سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ای این ایس نے پانی سے کم لاگت والی عمل انگیزی کےذریعہ ہائیڈروجن بنانے کا طریقہ نکالا


ہائیڈروجن کو صاف ستھری اورپائیدار توانائی کا مستقبل مانا جاتا ہے یہ پانی سے پیدا کی جاسکتی ہے

بغیر کاربن فوٹ پرنٹنگ کے بجلی جنریٹ کرکے پانی بھی پیدا کرسکتا ہے

Posted On: 05 JUN 2020 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جون 2020/دا سینٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز  (سی ای این ایس) کے سائنسدانوں، سائنس اور ٹکنالوجی  محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ایک خود مختار ادارے نے، ایک عمل انگیز،  یا کیٹالسٹ کے طور پر مولبڈنم کا استعمال کرکے پانی سے ہائیڈرو جن پیدا کرنے کے لئے کم لاگت والا  اہل اور ماہر طریقہ تلاش کرلیاہے۔

سائنسدانوں نے دکھایا ہے کہ آب و ہوا میں ہائیڈرو جن مولبڈنیم ڈائی آکسائیڈ (ایم او 02) نینو میٹکس ، ایفیشی اینٹ  کیٹالسٹ کے طور پر کام کرسکتے ہیں تاکہ پانی کی تقسیم یا اسے توڑ نے میں بڑی صلاحیت کے ساتھ بجلی /توانائی کی کھپت یا ان  پٹ کو کم کیا جاسکے۔ پانی  کی الیکٹرولائٹک تقسیم ہائیڈرو جن پیدا کرنے کا ایک امید افزا  طریقہ ہے۔ لیکن اس کے لئے توانائی/بجلی کے ان پٹ کی ضرورت ہوتی ہے جسے کیٹالسٹ کی موجودگی میں نیچے لایا جاسکتا ہے۔ یا کم کیا جاسکتاہے۔

مولبڈینم ڈائی آکسائڈ میں موجودہ کام کررہے کیٹالسٹ پی ٹی کو تبدیل کرنے کی صلاحیت  ہے جو  مہنگا ہے اور وسائل کی شکل میں محدود ہے۔  ایم او 0 2  ایک کنڈکٹنگ  دھات آکسائڈ ہے جو ہائیڈرو جن کے ارتقا کے لئے اچھی صلاحیت اور پائیداری کے ساتھ کم لاگت والے کیٹالسٹ میں سے ایک ہے۔

تحقیق کار الیکٹروکیمیل سیلز میں کیٹالسٹ کی شکل میں راست استعمال  کے لئے سیدھے ٹن آکسائڈ سبسریٹ پر ایم او 02 کو فروغ دینے کے اہل تھے۔ او ر وہ کسی بھی آگے کے الیکٹروڈفیبریکش عمل کی ضرورت کو نظر انداز کرتے تھے، یہ پانی  کے میڈیم میں سستے پیش رو سے اعلی پاؤڈر  کی شکل میں اعلی یا بہت اچھی پائیداوار حاصل کرسکتا ہے، ان کی یہ ریسر چ یوروپ کے ایک  سائنٹفک کیمسٹری  رسالے میں بھی شائع ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نینا ایس  چون اور سی ای این کے اس کے ساتھی  ٹن آکسائڈ گلاس پر دھات  Mo02نینو اسٹرکچر کی نمو کرنے میں اہل ہیں اور دکھایا  ہے موجودہ اعلی کثافت (یا ہائیڈرو جن کی زیادہ مقدار)  حاصل کرنے کے لئے تیزابی میڈیم ضروری وولٹیج کے ساتھ پلٹینیم  کے قریب ہیں۔ کیٹالسٹ کو پاؤڈر کی شکل میں بھی اچھی طرح ترکیب دے کر مرکب کیا جاسکتا ہے ،۔ پانی میں  امونیم  مولبڈیٹ اور سائنٹرک ایسڈ جیسے سستے ری ایجنٹس سے اعلی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس سامان یا مواد پر کام کرنے والے ایک ریسرچ اسکالر جناب ایلیکس کا کہنا ہے کہ یہ دھات  آکسائیڈ نینو میٹوریم  پلیٹینم  جیسے  بیش قیمت  نوبل دھات کیٹالیسٹ کا ایک  سستامتبادل  ہے۔ جو فی الحال  آبی الیکٹرولیس کے لئے صنعتوں میں کام  آتا ہے۔ یہ کیٹالسٹ بے حد  پائیدار ہے جو پانی  سے ہائیڈرو جن نکالنے یا اس  کے ارتقا   طویل مدتی ردعمل کو برداشت کرسکتا ہے۔ اس کیٹالسٹ کے استعمال  سے ہائیڈروجن میں بجلی توانائی کا تقریباً  80 فی صد اہل کنورژن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ہائیڈرو رجن کو صاف ستھری  اور پائیدار  توانائی کا مستقبل مانا جاتاہے کیونکہ  یہ پانی سے پیدا ہوسکتی ہے اور بغیر کاربن فٹ پرنٹ کے توانائی  /بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ  پانی بھی پیدا کرتی ہے۔ ہائیڈرو جن کا استعمال  سیدھے قدرتی گیس کی طرح یابجلی پیدا کرنے کے لئے ایندھن سیلز کے ان پٹ کے طو رپر کیاجاسکتا ہے۔ یہ صاف ستھرے ماحول  اور حیاتیاتی  ایندھن کے متبادل  کے طور پر  مستقبل کی توانائی  کا وسیلہ بن سکتا ہے اور اس کو پیدا کرنے کے لئے کم لاگت  والے کیٹالسٹ کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A2H0.gif

(مزید معلومات کے لئے  ڈاکٹر ایس جون (jsneena@cens.res.in)۔  اور ڈاکٹر گیتھا جی نائر (ggnair@cens.res.in)  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

*******************

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3080


(Release ID: 1630014) Visitor Counter : 254


Read this release in: English , Hindi , Tamil