عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر جتیند ر سنگھ نے مودی سرکار 2.0 کے تحت ڈی او سی ٹی کی ایک سال کی حصولیابیوں پر ایک کتابچے اور اس کا ای-ایڈیشن جاری کیا

Posted On: 05 JUN 2020 7:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5جون 2020/ شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلائی امور کے   وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈٖاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ  عملے اور تربیتی  محکمے (ڈی او پی ٹی) کی ایک سال کی  حصولیابیوں پر ایک کتابچہ (بک لیٹ) اور اس کا ای  -ایڈیشن جاری کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں محکمے کی سکریٹری (عملے) اور دیگر اعلی حکام نے حصہ لیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RXXW.jpg

کانفرنسنگ میں بات چیت کی شروعات کرتے ہوئے، سکریٹری   (عملے) نے گزشتہ ایک برس کے دوران محکمے کے ذریعہ کی گئی  اہم پہلوؤں کے بارے میں  تفصیلی معلومات فراہم کیں، وزیر مملکت (پی پی) نے اسٹیک ہولڈرس کو مخاطب کیا اور ایک سال میں محکمے کی کچھ اہم حصولیابیوں کے بارے میں بتایا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  1. شروعات  سول سروسیز  امتحان کے ذریعہ  بھرتی  سے کی گئی۔ 21 سروسیز کے افسران کے لئے ایک یکساں بنیا د پر نصاب شروع کیا گیا ہے۔ ان خدمات کے افسران کو  وزیراعظم کے ذریعہ 31 اکتوبر 2019 کو اسٹیچو آف یونیٹی، کیوڈیا میں خطاب کیا گیا تھا۔
  2. آئی  گوٹ (I GoT) (یونی فائیڈ سرکاری آن لائن  ٹریننگ) نام کی  سرکاری عہدیداروں کے لئے ایک نئی تربیتی پہل کا  آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد اب تک  فراہم کئے گئے اصولوں پر مبنی  تربیت کے مقام پر رول کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے۔
  3. کووڈ-19 سے نمٹنے میں صف اول میں کام کررہے لوگوں کی تربیت کی ضروریات کے  لئے آئی  گوٹ (i GoT) کا ایک  ایڈیشن شروع کیاگیا ہے۔ آج کی تاریخ تک دس لاکھ  52 ہزار 410 یوزرس کو کووڈ-19 تعلیمی  پلیٹ فارم کے لئے i i GoT میں نامزد کیا گیاہے وہ اب تک 20لاکھ سے زائد  نصابوں پر کام کرچکے ہیں۔
  4. لوک پال ادارے کوچلانے کی شروعات  نئے دفتر سے کی گئی ہے۔ لوک پال (شکایت)  ضابطے تیار کرلئے گئے ہیں اور مالی اور ریکارڈز پر   ضابطوں کا اعلان آخری مرحلے میں ہے۔
  5. سرکاری تقرریوں کےمیدان میں بھی بنیادی سدھار شروع کئے گئے ہیں۔ فی الحال خصوصی طور سے   غریب اور غیر منظم  زمروں سےمتعلق   شہریوں کو سرکاری تقرری میں  کئی ایجنسیوں کی  بوجھل عمل  اور امتحان سے گذرنا پڑتا ہے۔ قومی  تقرری ایجنسی  کے قیام کی تجویز   اپنے آخری مرحلے میں ہے۔  این آر اے  ہر ضلع میں  امتحان مراکز کے ساتھ غیر گزیٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لئے کمپویٹر پر مبنی  آن لائن  اہلیت امتحان  منعقد کرے گا۔   اس سے سرکاری  نوکریوں کے خواہشمند افراد کے سامنے آمنے والی دشواریوں کو عبور کرنے میں   آسانی ہوگی۔  
  6. جموں اور سری نگر میں مرکزی انتظامی  ایڈمنسٹریٹیو  ٹریبونل کی شاخوں کو قائم کیا جائے گا ۔  جموں میں  ٹریبونل کا افتتاح    پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کیا جائےگا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PU5T.jpg
 

وزیر مملکت نے کورنا وبا کے باوجود  مذکورہ بالا حصولیابیوں میں ان کے  تعاون کے لئے  افسران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے یہ  بھی کہا کہ   وبا کے باوجود   دفتروں نے اپنی  سب سے  اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے او ر اس نے   کم از کم  حاضری –اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کےنظریے کو ثابت کردکھایا ہے۔  

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  جونیئر سطح کے سیکشن  افسر اور انڈر سکریٹری  کے ساتھ بات چیت کی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3102



(Release ID: 1630000) Visitor Counter : 177