وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے نئی دلی میں ہائرسکینڈری مرحلے (دسویں، بارہویں کلاسیز) کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا متبادل تعلیمی کلینڈر میں مختلف ٹولس اور پلیٹ فارمس کے لئے طلبا کے رسائی کے مختلف سطحوں کا خیال رکھا گیا ہے:رمیش پوکھریال

Posted On: 03 JUN 2020 1:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4جون 2020

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دلی میں ہائر سکینڈری اسٹیج (دسویں، بارہویں کلاسوں) کے لیے متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا۔ یہ کلینڈر ایم ایچ آر ڈی کی نگرانی میں این سی ای آر ٹی کی طرف سے تیار کیاگیا ہے، تاکہ ان طلبا کو والدین اور اساتذہ کی مدد سے تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعہ بامعنی طور پر مشغول رکھا جاسکے جو کووڈ-19 کی وجہ سے اپنے گھروں میں قیام پذیر ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ کلینڈر مختلف تکنیکی ٹولس (وسیلوں) اور سوشل میڈیا کے طور طریقوں کے استعمال پر ٹیچروں کو رہنما خطوط فراہم کرتا ہے، جو دلچسپ طریقوں سے تعلیم دینے کے لئے دستیاب ہیں اور جو گھروں پر رہتے ہوئے بھی سیکھنے والوں، والدین اور اساتذہ کے ذریعہ استعمال کئے جاسکتے ہیں۔البتہ متبادل تعلیمی کلینڈر میں مختلف وسیلوں اور پلیٹ فارمس جیسے موبائل، ریڈیو، ٹیلی ویژن، ایس ایم ایس اور مختلف سوشل میڈیا تک طلبا کی رسائی کے مختلف سطحوں کا خیال رکھا گیا ہے۔

 

جناب پوکھریال نے کہا کہ ایسے طلبا کو جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے یا وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر، گوگلس وغیرہ جیسے مختلف سوشل میڈیا وسیلوں کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں، یہ کلینڈر ٹیچروں کی رہنمائی کرتا ہے، تاکہ وائس کال کے ذریعہ یا موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ والدین اور طلبا کی مزید رہنمائی کرسکے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ کلینڈر دویانگ بچوں(خصوصی طور ضرورت مند بچوں)سمیت تمام بچوں کی ضروریات کو پورا کرے گا، جن میں آڈیو بکس، ریڈیو پروگرام، ویڈیو پروگرام  کے لنک کو شامل کیا جائے گا۔

جناب پوکھریا ل نے بتایا کہ اس کلینڈر میں سلیبس یا نصابی کتاب سے لئے گئے موضوع، چیپٹر کے حوالے سے دلچسپ اور چیلنج بھری سرگرمیوں پر مشتمل ہفتہ کے اعتبار سے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلینڈر سیکھنے کے نتائج کے ساتھ موضوعات کی میپنگ کرتا ہے۔ خریدنے کے نتائج کے ساتھ موضوعات کی میپنگ کا مقصد اساتذہ اور والدین کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے، تاکہ بچوں کے سیکھنے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور نصابی کتابوں کے آگے جانے کی بھی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلینڈر میں دی گئی سرگرمیاں سیکھنے کے نتائج پر توجہ مرکوز کرتی ہیں اور اس طرح اس سے بچوں کے ذریعہ اپنی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں استعمال کئے جارہے نصابی کتابوں سمیت کسی بھی ریسورس یا وسائل کے توسط سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جناب پوکھریال نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس کلینڈر میں آرٹ ایجوکیشن ، جسمانی ورزش اور یوگا وغیرہ جیسی سیکھنے کی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کلینڈر میں آسان شکل میں کلاس کے اعتبار سے موضوع کے اعتبار سے سرگرمیاں شامل ہیں۔  اس کلینڈر میں سبجیکٹ ایریا کے طور پر چار زبانوں ہندی، انگلش، سنسکرت اور اردو سے متعلق سرگرمیوں کو شامل کیاگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلینڈر اساتذہ، طلبا اور والدین میں دباؤ اور بے چینی کم کرنے کی حکمت عملی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس کلینڈر میں ہند سرکار کی ای-پارٹ شالہ این آر او ای آر اور ڈی آئی کے ایس ایچ اے پورٹل پر دستیاب چیپٹرکے اعتبار سے ای-متن کے لئے لنک شامل ہے۔

اس کلینڈر میں دی گئی سبھی سرگرمیاں اپنی نوعیت میں تجاویز دینے والی ہیں۔ وہ نہ تو بیان کرنے والی ہیں اور نہ ہی سکوینس کے حساب سے لازمی ہیں۔ اساتذہ اور والدین ان سرگرمیوں کو  اپنے حساب سے لے سکتے ہیں اوران سرگرمیوں کو کرسکتے ہیں، جن میں طلبا سکوینس سے پرے ہٹ کے دلچسپی دکھاتے ہیں۔

این سی ای آر ٹی نے ٹی وی چینل سوئیام پربھا (کشور منچ)(تھری ڈی ٹی ایچ چینل 128، ڈش  ٹی چینل #950، سن ڈائریکٹ #793، جیو ٹی وی، ٹاٹا اسکائی#756، ایئر ٹیل چینل #440، ویڈیو کون چینل#477کے توسط سے دستیاب)کشور منچ ایپ (پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یوٹیوب لائیو ) این سی ای آر ٹی سرکاری چینل  کے ذریعہ طلبا ، والدین اور اساتذہ کے ساتھ سیدھی بات چیت کے اجلاس شروع کیا ہے۔روزہ پیر سے ہفتہ تک یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پرائمری کلاسوں کے لئے، دوپہر 12 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کے لئے اپر پرائمری کلاسوں کے لئے اور سکینڈری کلاسوں کے لئے صبح 9 بجے سے صبح ساڑھے 10 بجے تک اور ہائر سکینڈری اسٹیج کے لئے دوپہر ڈھائی بجے سے شام 4 بجے تک کیا جاتا ہے۔ناظرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ ان لائیو اجلاس میں موضوعات کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ سرگرمیوں کو بھی دکھایا جاتا ہے۔ اس کلینڈر کو ایس ٹی ای آر ٹی ، ایس آئی ای ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، نوودیالیہ سمیتی، سی بی ایس ای اور اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈس وغیرہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد کرکے بھی مشتہر کیا جائے گا۔

 یہ قدم ہمارے طلبا ، اساتذہ، اسکول کے پرنسپل صاحبان اور والدین کو کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے مثبت طور طریقے تلاش کرنے اور سیکھنے کے نتائج کے حصول میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ آن لائن ٹیچنگ سیکھنے کے وسائل کے استعمال میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

 

 

 

 

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر نے اپریل 2020 میں پرائمری اسٹیج (کلاس I سے V) اپر پرائمری اسٹیج (کلاس VI سے VIII) اور ہائرسکینڈری کلاس (IX ویں کلاس سے X ویں کلاس) کے لئے  متبادل تعلیمی کلینڈر پہلے ہی جاری کردیا ہے۔

ہائر سکینڈری انگلش کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر کے لئے یہاں کل کریں۔

ہائر سکینڈری ہندی کے لئے متبادل تعلیمی کلینڈر کے لئے یہاں کل کریں۔


Click here for Alternative Academic calendar for Higher Secondary English

Click here for Alternative Academic calendar for Higher Secondary Hindi

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

U-3036



(Release ID: 1629365) Visitor Counter : 218