وزارت دفاع

مغربی بحری کمان نے سمندری طوفان نسرگا اور مانسون کے دوران ہنگامی حالات کے لیے تیاری کی

Posted On: 02 JUN 2020 5:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02جون  2020  / بھارتی بحریہ قدرتی آفات کی صورت میں اور ایسے دیگر حالات میں جب متاثرہ لوگوں کو  راحت اور بچاؤ کی ضرورت ہوتی ہے انہیں مدد فراہم کرنے کی ہر کوشش میں پیش پیش رہتی ہے۔ بھارت کے مغربی کنارے پر مانسون آ پہنچا ہے اور مغربی بحری کمان نے سیلاب سے نجات  دینے  اور بچاؤ کے کام کے لیے وافر وسائل کام پر لگا دیئے ہیں۔ نیز زیادہ بارش کی صورتحال اور شہری اور دہی علاقوں  میں سیلاب کی صورت میں غوطہ  زنی کے ذریعے مدد پہنچانے  کے کام کی تیاری کر لی ہے۔  یہ تیاری مغربی کنارے پر واقع ریاستوں کی متعلقہ سرکاروں کے ساتھ تعاون سے کی گئی ہے۔

ممبئی میں مہاراشٹر بحری علاقہ مانسون کے دوران سیلاب سے بچاؤ کی پانچ ٹیموں اور تین غوطہ زن ٹیموں  کے ساتھ تیار رہے گا۔  یہ ٹیمیں ایک بڑے علاقے میں مختلف بحری علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ساز و سامان سے پوری طرح لیس ہیں اور انہیں بچاؤ کے کام کی تربیت دے دی گئی ہے۔ سیلاب کے خدشے والے علاقوں میں پوری طرح چوکسی برتی جا رہی ہے اور سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

 اسی طرح کے انتظامات کرواڑ بحری علاقے ، گوا بحری علاقے اور گجرات ، دمن و دیو بحری علاقوں میں بھی کر لیے گیے ہیں۔ متعلقہ علاقے اور اسٹیشن کمانڈرز،  ریاستی حکام، این ڈی آر ایف ، اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہے تاکہ بحران کی صورت میں  کم سے کم ممکنہ وقت میں صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

سمندری طوفان نسرگابحیرۂ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے  اور سبھی ٹیموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں طوفان کی صورت میں کسی بھی انسانی ہمدردی کی مدد اور قدرتی آفت کی صورت میں مدد پہنچانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مغربی بیڑے کے جہاز بھی  انسانی ہمدردی کی مدد اور قدرتی آفت کی صورت میں راحت پہنچانے کے لیے ان ساحلی علاقوں میں پہنچ گیے ہیں جو بھاری بارش کی وجہ سے پانی میں گھر گئے۔  اس کے علاوہ بحریہ کا ڈورنیئر طیارہ اور ہیلی کاپٹر س ممبئی ، گوا اور پوربندر میں مختلف بحری  ہوائی اسٹیشنوں پر پوری طرح تیار ہیں کہ وہ سیلاب کی صورت میں فوری طور پر  اپنی ٹیمیں بھیج سکیں اور پھنسے ہوئے عملے کو بچا سکیں۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2992U -

 

 



(Release ID: 1629012) Visitor Counter : 137