ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرق وسطی بحیرہ عرب پر سمندری طوفان نسرگا : شمالی مہاراشٹر جنوبی گجرات کے ساحلوں کے لیے طوفان کی وارننگ : اورینج پیغام


امکان ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران سبھی سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے

قوی امکان ہے کہ یہ 3 جون کی دوپہر کو شمال شمال مغرب کی طرف اور شمالی مہاراشٹر اور اس سے متصل جنوبی گجرات کے ساحل پر ہری ہریشور اور دمن کے درمیان ، اور علی باغ (رائی گڑھ ضلع، مہاراشٹر) کے قریب پہنچ جائے گا

شدید سمندری طوفان کے تحت  100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے ہوائیں چل رہی ہیں جو 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں

Posted On: 02 JUN 2020 8:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02جون  2020  / بھارت کے محکمۂ موسمیات کے ، موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز  / علاقائی مرکز کی طرف سے مخصوص کیے گیے موسمیات کے مرکز  / سمندر کے بارے میں  وارننگ دینے والے  ڈویژن کے مطابق ؛

مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر سمندری طوفان نسرگا پچھلے چھ گھنٹے کے دوران 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال شمال مشرق کی طرف بڑھا ہے اور اب یہ 02 جون 2020 کو بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے  16.03 ڈگری شمال عرض البلد اور 71.3 ڈگری مشرق طولا البلد  کے قریب مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر وقوع پذیر  ہے جو  گوا کے پانا جی کے تقریباً 280 کلو میٹر مغرب شمال مغرب، مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے 350 کلو میٹر جنوب جنوب مغرب ، مہاراشٹر کے علی باغ کے 300 کلو میٹر جنوب  جنوب مغرب اور گجرات کے شہر سورت کے  560 کلو میٹر جنوب جنوب مغرب میں واقع ہے۔

قوی امکان ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران شدید ہوکر ایک شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے۔ یہ امکان ہے کہ یہ طوفان  شمال شمال مشرق کی طرف  بڑھ جائے اور شمالی مہاراشٹر ، اور اس سے متصل جنوب گجرات کے ساحل کو ہری ہریشور اور دمن کے درمیان جنوبی گجرات کے ساحل کو پار کر جائے جو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلعے کے علی باغ کے قریب ہے۔ طوفان کی یہ نقل و حرکت 03 جون کی دوپہر کے دوران عمل میں آنے کا امکان ہے کیونکہ یہ شدید سمندری طوفان 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ان ہواؤں کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہو سکتی ہے۔

وارننگ :

۱۔       بارش:

  • اگلے 12 گھنٹے کے دوران امکان ہے  کہ کونکن اور گوا میں الگ الگ جگہوں پر زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔ جبکہ الگ الگ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بارش ہوگی۔ ساحلی کرناٹک ، وسطی  مہاراشٹر اور مراٹھ واڑہ میں اگلے 12 گھنٹے کے دوران زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط اور الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • شمالی کونکن (ممبئی، پال گھر، تھانے اور رائے گڑھ ضلعوں) اور شمالی مدھیہ مہاراشٹر میں 03 جون کو زیادہ تر جگہوں پر اوسط بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا  امکان ہے۔ نیز الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے (اگلے 24 گھنٹے میں 20 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ )۔
  • 03 جون کو جنوبی کونکن (رتنا گیری  اور سندھ دُرگ ضلعوں) اور گوا اور شمالی گجرات کے خطے (والساڑ، نوساری، ڈانگ، دمن، دادرا و نگر حویلی اور سورت ضلعوں) میں زیادہ تر جگہوں پر اوسط درجے کی بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • 03 جون کو مغربی مدھیہ پردیش میں زیادہ تر جگہوں پر اوسط درجے کی بارش جبکہ الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

 

ii۔       ہوا سے متعلق وارننگ :

  • مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جن کی اسپیڈ 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ رفتہ رفتہ ہواؤں کے جھکڑ  کی شکل اختیار کر سکتی ہے جو شمال وسطی بحیرۂ عرب کے جنوبی مہاراشٹر اور گوا کے ساحلوں سے کچھ دور 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور آج رات 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہے۔  یہ بھی امکان ہے کہ یہ 03 جون کی صبح مہاراشٹر ، ( رائے گڑھ، ممبئی ، پال گھر، تھانے)  کے پاس اور اس سے کچھ دور شمال وسطی بحیرۂ عرب پر 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر لے اور پھر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار اختیار کر لے۔ گجرات  کے ولساڑ اور نوساری ضلعوں کے پاس اور ان سے کچھ دور نیز دمن ، دادر و نگر حویلی اور شمالی بحیرہ عرب کے قریب اور اس سے کچھ دور ، مہاراشٹر کے رتنا گیری اور سندھو درگ ضلعوں پر 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جو 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں اور 03 جون کی دوپہر سے جنوبی گجرات کے سورت اور بھروچ ضلعوں کے قریب  اور ان سے کچھ دور 70 سے 80 کل ومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
  • 3 جون کو جنوبی گجرات کے ساحل کے بقیہ ضلعوں کے قریب اور ان سے کچھ دور شمال مشرقی بحیرۂ عرب پر 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
  • اگلے 24 گھنٹے کے دوران کرناٹک  - گوا ساحلوں  کے قریب اور ان سے کچھ دور مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جو 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں۔

 

iii۔      سمندری حالات :

03 جون کی شام تک  مشرق وسطی بحیرۂ عرب اور مہاراشٹر و گوا کے ساحلوں کے قریب اور ان سے کچھ دور سمندر میں اونچی سے بہت اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ 03 جون کو شمال مشرقی بحیرہ عرب اور جنوبی گجرات کے ساحل  کے قریب اور ان سے دور سمندری حالات بہت خراب سے بہت زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔

 

iv۔      طوفان کے  بڑھنے کی وارننگ :

ممبئی ، تھانے اور رائے گڑھ ضلعوں کے پانی میں ڈوبے ہوئے نچلے علاقوں میں  طوفان کے تقریباً ایک سے دو میٹر اونچا اٹھنے کا امکان ہے۔

 

v۔       ماہی گیروں کو وارننگ:

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ شمال مشرقی بحیرۂ عرب اور  کرناٹک  - گوا  - مہاراشٹر  - جنوبی گجرات کے ساحلوں کے قریب اور ان سے کچھ دور سمندر میں نہ جائیں۔

 

vi۔      ممکنہ نقصانات :

  • چھپڑ والے گھروں یا چھوپڑیوں کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ گھروں کی چھتیں اڑ سکتی ہیں۔ دھات کی چادریں جو بندھی ہوئی نہ ہوں ہوا میں اڑ سکتی ہیں۔ 
  • بجلی اور مواصلاتی لائینوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • کچے مکانوں کو بڑا نقصان اور پکی سڑکوں کو کچھ نقصان ہو سکتا ہے۔کچھ الگ الگ سڑکوں پر  سیلاب کا پانی جمع ہو سکتا ہے
  • درختوں کی شاخیں ٹوٹ سکتی ہیں، بڑے پیڑ جڑ سے اکھڑ سکتے ہیں، کیلے اور پپیتے کے درخت کو نقصان پہنچ سکتی ہے۔ درختوں کی بڑی شاخیں ٹوٹ کر ہوا میں اڑ سکتیں ہیں۔
  • ساحلی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • پشتوں اور نمک کے سمندری ذخیروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

vii۔     ماہی گیروں کو وارننگ اور مشورہ :

  • ماہی گیری کا سارا کام کاج معطل
  • نچلے علاقوں سے لوگوں کو ہٹانے کا کام
  • ریل اور سڑک ٹریفک  کے مساویانہ ضابطے
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں رہیں
  • موٹر کشتیوں اور چھوٹے جہازوں میں لوگوں کی  آمد و رفت غیر محفوظ ہے۔

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2994U -

 



(Release ID: 1629108) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Tamil