے  اوڈیشہ اور شمالی ساحلی آندھارا پردیش ، تلنگانہ  میں 9۔11 جون  کے دوران  کہیں کہیں  شدید سے  بہت شدید بارش کے ساتھ  دور دور تک  بارش ہوگی اور ودربھ، گنگا کے کنارے  کے مغربی بنگال گجرات ریاست اور جنوبی مدھیہ پردیش میں  10۔11 جون  کے دوران کہیں کہیں شدید بارش ہوگی۔
  • شمالی پنجاب، شمال مشرقی اترپردیش ، وسطی گجرات، مشرق وسطی خلیج بنگال  اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب   میں  کیرل کے ساحل سے دور سخت اور طوفانی  ہوا کے ساتھ  مغربی خلل قائم  ہے۔

دریں اثنا،

آئندہ 5 روز (12 جون 2020 کو بھارتی معیاری وقت 0830 بجے تک) کے لئے موسم کی عام پیش گوئی:

  • مہاراشٹر اور وسطی ہندوستان میں  آئندہ دو روز میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2۔3 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں  کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی اور  اس کے بعد  شمال مغربی ہند میں  درجہ حرارت میں 2۔4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگا۔
  • آئندہ 4۔5 روز کے دوران  ملک کے بقیہ حصوں  میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں  کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011VB2.png

اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم   www.imd.gov.in دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3127

                          



(Release ID: 1630263) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil