وزارت دفاع

ٓپریشن سمدر سیتو  - آئی این ایس جلشوا سری لنکا سے بھارتی شہریوں کو لے کر ٹوٹی کورین پہنچا

Posted On: 02 JUN 2020 7:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02جون  2020  / بھارتی بحریہ کی طرف سے آپریشن سمدر سیتو کے لیے کام پر لگایا گیا آئی این ایس جلشوا 2 جون 2020 کو ٹوٹی کورین بندرگاہ  پہنچ گیا ،  اس میں وہ 685 بھارتی شہری ہیں جنھیں سری لنکا کی راجدھانی کولمبو سے لایا گیا ہے۔

بھارتی شہریوں کو لانے کا کام سری لنکا میں بھارتی مشن نے انجام دیا ہے۔ عملے کو ضروری طبی جانچ کے بعد سوار کر دیا گیا۔ سمندری سفر کے دوران کووڈ سے متعلق حفاظتی ضابطوں پر بھی سختی سے عمل کیا گیا۔

ان نکالے گئے لوگوں کو ٹوٹی کورین میں مقامی حکام نے  خیرمقدم کیا اور ان لوگوں کو تیزی سے اتارنے ، ان کی صحت کی جانچ کرنے ، ایمیگریشن کرنے اور انہیں دوسری جگہ پہنچانے کے انتظامات کیے گیے۔

ان لوگوں کو اس وبا کے دوران نکالے جانے کے ساتھ ہی بھارتی بحریہ  اب تک 2173  بھارتی شہریوں کو وطن پہنچا چکی ہے جن میں سے مالدیپ سے 1488 افراد اور سری لنکا سے 685  افراد وطن واپس لائے جا  چکے ہیں۔

اب آئی این ایس جلشوا اب مالدیپ جا رہا ہے تاکہ 05 جون 2020 کو تقریباً 700 بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)6XEA.jpeg

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  •  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 2991



(Release ID: 1628987) Visitor Counter : 160