ارضیاتی سائنس کی وزارت

شدید سمندری طوفان نسرگا ساحلی مہاراشٹر پر پہنچ کر  کمزور ہو گیا  اور اس نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لی


بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے  یہ  ممبئی  (مہاراشٹر) کے 90 کلومیٹر مشرق اور پُنے  (مہاراشٹر) کے 50 کلو میٹر شامل شمال مغرب میں اندرونی مہاراشٹر پر مرکوز ہو گیا

Posted On: 03 JUN 2020 8:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03جون  2020  / بھارت کے محکمۂ موسمیات کے ، موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز  / علاقائی مرکز کی طرف سے مخصوص کیے گیے موسمیات کے مرکز  / سمندر کے بارے میں  وارننگ دینے والے  ڈویژن کے مطابق :

ساحلی مہاراشٹر پر شدید سمندری طوفان نسرگ پچھلے چھ گھنٹے کے دوران تقریبا 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس نے کمزور ہو کر ایک سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے اور  یہ طوفان آج 3 جون 2020 کو  بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے مہاراشٹر  کے اندرونی علاقوں پر 19.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 73.7 ڈگری مشرقی  طولاالبلد کے قریب ، ممبئی (مہاراشٹر) کے  90 کلو میٹر مشرق اور پُنے (مہاراشٹر) کے 50 کلو میٹر  شمال شمال مغرب میں وقوع پذیر ہو گیا ہے۔  قوی امکان ہے کہ یہ شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور اگلے تین گھنٹے کے دوران  کمزور ہو کر گہرے ہوا کے دباؤ میں  بدل جائے گا۔

طوفان کے آگے بڑھنے  اور اس کی شدت اختیار کرنے کے بارے میں مندرجہ ذیل جدول فراہم کیا جاتا ہے :

تاریخ / وقت (بھارتی وقت کے مطابق)

 

مقام  (شمالی عرض البلد / مشرقی طولا البلد)

ہوا کی زیادہ سے زیادہ  برقرار رہنے والی سطحی رفتار(کلو میٹر فی گھنٹہ)

طوفانی تبدیلیوں کے زمرے

03.06.20/1730

19.0/73.7

60 سے 70 جو 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ہوا کے جھکڑوں میں بدل سکتی ہے

سمندری طوفان

03.06.20/2330

19.7/74.3

50 سے 60 جو 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ہوا کے جھکڑوں میں بدل سکتی ہے

گہرا ہوا کا دباؤ

04.06.20/0530

20.5/75.0

40 سے 50 جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ہوا کے جھکڑوں میں بدل سکتی ہے

ہوا کا دباؤ

04.06.20/1130

21.1/75.5

30 سے 40 جو 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ہوا کے جھکڑوں میں بدل سکتی ہے

ہوا کا دباؤ

 

وارننگ :

i۔        بارش:

  • شمالی  مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھ واڑہ، ویدربھ اور جنوبی مدھیہ پردیش میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا کافی زیادہ امکان ہے۔
  • جنوبی کونکن و گوا اور جنوبی گجرات خطے میں  اگلے 12 گھنٹے کے دوران زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔  

 

ii۔       ہوا سے متعلق وارننگ :

  • مدھیہ مہاراشٹر (پُنے ، احمد نگر،  ستارہ، اورنگ آباد ،  بیڑ، سولہ پور، عثمان آباد ضلعے) پر ہوا کے جھکڑ  60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہے ہیں جو 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتے ہیں۔  امکان ہے  کہ یہ اگلے 6 گھنٹے تک جاری رہیں گے اور اس کے بعد رفتہ رفتہ ہلکے  پر  جائیں گے۔  مہاراشٹر کے رتنا گیری ، سندھو درگ ، ممبئی ، تھانے  ، رائے گڑھ ضلعوں کے پاس اور ان سے کچھ دور اگلے 6 گھنٹے کے دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں اور اس کے بعد یہ رفتہ رفتہ کمزور ہو جائیں گی۔
  • شمال مشرقی بحیرۂ عرب  پر اور جنوبی گجرات کے ساحلی بقیہ ضلعوں کے پاس اور ان سے کچھ دور 40 سے 50 کلومیٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار  والے ہواؤں کے جھکڑ میں بدل سکتی ہیں۔ امکان ہے کہ یہ رفتار  اگلے تین گھنٹے  میں کم ہو جائے۔
  • مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر اور کرناٹک – گوا کے پاس اور اس سے کچھ دور اگلے 6 گھنٹے کے دوران 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوائیں  چلنے کا امکان ہے اور امکان ہے  کہ یہ رفتار رفتہ رفتہ کم ہو جائیں گی۔

 

iii۔      سمندری حالات :

مشرق وسطی اور اس سے متصل شمال مشرقی بحیرۂ عرب پر اور کرناٹک – گوا  - مہاراشٹر – جنوبی گجرات کے قریب اور اس سے کچھ دور اگلے 12 گھنٹے کے دوران سمندری حالات خراب اور بہت خراب ہوں گے۔

 

iv۔      ماہی گیروں کو وارننگ:

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ مشرق وسطی اور شمال مشرقی  بحیرۂ عرب اور  کرناٹک  - گوا  - مہاراشٹر  - جنوبی گجرات کے ساحلوں  کے پاس اور اس سے کچھ دور  اگلے 12 گھنٹے کے دوران سمندر میں نہ جائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2334CKN0.jpg

لیجینڈ : ای سی اے – مشرق وسطی بحیرۂ عرب

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00324UH.jpg

ڈوپلر موسم رڈار ممبئی، بھارتی وقت کے مطابق 14:39:13  گھنٹے  03.06.2020

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I99A.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IOJW.png

موسم کے بارے میں تازہ جانکاری کے لیے برائے کرم لاگ آن کریں  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in  اور  www.mausam.imd.gov.in

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 3030



(Release ID: 1629315) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Tamil